US State Department
Banned
Fawad Digital Outreach Team US State Department
امريکی شہريوں کی جانب سے ايس ايم ايس کے ذريعے سيلاب ذدگان کی امداد
پاکستان میں المناک اور تباہ کن سيلاب کی خبر سے متاثر ہو کر امريکی شہريوں کی جانب سے جديد ٹيکنالوجی کے استعمال کے ذريعے ايمرجنسی ريليف کے لیے پيسہ جمع کرنے کی مہم کا آغاز کر ديا گيا ہے۔ اقوام متحدہ ہائ کميشن براۓ متاثرين کے ذريعے موبائل فون کے صارفين ٹيلی فون نمبر 50555 پر لفظ
SWAT
ٹيکسٹ کر کے پاکستان ميں سيلاب سے متاثرين کے لیے 10 ڈالرز بھيج سکتے ہيں۔
ايک اندازے کے مطابق اس وقت سيلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 3 ملين کے قريب ہے۔ اس وقت يو اين ايچ سی آر کی ايمرجنسی رسپانس ٹيميں سيلاب سے بے گھر ہونے والے قريب دو لاکھ افراد کے لیے خيمے اور ديگر اشياۓ ضرورت فراہم کر رہی ہيں۔
بلوچستان ميں يو اين ايچ سی آر سيلاب سے شديد ترين متاثرہ علاقوں ميں قريب 4000 خيمے، 2700 پلاسٹک شيٹس، 2200 کچن سيٹس اور 4000 پلاسٹک ميٹس مہيا کر رہی ہے۔ يہ ادارہ خيبر پختون خواہ صوبے ميں بھی متحرک ہے جہاں ضلع نوشہرہ ميں 3000 خيمے تقسيم کيے جا چکے ہيں۔
فواد ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ