الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہائیکورٹ کے فیصلے کی توہین ہے: فواد چوہدری

asad-umer-ecp-sultan-rajaa.jpg


رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دے دیا، انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہائیکورٹ کے فیصلے کی توہین ہے۔

فواد چوہدری نے کہا الیکشن کمیشن کا قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ ہائیکورٹ کے فیصلے کی توہین ہے،کیس کی تاریخ 17 جنوری تھی جس کو رولز کے خلاف آج مقرر کرکے فیصلہ دیا گیا،انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن کے ان بونے ممبران کا ایک اور جانبدار فیصلہ ہے، اس فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں توہین عدالت کا مقدمہ کریں گے۔


دوسری جانب مشیرداخلہ واطلاعات حکومت پنجاب عمرسرفرازچیمہ نے کہا کہ ‏چیف الیکشن کمشنرعمران خان کی مخالفت میں جانبدارتوتھےہی،الیکشن کمشنر اب عدالتی احکامات کی بھی پرواہ نہیں کرتے،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نےغیرجانبدارانہ اقدامات سےاپنےآپ کومتنازع بنایا،الیکشن کمیشن ممبران کےخلاف عدلیہ کوازخودنوٹس لیناچاہئے۔

https://twitter.com/x/status/1612688332060004354
توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن نے رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری اور اسدعمر کے بھی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، تینوں رہنماؤں کو پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکےجمع کرانے کی ہدایت کردی۔
 
Last edited: