ILovePakistan
Councller (250+ posts)

مجھے بتائیں کہ دہشت گردی کی بنیاد کس نے رکھی ? بد بخت میڈیا بھول گیا لیکن میں نہیں بھولا اور کسی کو بھولنے بھی نہیں دوں گا ۔۔۔انشاللہ
***************************************************
الذوالفقا ر (پاکستان کی پہلی دہشت گرد تنظیم )
الذوالفقار نامی تنظیم ایک دہشت گرد تنظیم تھی جس کا سربراہ ذوالفقار علی بھٹو کا بیٹا اور بے نظیر بھٹو کا بھائی مرتضی بھٹو اور شاہنواز بھٹو تھے۔
جنرل ضیاء الحق نے ذوالفقار علی بھٹو کو وزارت عظمی سے برطرف کرکے جب جیل میں ڈالا تو اس وقت ذوالفقار علی بھٹو کے دونوں بیٹے مرتضی بھٹو اور شاہنواز بھٹو انہوں نے افغانسان میں روسی نواز کمیونسٹ حکومت کی مدد سے الذوالفقار نامی دہشت گرد تنظیم کی بنیاد ڈالی۔ جس نے ضیاءالحق کے دور حکومت میں حکومت مخالف کارروائیاں بھی کیں تاہم دونوں بھائیوں کی اپنے والد ذوالفقار علی بھٹو کو بچانے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوئیں اور ان کے والد کو 1979 میں پھانسی کی سزا دے دی گئی۔میں ان کے تمام کچے چٹھے بیان کروں گا اور ضیاءشہید پر دہشت گرد تنظیموں کا الزام لگانے والوں کو سب کے سامنے ننگا کروں گا ۔
پی آئی اے کے جہاز کو اغوا ۔ (۱)
1981ء میں پی آئی اے کے جہاز کو اغواءکر لیا گیا اور اس کے اغوا میں اسی الذوالفقار نامی دہشت گرد تنظیم کاہاتھ تھا۔ جہاز کے اغواء کے دوران ہائی جیکرز نے پاک فوج کے آفیسر کیپٹن طارق رحیم (شہید) جو اس وقت سفارتکار تھے کو گولی مار کر جہاز سے باہر پھینک دیا تھا۔ کہا جاتا ہے طارق رحیم کو گولی ہائی جیکر سلام اللہ ٹیپو نے ماری تھی۔ تین اغوا کاروں سلام اللہ ٹیپو، ناصر جمال اور ارشد علی نے پاکستان کی مختلف جیلوں میں نظربند 54 دہشت گردوں کو ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیاجو اس وقت پورا کرلیا گیا ۔ یہ تمام واقعات اس وقت کے اخبارات اور پی ٹی وی پر ڈائرکٹ ٹیلی کاسٹ بھی کیئے گئے تھے۔ (اس پر میں ایک الگ تفصیلی پوسٹ بھی بناوں گا (انشااللہ)
اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ الذوالفقار نامی دہشت گرد تنظیم کا نام مختلف کارروائیوں میں لیا جاتا رہا۔
بعدزاں پل چرخی جیل میں سلام اللہ ٹیپو کو بھی ثبوت مٹانے کی خاطر مرتضی بھٹو کے حکم پر گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔
بے نظیر بھٹو کے اپنے ہی دور حکومت میں اس کے بھائی الذوالفقار نامی دہشت گرد تنظیم کے بانی و سربراہ مرتضی بھٹو کو قتل کر دیا گیا۔ اور شنید ہے کہ اس میں بے نظیر کے شوہر اور کچھ کا کہنا تھا کہ بے نظیر کا بھی ہاتھ تھا ۔ آپ اگر ڈھونڈیں تو فاطمہ بھٹو کا اس پر ایک کالم بھی مل جائے گا
- Featured Thumbs
- http://ep.yimg.com/ay/desistore-com/the-terrorist-prince-2.gif
Last edited by a moderator: