اقلیتوں کے شراب کے پرمٹ ہولڈرز کی چیکنگ پر 2 پولیس اہلکار معطل

exciah11i1h.jpg


راولپنڈی میں اقلیتوں کے پرمٹ ہولڈرز سے شراب خریدنے والوں کی چیکنگ کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ سول لائنز میں تعینات پولیس اہلکاروں کے خلاف اقلیتوں کے پرمٹ رکھنےوالے افراد کو پریشان کرنے کے خلاف شکایات پر ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی نے سخت نوٹس لے لیا، خاتون ایکسائز انسپکٹر کی موقع پر پہنچ کر پولیس اہلکاروں سے باز پرس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کے مال روڈ پر واقع ایک فائیو اسٹار ہوٹل کے سامنے شراب لے کر نکلنے والے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے پرمٹ ہولڈرز کو پولیس اہلکاروں کی جانب سے ناکہ لگاکر روکا جارہا تھا اور ان کی چیکنگ کی جارہی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1775680898824098273
ایس ایس پی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سول لائنز تھانے کے دو اہلکاروں کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دیدیا ہے، خاتون ایکسائز انسپکٹر کی اہلکاروں سے باز پرس کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار روک کر کھڑے پولیس اہلکاروں اور ایکسائز انسپکٹر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، جبکہ پولیس اہلکار پرمٹ ہولڈرز سے ایکسائز دستاویزات پر از خود تاریخ ڈالنے اور بے بنیاد مقدمات کا اندراج کرنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔