اعظم خان کے بیان سے متعلق کامران شاہد نے سارے کئے کرائے پر پانی پھیردیا؟

kamranshaa.jpg


کامران شاہد نے اعظم خان سے منسوب ایک اعترافی بیان شئیر کیا جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے۔کئی صحافی کامران شاہد کا مذاق اڑاتے رہے اور کامران شاہد کومشورہ دیتے رہے کہ کم از کم شئیر کرنے سے بیان تو ایک بار پڑھ لیتے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اعظم خان کا اعترافی بیان نہیں تھا بلکہ پوائنٹس تھے جن پر ہم خیال صحافیوں کو پروگرام کرنا تھے اور ویڈیو بھی چلانی تھی۔ یہ انسٹرکشنز تھیں جو وٹس ایپ پر صحافیوں کو دی گئی تھیں لیکن کامران شاہد نے اعترافی بیان سمجھ کر شیئر کردیں

اسی طرح پیراگراف جے میں بھی ہدایات تھیں کہ صفحہ نمبر 13 اور 14 کے یہ نکات استعمال کرنے ہیں۔

پیراگراف ڈی کے مطابق صحافیوں سے کہا گیا تھا کہ اس کے بعد عمران خان کی وڈیو چلانی ہے کہ سائفر کی کاپی کہاں گئی۔یہ ویڈیو عمران خان کا وہ بیان ہے جو انہوں نے ماریہ میمن کو انٹرویو میں دیا تھا۔

اکبر نامی سوشل میڈیا صارف نے اس پر تبصرہ کیا کہ آپ نے وہ لطیفہ تو سنا ہوگا جس میں بچہ باہر جا کر کہتا ہے "ابو کہہ رہے ہیں وہ گھر پر نہیں ہیں"آج ٹاؤٹس نے بھی کمپنی کا دیا سکرپٹ اعظم خان کے نام سے ایکسپوز کردیا ہےمیڈیا کو انسٹرکشن دی گئی تھی کہ کیا بیانیہ چلانا ہے کامران شاہد نے انسٹرکشن والا پیج ہی پوسٹ کردیا
https://twitter.com/x/status/1681596912401629186
ڈاکٹر شہبازگل نے طنز کیا کہ جو پرچہ کامران شاہد کو وٹس ایپ کے ذریعے آیا تھا انہوں نے سوچے بغیر اور تہلکہ مچانے کیلئے ٹویٹ کردیا، کامران شاہد کو یہ نہیں پتہ تھا کہ وہ پرچہ اعترافی بیان نہیں بلکہ ایک سکرپٹ تھا جو انہوں نے پروگرام میں پڑھنا تھا لیکن ٹویٹ کردیا۔
https://twitter.com/x/status/1681650538407157761
انہوں نے مزید کہا کہ کامران شاہد نے پرچہ ہی لیک کردیا،شہبازگل نے کامران شاہد کو نالائق طالب علم سے تشبیہہ دی جو نقل کرتے ہوئے "باقی جواب اگلے صفحے پر" لکھ دیتا ہے۔
طارق متین نے طنز کیا کہ کارندے نے بھنڈ ماردیا
https://twitter.com/x/status/1681622789642661893
 

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
میں نے یہ کب کہا ہے اب تم زیادتی کر رہے ہو اور اپنے الفاظ مجھ پر تھوپنے کی کو شش کر رہے ہو تم جوان ہو جذباتی ہو تمہاری عمر میں میں بھی ایسا ہی تھا یہ باتیں تمہیں بری لگ رہی ہیں مگر سچ کی راہ ایسی ہی ہوتی ہے جب تم ہماری عمر کو پہنچو گے تو تمہیں اپنے آج کے خیال پر ہنسی آئے گی منیر نیازی نے ایسے ہی تو نہیں کہہ دیا کہ

کتابِ زیست کا ایک اور باب ختم ہوا
شباب ختم ہوا اک عذاب ختم ہوا
اور میں نوجوان نہیں ٤٥ سے اوپر ہوں اور دو بچوں کا باپ ہوں - بالوں میں سفیدی آ گی ہے
یہ شوشل میڈیا نے انپڑھ کاکوں سے دلپشوری کرتا رہتا ہوں اس لئے جوان لگتا ہوں
😁
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
اور میں نوجوان نہیں ٤٥ سے اوپر ہوں اور دو بچوں کا باپ ہوں - بالوں میں سفیدی آ گی ہے
یہ شوشل میڈیا نے انپڑھ کاکوں سے دلپشوری کرتا رہتا ہوں اس لئے جوان لگتا ہوں

😁
تو ابھی بچہ ہی ہے اپنی عمر کو انجوائے کر جب پچاس پرت جائے تو پھر ایسی باتیں کرنا
 

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
تو ابھی بچہ ہی ہے اپنی عمر کو انجوائے کر جب پچاس پرت جائے تو پھر ایسی باتیں کرنا
چلو خوش رہیں سر -- اللہ آپ کو لمبی صحت والی اور خشیوں والی زندگی عطا فرماۓ - اپنے اہل و عیال پر ٹھنڈا سایا بن کر رہیں
کسی اور بحث میں کبھی الجھیں گے

😁
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
سوری میرا مقصد بدتمیزی کرنا نہیں تھا - الفاظ ذرا سخت تھے - کیوں کہ میں حیران تھا کہ معاشرے کی برایوں سے اپ کیا اخذ کرنا چاہتے ہیں
لیکن میں کسی بھی عمر میں پہنچ جاؤں - اپنے اوپر لگے چوری کے الزام کے صفائی پیش کرنے سے مبرا تو نہیں ہو جاؤں گا نا ؟ -- جب میں یہ کہتا پھروں کہ میرے پاس سارے ثبوت موجود ہیں
اللہ اگر کسی کو اختیار دیتا ہے تو اس لئے نہیں دیتا کہ وہ جو جی چاہے کرتا پھرے اس پر پورے معاشرے کی ذمہ داری آجاتی ہے یہ اسکا ذمہ ہوتا ہے کہ وہ لوگوں کی اخلاقی تربیت کرے ایسے حالات پیدا کرے کہ لوگ خود کفیل ہوں اللہ کی مخلوق امن سے زندگی گذارے زبردست کمزور پر ظلم نہ کرے ابھی کل ہی خبر آئی ہے کہ فیصل مسجد کے پاس ریڑھی لگانے والے فرمان اللہ پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عدالت نے کیا ہے اور تین مہینہ جیل میں بھی ڈالا ہے یہ پانچ بچوں کا باپ ہے جن میں چار معذور ہیں آٹھ ہزار مہینے کا کماتا ہے قانون کہتا ہے کہ اس پر چار سو روپے جرمانہ ہونا چاہئیے تھا مگر اگلوں نے پانچ لاکھ ٹھوک دیا دوسری طرف اربوں چرانے والوں کو سیلوٹ ہو رہے ہیں یہ ہے نا انصافی اور معاشرتی برائی ایسے حالات پیدا کرنے والے طاغوت اور طاغوت کے نمائندے ہیں یہ تو ایک کیس ہے جانے کتنے ایسے ظلم روزانہ ملک عزیز میں ہوتے ہیں میں تمہیں یہ بتانے کی کوشش کر رہا ہوں -- باقی جس نے بھی چوری کی ہے اسے قرار واقعی سزا ملنی چاہئیے مگر ایسے نہیں کہ گنجوں کو تو ست خون معاف اور دوسروں کو ہر چیز پر سزا
نوٹ فرمان اللہ پر بی بی سی اردو کی سٹوری ہے وہاں جا کر دیکھ لو
 

Back
Top