arifkarim
Prime Minister (20k+ posts)

وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے کچھ جنرلز سیاست میں مداخلت کررہے ہیں ، سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا آئی ایس پی آر وزیر خارجہ کے اس بیان پر اپنی وضاحت جاری کرے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کونسل آن فارن ریلیشنز (امریکی تھنک ٹینک) سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا اگر پاکستانی سیاست میں جنرلز کی مداخلت جاری رہی تو اس طرح سے ملک چلنا مشکل ہو جائے گا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے ہماری تاریخ میں ایک وزیراعظم کو پھانسی دی گئی اور ایک وزیراعظم کو جلاوطنی پر مجبور کردیا گیا۔ مگر ہم نے ایک جمہوری طریقے اور آئین پر عمل کرتے ہوئے ووٹ کے ذریعے عمران خان کی حکومت ختم کی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا پی ڈی ایم نے ایک متوازن حکومت کی بنیاد رکھی ہے، ہم ملک میں جمہوری اور پرامن نظام قائم کرنا چاہتے ہیں۔ مگر کچھ قوتیں ایسی ہیں جو پاکستان میں کبھی جمہوریت نہیں چاہتی ہیں، اور نہ وہ چاہتی ہیں کہ ملک میں اقتدار جمہوری حکومتوں کو منتقل ہو۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ وہ قوتیں مسلسل اس پیشرفت کو کمزور کرنے اور اسے الٹانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے بلاول نے کہا عمران خان نیازی فوج، انٹیلی جنس ایجنسیز اور عدلیہ کو اپنے ذاتی کنٹرول میں لانا چاہتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیاست میں فوجی اور ایجنسیز کی مداخلت کی بات ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ آئی ایس پی آر اس پر کیا وضاحت جاری کرتا ہے ، کیونکہ جب عمران خان نے سیاست میں فوجی مداخلت کی بات کی تو ترجمان آئی ایس پی آر نے بڑی صراحت سے بیان جاری کیا تھا اور انتباہ بھی جاری کیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1573418973353369602
اس پر اویس نامی صارف نے کہا آپ غیر ملکی کونسل ریلیشن میں گھر کی باتیں لے کر بیٹھے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1573612189390438400
اظہر نے کہا مائی باپ کوئی اس پر بھی پریس کانفرنس کریں گے؟
https://twitter.com/x/status/1573521523431903238
ندیم بلوچ نے بھی ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال کیا کہ وہ اس پر کیا کہیں گے کیونکہ پاکستانیوں کو ان کے جواب کا انتظار رہے گا۔
https://twitter.com/x/status/1573543844716716032
کرنل ریٹائرڈ حامد نقوی نے کہا کسی وزیر خارجہ سے یہ توقع بالکل نہیں کہ وہ اپنی مسلح افواج کے بارے میں یہ سب کہے اور وہ بھی غیر ملکی سرزمین پر کسی غیر ملکی انٹرویو لینے والے کے سامنے۔
https://twitter.com/x/status/1573533676062871554
کامران حیدر نے کہا کہ اگر اس بیان پر آئی ایس پی آر کی جانب سے کوئی بیان سامنے آتا ہے تو مجھے ضرور مطلع کیجیے گا۔
https://twitter.com/x/status/1573528204660379662
ایک صارف نے کہا کہ ہمیں تو کچھ نہیں پتا پر آپ تو سب جانتے ہیں، اب آگے بڑھیں ورنہ آپ کی غیر جانبداری پر سوال اٹھے گا۔
https://twitter.com/x/status/1573524788412354569
تیمور اشرف نے کہا صاف ظاہر ہے یہ جانتے ہیں باجوہ رخصت ہو رہا ہے، PDM کی حکومت ختم ہو رہی ہے اور اسٹیبلشمنٹ کا بغل بچہ ہونے کا طوق گلے میں ڈالے الیکشن میں جا نہیں سکتے۔ لہٰذا۔
https://twitter.com/x/status/1573574320521154560
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/SnGSb5v/bilawal-bhutto-irma-khan-jnr.jpg
Last edited by a moderator: