اسلام آباد، خاتون کو کالعدم دہشت گرد تنظیم کی طرف سے 1ارب کے بھتے کی کال

14bhtttacallskksk.png

پولیس اور انتظامیہ جرائم پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے جس کے باعث ملک میں جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12/2 کی رہائشی ایک خاتون سے 1 ارب روپے بھتہ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خاتون کو بھتہ دینے کے لیے کال کرنے والے افراد نے اسے اور اس کی بیٹی کو دھمکانے کے لیے ان کے گھر کے باہر تصویریں بھی بھیجی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر ڈی کی رہائشی خاتون کو بھتہ دینے کے لیے پہلی کال افغانستان کے نمبر سے کی گئی جبکہ دوسری دفعہ ایران کے نمبر سے کال کی گئی۔ خاتون اور اس کی بیٹی کو دھمکانے کے لیے ان کے گھر کے باہر تصویریں بھی بھیجیں، خاتون کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج کر لیا گیا ہے اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

GJSnWa1WIAACAGe


ایف آئی آر کے متن کے مطابق کالعدم تنظیم کی طرف سے بھتہ دینے کے لیے ایران اور افغانستان کے نمبروں سے کال کی گئی اور انہیں ڈرانے کے لیے اس کی اور اس کی بیٹی کے گھروں کی تصویریں بھیجیں۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ دھمکی آمیز کالز آنے کے بعد سے وہ اپنے گھر میں رہنے سے ڈر رہی ہیں اس لیے انہیں سکیورٹی مہیا کی جائے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے ٹی ٹی پی کی طرف سے 2 سال پہلے صوبائی وزیر عاطف خان کو بھتے کیلئے ایک خط ارسال کیا گیا ہے۔ خط میں عاطف خان سے 80 لاکھ روپے بھتہ دینے کا کہا گیا تھا اور عدم ادائیگی پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔ گولڑہ تھانہ میں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور کہا ہے کہ ملزموں کو جلد سے جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔