Zinda_Rood
Minister (2k+ posts)
کالج اور یونیورسٹیوں میں بھی تو شدّت پسندی کا رجحان عام ہے... تو کیا آپ کی مغرب زدہ عقل کے مطابق ان کو بھی بند کردیں؟ آپ کو مسلہ مسلمانوں سے نہیں بلکہ اسلام سے ہے جبھی تو ایڑی چوٹی کا زور لگا کر اسلام کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہو. بجاۓ اس کے کہ آپ کوئی حل تجویز کریں، آپ خود بھی شدّت سے کام لےکر کروڑوں اسلام پسند پاکستانی عوام کا دل دکھا رہے ہو..... کیا انڈین گورنمنٹ بھی مسلمان ہے جو لاکھوں کشمیریوں کو مروا چکی ہے؟ کیا امریکہ بھی مسلم ملک ہے جو ساری دنیا میں دادا گیری سے اپنا ایجنڈا مسلط کر رہا ہے؟؟؟ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے اسلام نہیں بلکہ مغرب اور امریکہ کا سیکولر تشدد پسندی کا نظریہ کار فرما ہے. آپ سے پہلے بھی بہت سے کالے انگریزوں نے پاکستان کا اسلامی تشخص مٹانے کی کوشش کی ہے مگر ہمیشہ ان کو منه کی کھانی پڑی ہے. یہ ملک اسلام پسندوں نے بنایا تھا... لبرل شدوڑے اس وقت بھی انگریز کے پاؤں چاٹنے اور ان کے کتے نہلانے کو فخر سمجھتے تھے اور آج بھی وہی کر رہے ہیں.
کالج اور یونیورسٹیوں سے کتنے خود کش بمبار نکلتے ہیں؟ کالج اور یونیورسٹیوں سے گستاخی ، کفر و الحاد کے کتنے فتوے جاری ہوتے ہیں؟ پاکستان میں بم دھماکوں کے پیچھے کتنے کالج اور کتنی یونیورسٹیاں ہیں؟
انڈین گورنمنٹ کے مظالم کا موازنہ آپ پاکستانی عوام میں رچی شدت پسندی سے کیسے کرسکتے ہیں؟ کوئی منطق ہے؟ یہاں تو لوگ مذہب کے نام پر بلاوجہ ایک دوسرے کی جان کے درپے ہورہے ہیں اور وہ ایک جبری ریاستی مفاد کا معاملہ ہے، کوئی موازنہ بنتا بھی ہے؟ مثال دینے سے پہلے تھوڑا سوچ تو لیا کرو۔ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے کون ہے، یہ بچے بچے کو نظر آرہا ہے، سوائے آپکے، مغرب دشمنی کی عینک اتار کر دیکھیں تو شاید آپ کو بھی اپنا دامنِ تار تار نظر آجائے۔
ویسے آپ کی اور آپ جیسے دوسرے اسلام زدہ لوگوں کی منافقت کی داد دینی پڑے گی، آپ خود تو پاکستان سے باہر رہتے ہیں، دبئی جیسے ملک میں، جہاں کسی کو اسلام کا دورہ نہیں پڑتا اور وہاں سے اسلام کا بھونپو یہاں بجاتے رہتے ہیں، یہ اوپر جوایڈمرل بھائی صاحب میرے ساتھ بحث کررہے تھے، یہ ایک غیر اسلامی، سیکولر ملک جرمنی میں تشریف فرما ہیں اور وہاں سے اپنا سپیکر کھول کر یہاں ہم لوگوں کو اسلام سے چمٹے رہنے کا درس دے رہے ہیں، خود چار پیسوں کے لئے کافروں کے ملک بھاگ لئے۔ اسلام کے سب سے معروف حکم (تم وہ بات کیوں کہتے ہو جو خود نہیں کرتے) کی سب سے بڑی خلاف ورزی تو آپ جیسے اسلام کے لبادے میں چھپے ہوئے منافقین کررہے ہیں، پہلے یہاں تشریف تو لائیے پھریہاں کے نظام پر بھی رائے دینے کا حق ہوگا آپ کو۔