
اسفند یار ولی کے بیٹے اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے 23 مارچ کے دن کو یوم سیاہ قرار دے دیا، انہوں نے ماضی میں لیاقت باغ راولپنڈی میں پیش آنے والے واقعہ کو بنیاد بنا کر یہ بات سوشل میڈیا پر کہی۔
تفصیلات کے مطابق ایمل ولی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ" 23 مارچ ہماری تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے۔ لیاقت باغ راولپنڈی میں خان عبد الولی خان کے جلسے پر حکومت وقت نے براہ راست گولیاں برسائیں اور درجنوں لاشیں گرائیں۔
https://twitter.com/x/status/1506678316916477960
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جمہوریت اور قوموں کی خودمختاری کی سیاست جاری رکھنے کی سزا آج تک ولی خان کے کارکنوں کو دی جاری ہے۔ ریاست کا رویہ نہیں بدلا۔
یاد رہے کہ 23 مارچ کو جہاں ایک طرف ملی جوش و جذبے کے ساتھ یوم پاکستان منایا گیا تو ایسے دن پر ایمل ولی خان کی جانب سے اسے یوم سیاہ کہنا سوشل میڈیا صارفین کو ناگوار لگا اور انہوں نے کہا کہ آپکی پارٹی پر بھٹو نے گولیاں برسائیں تھیں ریاست نے نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1506700647965593608
فرزانہ شاہ نامی صارف نے کہا کہ 23 مارچ اے این پی کی تاریخ کا سیاہ دن ہو گا ہمارا نہیں۔ ریاست نے تو 2008 سے 2013 تک اے این پی کو خیبر پختونخوا میں حکومت دلوائی تھی۔ جس کے گھر میں بیٹھ کر آپکو سیٹیں دی گئیں وہ بھی ہمیں معلوم ہے، بھلا ہو مشرف کا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aimal-1111.jpg