استاد نے طلبا کی شرارتوں سے تنگ آکر پولیس میں شکایت درج کروادی

wqSZ9501DI.jpg

پشاور میں ایک استاد نے طلباء کی شرارتوں سے تنگ آکر پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔

پولیس کے مطابق، استاد نے تھانا یکہ توت میں طلباء کے خلاف درخواست جمع کروائی ہے۔ استاد کا کہنا ہے کہ طلباء کی شرارتوں کی وجہ سے وہ اپنی ڈیوٹی بہتر طریقے سے انجام نہیں دے پا رہے، لہذا انہوں نے محکمہ تعلیم سے درخواست کی ہے کہ ان کا تبادلہ کسی دوسرے اسکول میں کر دیا جائے۔

پولیس نے درخواست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ طلباء کو سمجھایا جا سکتا ہے، لیکن ان پر سخت کارروائی نہیں کی جا سکتی۔ اس سلسلے میں پولیس نے طلباء کے والدین کو بلا کر معاملہ حل کرنے کی کوشش کی۔
 
Last edited:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
A new welcome trend in KPK.
Punjab kay ustad tou bach'choun ko maar maar ker dumba bana detay hain.
 

Back
Top