ارکان اسمبلی کی گرفتاری سےمتعلق قومی اسمبلی میں ترمیم پیش

azam-swati-art-law-c.jpg


تحریک انصاف کے سینیٹراعظم خان سواتی کی جانب سے متنازع بیان پر گرفتاری کے معاملے کے بعد اب حکومت نے قومی اسمبلی کے کسی بھی رکن کی گرفتاری سے متعلق رولز میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محمد سجاد نے ایوان زیریں میں ترمیم پیش کی۔ حکومت کی طرف سے پیش کی گئی ترمیم میں کہا گیا ہے کہ جب کسی رکن کو کسی فوجداری الزام یا جرم پر گرفتار کرنا پڑے تووجوہات بتانا ہوں گی۔

ترمیم میں لکھا گیا ہے کہ اگر کسی رکن کو انتظامی حکم کے تحت حراست میں لینا پڑے تو سپرد کنندہ جج، مجسٹریٹ یا انتظامی حاکم مجاز گرفتاری کی وجوہات کی نشاندہی کرتے ہوئے فوری طور پر اسپیکر کی منظوری حاصل کریگا۔

ترمیم میں لکھا گیا کہ ایسی گرفتاری یا حراست کے بعد یا کسی رکن کو قانون کی عدالت کی جانب سے قید کی سزا سنادی جائے تو سپرد کنندہ جج، مجسٹریٹ رکن کے مقام حراست کا قید سے مطلع کرے گا۔

دستاویز کے مطابق ترمیم میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ کسی بھی رکن کو اسمبلی کے احاطے سے گرفتار نہیں کیا جائے گا۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Bajway Qadiani Nadeem khusra Qadiani aur Brig RADHID Qadiani ko corruption aur government toppled karnay aur Ghair Mulki taqaton kay liye kaam karnay par Arrest karnay aur muqadma chalanay ki liye kab Qarardat pass ki jaye gi?​

 

zzzindagi

Minister (2k+ posts)
یعنی ان کی گرفتاریوں کا موسم آنے کو ہے ۔
ورنہ تو یہ بد نیت لوگ کسی اور کے فائدے کے لیئے مچھر بھی نہ ماریں۔
I had a same feeling after reading this news.