ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انتہائی اہم انکشافات

8arshadsharifpostmartm.jpg

ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انتہائی اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ انہیں بہت ہی قریب سے گولی ماری گئی ہے۔

نجی چینل جیو کا دعویٰ ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ایک سے زائد زخموں کو ارشد شریف کی موت کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارشدشریف کے سر میں بائیں جانب سے گولی لگی جس سے دماغ میں زخم ہوا ہے۔ جبکہ ایک دوسری گولی کمر کے اوپر والے حصے میں دائیں جانب لگی۔


پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کو کمر میں لگنے والی گولی دائیں جانب سے باہر نکل گئی۔ اس گولی سے مقتول کے دائیں پھیپھڑے کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ دونوں گولیاں درمیانی فاصلے سے ماری گئی جو کہ جدید خودکار اسلحے سے فائر کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ مزید تحقیقات کیلئے جسم کے اعضا سے نمونے لیے گئے ہیں۔

جبکہ صحافی زاہد گشکوری کا کہنا ہے کہ گولیاں 12 سے 30 سینٹی میٹر کے فاصلے سے ماری گئی ہیں۔
 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
یعنی یہ سب منافقین کا کیا دہرا ہے لیکن پھر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کینیا کی پولیس نے کیوں گولی چلانے کا اقرار کیا تھا ؟
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
یعنی یہ سب منافقین کا کیا دہرا ہے لیکن پھر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کینیا کی پولیس نے کیوں گولی چلانے کا اقرار کیا تھا ؟
باجوے نے ان سب مجرمانہ شرمناک حرکتوں اور جرائم کے لئے ایک ارب روپیہ دیا ہے روگ افسروں کو انہوں نے دو چار کروڑ کینیا کی پولیس کو بھی دے دیا ہوگا اس لئے
 

Back
Top