مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پرانی ویڈیو ڈالی جس میں انہیں اڈیالہ جیل کے سیل میں قید دیکھا جا سکتا ہے، اس ویڈیو میں احسن اقبال اپنے انداز میں ٹہلتے ہوئے سیل کے دروازے کی جانب آتے ہیں تاہم اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین نے سستی اداکاری قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سنا ہے کہ یہی سیل اڈیالہ جیل میں عمران نیازی کا انتظار کر رہا ہے۔
اس پر عماد یوسف نے لکھا کہ میری بھی حوالات میں وڈیو بنی تھی ۔۔ بنانے والا کون تھا نہیں پتہ کیوںکہ میری آنکھوں پر پٹی تھی۔ آپ کا تو بھرپور فوٹو سیشن تھا۔
معین نے کہا کہ آپ تو ایکٹنگ کے بادشاہ ہو۔
فسادی نے لکھا کہ واہ واہ آرسطو! ڈرامے تو آپ لوگوں پہ ختم ہیں. پہلی بار کالا پانی کا وہ زندان دیکھ رہا ہوں جسمیں قیدی کو قیدی کا لباس پہنانا تو دور اس کے سوٹ کی استری بھی خراب نہیں کی گئی اور فوٹو سیشن کی سہولت بھی موجود ہے.
وسیع اقبال ان کی اداکاری کو خراب قرار دیا۔
ایک صارف نے کہا احسن اقبال ایک ذہنی مریض نظر آ رہا ہے۔ عمران خان کی بڑھتی ہوئی پاپولیرٹی کی وجہ سے پٹواریوں کا پیشاب اور ہوا نکل گئی ہے۔
صحافی صابر شاکر نے کہا دیکھیے کیا ہوتا ہے، خواہش کوشش یا حکم۔
رحیق عباسی نے لکھا ویسے فرائی پین سے آپ نے شرٹ اور پتلون کی اتنی اچھی استری کیسے کر لی تھی جیل میں ؟
باسط خان نے کہا یہ لوگ پاگل ہو گئے ہیں قسم سے عمران کی مقبولیت کی وجہ سے خوفزدہ ہیں اللہ تعالٰی انکو صبر دے آمین۔