آپ ہمیں چھوڑ گئے تھے، عمران خان کا سیف اللہ نیازی کو دیکھ کر ردعمل

safia11h12.jpg


بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنما سیف اللہ نیازی کو دیکھ کر ناگواری کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ تو ہمیں چھوڑ گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے پارٹی کی سیاسی قیادت کی ملاقات کے دوران پیش آیا، عمران خان سے ملاقات کرنے والے رہنماؤں میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، شبلی فراز، انتظار پنجوتھا اور سیف اللہ نیازی و دیگر رہنما شامل تھے۔

اس موقع پر عمران خان نے سیف اللہ نیازی کو دیکھ کر ناگواری کا اظہار کیا اور سلام کرتے ہوئے کہا کہ "تم تو ہمیں چھوڑ گئے تھے"۔

پارٹی ذرائع کے مطابق جیل میں عمران خان سے ملاقات کیلئے جانے والے افراد کی فہرست مرتب کرنے والی کمیٹی نے اس فہرست میں سیف اللہ نیازی کا نام شامل نہیں کیا تھا، عمران خان نے بھی سیف اللہ نیازی کو ملاقاتیوں میں شامل کرنے کی منظوری بھی نہیں دی تھی تاہم سیف اللہ نیازی عمران خان سے ملاقات کیلئے عدالتی حکمنامہ لے کر جیل پہنچ گئے ۔

جیل حکام نے عدالتی حکم نامہ دیکھ کر ان کو ملاقات کیلئے اندر جانے کی اجازت دی ، عمران خان نے سیف اللہ نیازی کو دیکھ کر ناگواری کا اظہار کیا اور ان سے کوئی گفتگو نہیں کی۔

خیال رہے کہ سیف اللہ نیازی نے9 مئی کے واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1775895377583194487 https://twitter.com/x/status/1775870586704560289 https://twitter.com/x/status/1775853077670625767
 
Last edited by a moderator:

Sher Marwat

Voter (50+ posts)
Khan's own 02 blood sons and 01 daughter have left him long ago and just dnt care if he dies in Adiala or not.

His current wife preferred and negotiated Bani Gala home stay with establishment over Adiala prison with him.