
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان صاحب آپ کوئی آسمان سے اتری مخلوق نہیں ہیں جس کی شان میں گستاخی کرنے پر شہریوں کے گھروں پر دھاوا بولا جائے گا اور انہیں سلاخوں کے پیچھے پھینکا جائے گا۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں مریم نواز شریف کا کہنا تھاکہ عمران خان صاحب جتنا احترام آپ کی اہلیہ کا ہے اتنا ہی احترام آئی سی یو میں بےہوش میری والدہ کا بھی ہونا چاہیے تھا، سیاسی مخالفین کی بہنوں اور بیٹیوں کا بھی ہونا چاہیے تھا، عاصمہ شیرازی،ثناء بچہ اور غریدہ فاروقی کا ہونا چاہیے تھا۔
https://twitter.com/x/status/1493923905408491520
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت آپ نا صرف خود اس گندے کھیل میں شامل تھے بلکہ اپنے جاہل وزرا کا حوصلہ بڑھاتے تھے، اور آج اقتدار جب ہاتھ سے نکلنے لگتا ہے تو آپ جیسے انسانوں کا خوف اسی طرح سامنے آتا ہے۔آپ کی حرکتیں دیکھ کر مشرف کے آخری ایام یاد آ جاتے ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ وقت کا پہیہ گھوم چکا ہے۔عمران خان صاحب!آپ جتنی بھی ریاستی طاقت استعمال کر لیں، آپ اپنے آپ کو نہیں بچا سکتے۔ آپ کے جرائم کی فہرست میں اپنے مخالفین سے انتقام لینا ہی نہیں بلکہ ایف آئی اے جیسے قومی اور ریاستی اداروں کو اپنے ذاتی سکور سیٹل کرنے کیلئے استعمال کرنا بھی شامل ہے۔
https://twitter.com/x/status/1493925995056971781
مریم نواز نے اپنی سلسلہ وار ٹویٹس کے آخر میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو حساب تو دینا ہوگا۔
واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا ہے، اس موقع پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوگیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4maryamkhanbaig.jpg