آپ کا وزیر اعظم برانڈ ہے جو چور ڈاکو نہیں، وزیراعظم عمران خان

7PMIKbrand.jpg

وزیراعظم عمران خان نے ملک کی معاشی اور اقتصادی صورت حال پر حکومتی ترجمانوں کو اعتماد میں لیا، ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن چور ڈاکو اور کرپٹ رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے جبکہ آپ کا برانڈ وزیر اعظم ہے جو چور ڈاکو نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ایک نکاتی ایجنڈے پر بات کی گئی۔ وزیر اعظم اور وزیر خزانہ نے اجلاس کے شرکا کو فنانس بل پر بریفنگ دی اور وزیر اعظم نے ترجمانوں کو فنانس بل سے متعلق ابہام دور کرنے کی ہدایت کی۔


وزیراعظم نے اجلاس میں معیشت کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ کہتے ہیں اکانومی بہتر ہے، لیکن اپوزیشن اکانومی کے خلاف حکومت پر تنقید کرتی ہے، انھیں آئینہ دکھائیں اور عوام کو حقائق بتائیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا معاشی صورت حال عوام کے سامنے رکھ کر اکانومی کے اعداد و شمار شیئر کیے جائیں، اکانومی ہمیں تباہ کن حال میں ملی تھی جسے کافی حد تک بہتر کیا جا چکا ہے۔

مہنگائی اور معاشی صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ نومبر کی نسبت دسمبر میں مہنگائی میں کمی ہوئی ہے، آئندہ مہینے مہنگائی مزید کم ہوگی، کیونکہ عالمی سطح پر اشیا کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ اپوزیشن کی جانب سے 2 ارب روپے کے ٹیکسز کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ جس پر وزیر اعظم نے ری فنڈ اور ربیٹ کے بارے میں عوامی کنفیوژن کو دور کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا ایگریکلچر گروتھ، اور ملکی ایکسپورٹس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، ملکی ذخائر 25 ارب ڈالرز تک پہنچ چکے جس پر بات نہیں ہو رہی، اپوزیشن کے جعلی بیانیے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے۔
 

Back
Top