آزادی مارچ کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار قیام وطعام سے نالاں

azadii11h1h.jpg


پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کی سیکیورٹی پر مامور پنجاب پولیس اہلکاروں نے ناقص انتظامات کا انکشاف کردیا،اہلکار سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پنجاب کے دیگر حصوں سے راولپنڈی بھیجے گئے ہیں، پنجاب پولیس کے اہلکار قیام و طعام کی سہولیات اور کھانے کے ناقص معیار پر ناخوش ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں کسی نامعلوم مقام پر پنجاب پولیس کے اہلکار کھانے کی تقسیم کے دوران حکام کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں،اہلکاروں نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ’دال دال، صبح شام دال، پتھر والی دال، کیڑے والی دال،
https://twitter.com/x/status/1593526645872365571
آئندہ ہفتے آزادی مارچ کے راولپنڈی میں داخل ہونے سے قبل پنجاب پولیس کے 500 سے زائد اہلکاروں کو شہر میں شادی ہالز، تھانوں اور دیگر عمارتوں سمیت مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا،ایک نامعلوم پولیس اہلکار نے سوشل میڈیا پر ایک آڈیو پیغام کے ذریعے شکایت کی کہ ان کی قیام گاہوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اور راولپنڈی پولیس کی جانب سے ناقص معیار کا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔

اہلکاروں نے دعویٰ کیا کہ بہت سے اہلکار بیمار بھی ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے ان دیگر اہلکار بھی پریشان ہیں،اہلکاروں کے قیام و طعام کے انتظامات کی ذمہ داری سپرنٹنڈنٹ ہیڈ کوارٹر کو سونپی گئی ہے، انہوں نے کھانے کے مینو پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کرلیا،منظوری کے لیے پولیس کے اعلیٰ حکام کو سمری بھی بھیج دی گئی ہے،عمران خان آج حقیقی آزادی مارچ کی راولپنڈی جانے کی تاریخ کا اعلان کریں گے،
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

جیسے اپنے گھروں میں تو یہ روزانہ تیتر بٹیر اور شترمرغ کے بار بی کیو کھاتے ہیں
اللہ کے بندو شکر کرو رب کا کہ اس کرائسس پیریڈ میں عزت کی دال روٹی بھی مل
رہی ہے ورنہ پوچھیں ان کروڑوں فاقہ زدہ بچوں بوڑھوں اور خواتین سے جنکو یہ بھی میسر نہیں
ہاں یہ ضرور ہے کہ سرکار کو انہیں کھانا صاف ستھرا، وافر اور عزت سے مہیا کرنا چاہیے، یہ انکا حق ہے
 

Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)

جیسے اپنے گھروں میں تو یہ روزانہ تیتر بٹیر اور شترمرغ کے بار بی کیو کھاتے ہیں
اللہ کے بندو شکر کرو رب کا کہ اس کرائسس پیریڈ میں عزت کی دال روٹی بھی مل
رہی ہے ورنہ پوچھیں ان کروڑوں فاقہ زدہ بچوں بوڑھوں اور خواتین سے جنکو یہ بھی میسر نہیں
ہاں یہ ضرور ہے کہ سرکار کو انہیں کھانا صاف ستھرا، وافر اور عزت سے مہیا کرنا چاہیے، یہ انکا حق ہے
ڈاکٹر صاحب انہوں نے گھر کا کھانا شاذ و نادر ہی کھاتے ہیں. پنج ستارہ کھانا کھانے کے عادی ہیں.........مجرموں اور انکے گاڈ فادروں کے خرچے پر.​
 

Dr Adam

President (40k+ posts)
ڈاکٹر صاحب انہوں نے گھر کا کھانا شاذ و نادر ہی کھاتے ہیں. پنج ستارہ کھانا کھانے کے عادی ہیں.........مجرموں اور انکے گاڈ فادروں کے خرچے پر.
اے وی ٹھیک اے

تے فیر دال وی چک لوؤ ایناں دے سامنیوں . روزے رکھن . اگے رمضان آ ریا اے نیٹ پریکٹس ای سہی
 

Back
Top