
پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی ٹکٹ لینےکے خواہش مند امیدواروں کے درمیان ٹاس کا مقابلہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کیلئےامیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا یہ انوکھاواقعہ مظفر آباد میں پیش آیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی آزادکشمیر راجہ منصور نے دو امیدواروں کے درمیان ٹکٹ کا فیصلہ کرنے کیلئے ٹاس کروایا ۔
ٹاس جیت کر پارٹی ٹکٹ حاصل کرنےوالے امیدوار کو موقع پر موجود افراد نے مبارکبادیں بھی دینا شروع کردی ہیں جبکہ ٹاس ہارنے والے امیدوار بھی مبارکباد دیتے نظر آئے۔
آزاد کشمیر میں 27 نومبر کو بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہونا ہے جس کےلیے مختلف پارٹیوں کی جانب سے امیدواروں میں ٹکٹ تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/azah1i1i1i.jpg