
کرنسی مارکیٹ کے ڈیلرز نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے نتیجے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا امکان ظاہر کردیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ایک یا دو دن کے اندر طے پاجائے گا۔
چیئرمین فارکس ایسوسی ایشن پاکستان ملک بوستان نے مفتاح اسماعیل کے اس بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے بعد ڈالر کی قدر میں 5 روپے تک کی کمی دیکھی جاسکتی ہے۔
امریکی ڈالر آج مزید 1 روپے21 پیسے اضافے کے بعد 209 روپے 96 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کمرشل بینکوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ لیٹر آف کریڈٹ کی سہولیات کیلئے پیشگی منظوری لی جائے، اسٹیٹ بینک کے اس اقدام سے مارکیٹوں میں ڈالر کی کمی سے متعلق افواہیں گرم ہوگئیں جس کی تردید اسٹیٹ بینک نے خود ہی کردی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ یہ افواہیں درست نہیں ہیں اور مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی کوئی کمی نہیں ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dollar-pkr1121.jpg