آئندہ عام انتخابات سے پہلے عمران خان کا بڑا فیصلہ،پارٹی کو بڑا ٹاسک دے دیا

10ptikhacandettask.jpg

عام انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے تنظیمی عہدیداروں کو امیدوار شارٹ لسٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2023ء میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے تنظیمی عہدیداروں کو امیدوار شارٹ لسٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

عام انتخابات کے لیے امیدوار شارٹ لسٹ کرنے کے حوالے سے سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں سابق وفاقی وزیر حماد اظہر، صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد اور اعجاز احمد چودھری کے علاوہ تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی۔


سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف کی تنظیموں نے مضبوط امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں پیش کر دی ہیں، حتمی فیصلہ عمران خان اور تحریک انصاف کا پارلیمانی بورڈ کرے گا۔ تحریک انصاف کی تنظیمیں اور علاقائی قیادت نے مضبوط امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔

رہنما تحریک انصاف حماد اظہر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں، تحریک انصاف کی تنظیمیں اور پارٹی قیادت امیدواروں کو شارٹ لسٹ کر رہی ہے۔

دریں اثنا عام انتخابات سے قبل سابق وزیر اعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کو نچلی سطح پر منظم کرنے کے لیے ٹائیگر فورس قائم کر دی ہے اور سیف اللہ خان نیازی کو کنوینر مقرر کر دیا ہے۔ انہوں نے ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جلسے کے دوران اعلان کیا تھا کہ وہ پارٹی قیادت کے لیے مرد اور خواتین نوجوانوں کو آگے لانے کے لیے ٹائیگر فورس بنائیں گے۔

عمران خان نے سیف اللہ نیازی کو کنوینر مقرر کرتے ہوئے رانا ندیم اور خواجہ شمس کو پنجاب سے ممبران کے طور پر اور سندھ، کے پی کے اور بلوچستان سے بھی دو دو ممبران نامزد ہوں گے۔ ٹائیگر فورس کو ملک بھر میں منظم کیا جائے گا اور یہ براہ راست عمران خان کو رپورٹ کرے گی، عمران خان نے رواں ہفتے فورس کا پہلا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے لیے وسطی پنجاب کے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کو آج ہونے والے اجلاس کے دوران فہرست پیش کر دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے موجودہ حکومت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات ہی ملک میں معاشی اور سیاسی استحکام کو ختم کرنے کا واحد حل ہیں اور ہم قبل ازوقت شفاف انتخابات کیلئے تیار ہیں، مذاکرات کے راستے کھلے ہیں۔
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
یعنی ہار مان گئے
اگلے عام انتخابات ۲۰۲۳ میں ہی ہوں گے جب جنرل فیض ریٹائر ہو چکے ہوں گے
عمران خان کی زندگی میں تو الیکشن ممکن نہیں. عمران خان جب دنیا سے ریٹائر ہونگے اسکے بعد ہی فوج الیکشن کروانے کا رسک لے گی
 

Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)

آئندہ عام انتخابات سے پہلے عمران خان کا بڑا فیصلہ،پارٹی کو بڑا ٹاسک دے دیا​

The task has following main points​

1- how to speak Insafi language​

2- opening free classes to teach insafi language.​

 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)

آئندہ عام انتخابات سے پہلے عمران خان کا بڑا فیصلہ،پارٹی کو بڑا ٹاسک دے دیا​

The task has following main points​

1- how to speak Insafi language​

2- opening free classes to teach insafi language.​

Fake social media users were being blamed as PTI supporters...

vs

language of PMLN leadership ?(trained by kulsum nawaj)