کینیڈا،سکھ رہنما قتل کیس میں اہیم پیشرفت،3 بھارتی گرفتار

5indiiaarresttegjhsjhdh.png

کینیڈا پولیس نے سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل میں ملوث تین بھارتی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینڈا پولیس کے سپرٹنڈنٹ مندیپ موکر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزمان کا تعلق بھارت سے ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کی شناخت 22 سالہ کمل پریت سنگھ، 22 سالہ کرن برار اور 28 سالہ کرن پریت سنگھ کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کینیڈا کے صوبے البرٹا کے شہر ایڈمنٹن کے رہائشی ہیں، تینوں پر قتل اور اقدام قتل کی فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔


سپرٹنڈنٹ پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے اپنی شناخت چھپانے کیلئے اپنا حلیہ تبدیل کررکھا تھا، ملزمان تین سے پانچ سال پہلے بھارت سے کینیڈا منتقل ہوئے تھے، ملزمان سےتفتیش کی رشنی میں سکھ رہنما قتل میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ کینیڈا پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مودی کی حکومت سے تعلقات کے حوالے سے بھی تحقیقات شروع کردی ہیں، تفتیش میں امریکہ سمیت دیگر غیر ملکی سیکیورٹی ایجنسیاں کینڈا پولیس کے ساتھ تعاون کررہی ہیں۔