سوشل میڈیا

  1. Muhammad Awais Malik

    دورہ پاکستان:دھمکی آمیز سوشل میڈیا پیغام سے کوئی خطرہ نہیں،کرکٹ آسٹریلیا

    آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے متعلق ایک دھمکی آمیز پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پیغام کو خطرناک نہیں سمجھا جارہا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی بھارت کےانتہاپسند طبقے سے دیکھی نہیں جارہی ، اسی طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک صارف نے سوشل میڈیا پر کرکٹ...
  2. Rana Asim

    سوشل میڈیا کی متنازع شخصیت بھولا ریکارڈ کی خاتون سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

    معروف ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ کیخلاف لاہور پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ خاتون نے لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں درج کروائی گئی ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ نے اسے گلبرگ کے ہلٹن ہوٹل میں بلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ خاتون نے مؤقف اپنایا ہے کہ...
  3. Muhammad Awais Malik

    اراکین اسمبلی کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت کا قانون منظوری کیلئے ارسال

    وفاقی کابینہ کے پاس اراکین اسمبلی کو انتخابی مہم چلانے اور اس میں حصہ لینے کی اجازت دینے سے متعلق قانون سازی کی تجویز بھیجی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کو 2 قوانین منظوری کیلئے بھجوائے گئے ہیں جن میں سے ایک اراکین اسمبلی کو انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت سے متعلق جبکہ دوسرا سوشل...
  4. S

    سوشل میڈیا کا غلط استعمال،سعودی حکومت نے غیر ملکی شہری کو ملک سے نکال دیا

    سعودی عرب حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا، سوشل میڈیا کا غلط استعمال غیر ملکی شہری کے لئے وبال جان بن گیا، قابل اعتراض ٹویٹس کرنے پر غیر ملکی شہری کو سعودی عرب سے بے دخل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ترجمان سعد آل حماد نے بیان جاری کیا ہے کہ کہ...
  5. Rana Asim

    پنجاب پولیس کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا، ترجمان کی تصدیق

    ترجمان پنجاب پولیس نے تصدیق کی ہے کہ پنجاب پولیس کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ "آفیشل ڈی ڈی پی آر" ہیک کر لیا گیا ہے۔ ترجمان کی جانب سے انتباہی پیغام میں عوام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اکاؤنٹ ہیک ضرور کر لیا گیا ہے مگر اسے بہت جلد ریکور کر لیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق نامعلوم ہیکرز کی جانب سے ادارے کا سوشل...
  6. Rana Asim

    اینڈرائیڈ ،آئی فون سٹور سے 2021 میں کونسی ایپلیکیشنز زیادہ ڈاؤن لوڈ ہوئیں؟

    2021 میں موبائل صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کے استعمال میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے کیونکہ رواں برس سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپس میں سے زیادہ تر کا سوشل میڈیا ایپس ہیں، جو مختلف اسٹورز میں مختلف ہیں۔ ایپلی کیشنز کی ڈاؤن لوڈنگ کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ ایپ...
  7. Rana Asim

    بھارت :نکاح کے وقت لاکھوں روپے کا مطالبہ،دلہا کی لڑکی والوں کے ہاتھوں درگت

    عین شادی کے وقت جہیز کے نام پر 10 لاکھ روپے مانگنے پر دلہن کے اہل خانہ نے دلہا کی شادی ہال میں ہی درگت بنا دی تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں 17 دسمبر کو نکاح کے وقت دلہا کے والد نے لڑکی والوں سے اضافی جہیز کے نام پر 10 لاکھ روپے جو...
  8. Rana Asim

    'بریانی' نادیہ حسین کا اینکرکو جواب دینےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،تبصرے

    پاکستان کی نامور ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین نے جی ٹی وی کے پروگرام میں اینکر کی ایک سوال پر ایسی کلاس لی کہ اینکر کو وقفہ لینا پڑ گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اینکر نے پہلے نادیہ حسین سے سوال کیا کہ آپ کو کھانے میں کیا پسند ہے جب اداکارہ...
  9. Rana Asim

    نوبیاہتا بہو کا ہاتھ چومتے ہوئے مریم نواز کی تصویر وائرل

    مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی گزشتہ شب انجام پا گئی، ان کا نکاح لندن میں ہوا تھا جبکہ رخصتی اور ولیمے کی رسومات کیلئے یہ جوڑا پاکستان آیا ہے۔ کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اور مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا نکاح رواں سال لندن میں 22 اگست کو ہوا تھا گزشتہ شب جنید...
  10. S

    بھی وہی کہہ رہا ہوں جو پری زاد کہہ رہا ہے،کیا سرفراز دکھی ہیں؟ویڈیو

    قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفرازاحمد نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دکھی ہونے کے بیان پر کہہ دیا سوشل میڈیا پر شعر و شاعری کا مطلب یہ نہیں کہ میں دکھی ہوں، مزے میں ہوں آج کل ڈرامے دیکھ کر وقت گزار رہا ہوں۔ سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں کوئی دکھی نہیں ہوا، بہت خوش ہوں، آج کل ڈرامے...
  11. Rana Asim

    حسینہ واجد پر تنقید کرنے والے نوجوان کے قتل پر 20 طلبا کو سزائے موت

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بنگلہ دیش میں عدالت نے ساتھی کو قتل کرنے والے 20 طلبا کو سزائے موت سنادی۔ نوجوان نے 2019 میں سوشل میڈیا پر حسینہ واجد کیخلاف پوسٹ کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں سوشل میڈیا پر حکومت پر تنقید کرنے والے ایک طالب علم کو 2019 میں قتل کرنے پر 20...
  12. Rana Asim

    سیالکوٹ واقعہ : سری لنکن منیجر کے بھائی کی سوشل میڈیا صارفین سے اپیل

    سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سی لنکن منیجر پریانتھا کمارا کے بھائی نے قتل کی تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سری شانتا کا کہنا تھا کہ بھائی ہمیشہ پاکستان کی تعریف کرتے تھے، ان سے کبھی پاکستان کے خلاف کوئی شکایت نہیں سنی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حادثے کے باعث پریانتھا...
  13. Rana Asim

    'سیالکوٹ میں بچے جوش میں آگئے تھے' پرویز خٹک کے بیان پر کڑی تنقید

    پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ سیالکوٹ میں بچے جوش میں آگئے تھے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ ملک میں سب کچھ بگڑ چکا ہے۔ دین کی بات پر تو میں بھی جوش میں آکر غلط کام کر سکتا ہوں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جوانی میں ہم بھی جوش میں آجاتے تھے، پھر اندازہ ہوا کہ جوش...
  14. Muhammad Awais Malik

    سیالکوٹ کے افسوسناک واقعہ پر سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے،صارفین کا ردعمل

    سیالکوٹ میں غیر ملکی فیکٹری مینجر کو توہین مذہب کا الزام لگاکر قتل کرنے کے معاملے پر سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے ہیں۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر "سیالکوٹ" ابھی بھی ٹرینڈ کررہا ہے، واقعے کے بعد سیاستدانوں، صحافی برادری اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شدید الفاظ میں مذمت...
  15. Rana Asim

    ابھی نندن نے کچھ نہیں کیا، فواد چوہدری نے مزاحیہ میم شیئر کر دی

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھامن کے ایوارڈ اور اصلیت کو دکھایا گیا ہے۔ ان کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ابھی نندن کو ملنے والے ویر چکرا ایوارڈ اور 27 فروری 2019 کے روز پیش آئے واقعہ کو دکھا کر حقیقت کو...
  16. Muhammad Awais Malik

    بھونڈے انداز سے رن آؤٹ ہونے پر شعیب ملک کا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

    بنگلہ دیش کے خلاف وکٹ کیپر کے ہاتھوں رن آوٹ ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے شعیب ملک کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق آج بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں پاکستانی بیٹسمین شعیب ملک اپنی سستی کی وجہ سے بھونڈے انداز میں رن آؤٹ ہوگئے جس پر کرکٹ شائقین کو شدید غصہ ہے۔ میچ کےدوران شعیب ملک ایک شاٹ کھیل کر...
  17. Rana Asim

    احسن اقبال نے یوم اقبالؒ کی چھٹی کی مخالفت کردی، سوشل میڈیا پر تنقید

    سینیٹ نے 9 نومبر کو یوم اقبالؒ پر عام تعطیل بحال کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغا نے 9 نومبرکو یوم اقبالؒ پر چھٹی بحال کرنے کی قرار داد پیش کی تھی۔ سینیٹ نے یہ قرارداد منظور کرلی۔ چیئرمین سینیٹ نے حکم دیا کہ قرارداد کی کاپی وزیر اعظم اورکابینہ کو...
  18. S

    فیکٹ چیک:افغانستان،بھارت میچ ، ٹاس کی وائرل ویڈیو کی اصل حقیقت کیا؟

    بھارت کو افغانستان سے بہترین کامیابی ملی، لیکن گزشتہ روز ہونے والا میچ اس لحاظ سے بھی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے کہ افغان ٹیم ایک دم کیسے اتنی ناقص کارکردگی پر اتر آئی،سب سے زیادہ تو تبصرے میچ کے ٹاس پر چل رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں ٹاس کے وقت بھارتی کپتان ویرات کوہلی...