الیکشن کمیشن پاکستان

  1. Muhammad Nasir Butt

    عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کو توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس جاری

    سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان، سابق وفاقی وزیر فواد چودھری اور جنرل سیکرٹری تحریک انصاف اسد عمر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھکر جلسے میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان...
  2. S

    الیکشن کمیشن نے ووٹرلسٹوں میں پی ٹی آئی امیدوار مار ڈالا

    الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹوں میں سنگین غلطیاں سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کا کراچی سے بلدیاتی امیدوار الیکشن کمیشن کے ریکارڈ میں مردہ قرار دیا گیا۔ کراچی کے علاقے بفرزون کے رہائشی فیصل ریاض نے بتایا کہ بلدیاتی امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کرانے...
  3. S

    الیکشن کمیشن نے 100 سال سےزائد ووٹرز سےمتعلق فیصلہ کرلیا

    الیکشن کمیشن کا ملک میں معمر ترین ووٹرز سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا،سو سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی دوبارہ گھر گھر تصدیق کی جائے گی،الیکشن کمیشن نے معمرترین ووٹرز کی تفصیلات صوبائی اور ضلعی دفاتر کو دے دیں۔ معمر افراد کے نام انتخابی فہرستوں میں شامل کرنے سے قبل دوبارہ تصدیق ہوگی اور یہ تصدیق...
  4. Rana Asim

    الیکشن کمیشن نےق لیگ کےانٹرا پارٹی انتخابات معطل کردیے،شجاعت ہی صدررہیں گے

    الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت کو مسلم لیگ ق کا صدر برقرار رکھتے ہوئے ق لیگ انٹرا پارٹی انتخابی شیڈول معطل کر دیا۔ الیکشن کمیشن میں چوہدری شجاعت کی انٹرا پارٹی الیکشن رکوانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، چوہدری شجاعت کی طرف سے بیرسٹر عمر اسلم کمیشن میں پیش ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے...
  5. Rana Asim

    الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کو فنڈنگ دینےوالے پاکستانیوں کاردعمل

    الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف اور عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ دیا تو بیرون ملک مقیم وہ پاکستانی جنہوں نے پی ٹی آئی کو فنڈنگ دی تھی وہ اس فیصلے پر پھٹ پڑے اور چیف الیکشن کمشنر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ تحریک انصاف کو رقم عطیہ کرنے والے ایک پاکستانی شعیب بسرا نے بتایا کہ وہ...
  6. Muhammad Nasir Butt

    الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر ملکی قرار دینے پر پی ٹی آئی ڈونرز کاسخت ردعمل

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا جو کہ 2014ء سے زیرسماعت تھا، اس کا فیصلہ 21 جون کو محفوظ کیا تھا۔ فیصلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر ملکی قرار دینے پر پی ٹی آئی ڈونرز کاسخت ردعمل۔ الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں شاہ محمد جتوئی اور نثار احمد پر...
  7. S

    چلو! کم از کم الیکشن کمیشن بیویاں تو فراہم کر رہا ہے،معید پیرزادہ کاتبصرہ

    پنجاب کے بیس حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کی جانبداری اور شفاف الیکشن کے انعقاد پر سوال اٹھایا جارہاہے،ایسے میں سینیئر تجزیہ کار ڈاکٹر معید پیرزادہ نے بھی الیکشن کمیشن کی ایک غلطی پکڑ لی۔ ڈاکٹر معید پیرزادہ نے ٹویٹ میں لکھا کہ عمران حسن...
  8. S

    ووٹ کے بدلے موٹر سائیکل کی پیشکش ،الیکشن کمیشن کا ملتان میں تحقیقات کا حکم

    ملتان میں ووٹ خریدنے کی خبریں زیر گردش ہیں، جس پر الیکشن کمیشن متحرک ہوگیا،ملتان میں ووٹ خریدنے کی خبروں کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے لیگی امیدوار کی جانب سے ووٹ خریدنے کی کوششوں اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 217 ملتان میں ضمنی انتخاب کے لیے متعلقہ اتھارٹی کی اجازت کے بغیر تحریک...
  9. Muhammad Awais Malik

    ضمنی انتخابات سے قبل نیب میں تقرری و تبادلے،الیکشن کمیشن کا بڑااقدام

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات سے قبل نیب میں تقرری وتبادلے منسوخ کردیئے ہیں۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کی جانب سے راولپنڈی اورملتان ڈی جی نیب کی تقرری و تبادلے پر کارروائی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ان نوٹیفکیشنز کو منسوخ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ سپریم...
  10. Rana Asim

    این اے 240 ضمنی انتخاب،عمران خان کا الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ

    پاکستان تحریک انصاف نے این اے 240 کراچی میں ضمنی انتخاب کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں این اے 240 ضمنی انتخاب کالعدم قرار دینے کی سفارش کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے الیکشن کمیشن سے این اے 240 کا انتخاب کالعدم قرار...
  11. Muhammad Awais Malik

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے کو مردہ قرار دیدیا

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر کو مردہ قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے ریاض حیدر کو بذریعہ ایس ایم ایس یہ اطلاع بھی دی گئی کہ آپ کی وفات ہوچکی ہے لہذا آپ کا نام ووٹر لسٹ سے خارج کردیا گیا ہے۔ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن...
  12. S

    الیکشن کمیشن کا وزیر اعظم، وفاقی وزراء کو نوٹس

    الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم، گورنر، وزیراعلیٰ اور وفاقی وزراء کو نوٹس جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزراء کے ہمراہ ضلع دیر میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کیا۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم، گورنر، وزیراعلیٰ اور وفاقی...
  13. S

    فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    حکمران جماعت تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ان کی تاحیات نااہلی کے فیصلے کو عدالت عالیہ میں چیلنج کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے دوہری شہریت کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کے فیصلےکو اسلام آباد ہائیکورٹ...
  14. Muhammad Awais Malik

    فیصل واوڈا پارلیمانی سیاست سے باہر،الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیدیا گیا ہے۔...
  15. Muhammad Awais Malik

    الیکشن کمیشن کی جانب سےنااہل کیے جانے پر پی ٹی آئی وزیر کا ردعمل

    پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا میں وزیر شاہ محمد خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہ محمد خان نے پشتو زبان میں ایک ویڈیو بیان جاری کیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تشویش ہے، ایسا ہی ایک فیصلہ 2016 میں...
  16. S

    علی امین ادارےکی عزت نہیں کررہے،DIK کیس کومثال بنائیں گے،الیکشن کمیشن

    چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ڈیرہ اسماعیل خان بلدیاتی انتخابات میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پورکے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے علی امین گنڈا پور کے خلاف کیس کی سماعت میں ریمارکس دیے کہ علی امین گنڈا پور پر اثرنہیں ہورہا اور وہ نہ ادارے کی عزت...
  17. S

    الیکشن کمیشن رانا ثنا کو نوٹس کیوں نہیں بھیج رہا ہے؟عارف حمید بھٹی کاسوال

    سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن وفاقی وزیر برائے نشریات و اطلاعات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس بھیج سکتا ہے تو پھر رانا ثناء ﷲ کو نوٹس کیوں نہیں بھیج رہا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جی این این کے پروگرام" خبر ہے" میں گفتگو کرتے ہوئے...
  18. S

    ووٹوں کی خریداری کی مبینہ وائرل ویڈیو،الیکشن کمیشن ان ایکشن

    الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن سے قبل مبینہ طور پر ووٹ خریدنے سے متعلق ویڈیو کا نوٹس لے لیا، ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی ایک دوسرے پر الزام عائد کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ای سی...