
سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان، سابق وفاقی وزیر فواد چودھری اور جنرل سیکرٹری تحریک انصاف اسد عمر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھکر جلسے میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف توہین آمیز ریمارکس اور الزامات لگائے تھے جس پر سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان، سابق وفاقی وزیر فواد چودھری اور جنرل سیکرٹری تحریک انصاف اسد عمر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1560629004402626560
الیکشن کمیشن کے نوٹس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے بھکر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے 12 جولائی کو الیکشن کمیشن پر بے بنیاد الزامات لگانے کے علاوہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف توہین آمیز ریمارکس دیئے تھے۔ 18 جولائی کو بھی الیکشن کمیشن پر بے بنیاد الزامات لگائے اور 21 اور 27 جولائی کو بھی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پاس کیے تھے۔
ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس عمران خان کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ پر بے بنیاد الزامات لگانے پر بھجوایا گیا ہے جس میں 30 اگست 2022ء کو عمران خان کے علاوہ ، اسد عمر اور فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹس میں عمران خان کے الیکشن کمیشن پر الزامات اور توہین آمیز ریمارکس کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔
دریں اثنا ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے حوالے سے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق وزیراعظم عمران خان کا مؤقف مسترد کرتے ہوئے سوالات کا جواب دینے کے لیے پھر سے نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف آئی اے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ آپ کو جوابدہ نہیں نہ ہی معلومات دینے کا پابند ہوں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10ecpontemptkhannotice.jpg