پی ٹی آئی

  1. S

    پنجاب :پی ٹی آئی کے مزید 22 ایم پی ایز متحدہ اپوزیشن کے حامی؟

    پاکستان تحریک انصاف کی پوزیشن کو غیرمستحکم کرنے کیلئے اپوزیشن مستحکم ہوچکی ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب میں اپوزیشن نے حکومت کے لئے بڑا سرپرائزتیار کرلیا ہے، جبکہ تحریک انصاف کے مزید 22 ایم پی ایز نے متحدہ اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ترین خان گروپ، علیم گروپ کے اراکین کی حمایت...
  2. S

    ناراض علیم خان نے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پی ٹی آئی ہٹادیا؟

    پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن علیم خان نے پارٹی سے ناراضگی کا بھرپور اظہار کردیا، علیم خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پی ٹی آئی ہی ہٹا دیا، سوشل میڈیا پر نام تبدیل کرنے پر علیم خان کے اکاؤنٹ سے بلیو ٹک بھی ہٹادیا گیا ہے،علیم خان کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہے،عبدالعلیم...
  3. S

    پی ٹی آئی سے بھارتی فلم ’83‘ میں عمران خان کے کردار پر کارروائی کی درخواست

    پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل نے اہم مسئلے پر توجہ مرکوز کروادی، بھارتی فلم ’83‘ میں اس دورکے پاکستانی کرکٹر عمران خان کے کردار کو دیکھ کرپی ٹی آئی سے نوٹس لینے کی درخواست کردی۔ ثناء فیصل نے فلم کے ایک منظرمیں کھیل کے میدان میں مصافحہ کرنے والے بھارتی کپتان کی گرم جوشی...
  4. Rana Asim

    ریاستی ادارے کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، ترجمان شہبازشریف

    مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہبازشریف کے ترجمان ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ ہم تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کو اس بات کی اجازت نہیں دے سکتے وہ پاک فوج کو بدنام کریں۔ ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم پاک فوج کو بدنا کرنے کی کوشش کر رہی ہے ہم انہیں اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دیں...
  5. S

    پی ٹی آئی کے بغیر قومی حکومت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،سینئر تجزیہ کار

    عمران خان کی حکومت جائے گی یا اپنی مدت پوری کرے گی، اس حوالے سے تو قیاس آرائیاں جاری ہی ہیں ،لیکن کیا قومی حکومت کا وجود پی ٹی آئی کے بغیر ممکن ہے اس پر جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ نے سوال کیا کہ اگر مستقبل میں اپوزیشن حکومت بناتی ہے تو کیا مائنس عمران خان فارمولا...
  6. Muhammad Awais Malik

    جنگ اخبار کی خبر جھوٹی ثابت؟پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی پارٹی چھوڑنے کی تردید

    پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی صاحبزادہ محمدمحبوب سلطان نے پارٹی چھوڑنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے، یہ خبر نجی ادارے جیو نیوز کی جانب سے دی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد محبوب سلطان نے آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہوں نے خود سے منسوب...
  7. Muhammad Awais Malik

    ن کے نہیں پی ٹی آئی کے چارارکان وزارت عظمی کیلئے لائن میں لگےہیں،احسن اقبال

    مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے چار لیگی رہنماؤں کی نواز شریف کی مخالفت کے دعوؤں پر دوبدو جواب دیتے ہوئے تحریک انصاف میں مخالفت کا انکشاف کردیا ہے۔ سماء نیوز کے پروگرام "لائیو ود ندیم ملک" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو حکومتی وزراء نے دعویٰ کیا اس کے جواب میں میں آپ کو...
  8. S

    پی ٹی آئی کا نور عالم خان کو شوکاز جاری کرنےکا فیصلہ

    اپنی حکومت پر تنقید کرنے پر پاکستان تحریک انصاف نے ایم این اے نور عالم خان کو شوکاز جاری کرنا کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدرپرویز خٹک رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو شوکاز جاری کریں گے۔ واضح رہے کہ پی ٹی...
  9. Rana Asim

    پی ٹی آئی پریشان،کوئی شریف پاکستانی سیاست میں رہا تو مشکل ہوگی:مظہر عباس

    نجی ٹی وی چینل پر پروگرام سوال یہ ہے میں تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے 3 سال میں مسلم لیگ ن کو توڑنے کی بڑی کوششیں کی گئیں ان کے مابین اگر کوئی اختلاف ہے بھی تو اس طرح دیکھنے میں وہ ایک ہی نظر آتے ہیں۔ مظہر عباس نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ٹوٹنے کے دعوے کرنے والے کچھ بھی کہتے رہیں مگر...
  10. S

    وزیر دفاع پرویز خٹک کو بڑا جھٹکا،بھانجوں نے پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ دیا

    وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھانجوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مستعفی ہوکر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھانجے جلال خٹک اور بلال خٹک نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔ مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجنیئر...
  11. Rana Asim

    پی ٹی آئی نے ن لیگ کے بگاڑےکام ٹھیک کیے: شبرزیدی اور مفتاح اسماعیل میں بحث

    نجی ٹی وی چینل کے پروگرام الیونتھ آور میں سابق چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا آخری سال 2018 پاکستانی معیشت کا بدترین سال تھا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے ن لیگ کے آخری سال میں پیدا کیے گئے کئی بگاڑ ٹھیک کیے ہیں۔ شبر زیدی نے کہا کہ پاکستان کا درآمدات اور...
  12. Rana Asim

    پی ٹی آئی اور ن لیگ کی حکومت میں کس نے زیادہ قرضہ ادا کیا؟

    روزنامہ جنگ کے مطابق تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے اپنے دورمیں اوسطاً سالانہ 9.174ارب ڈالر سود اور قرضے کی مد میں ادا کیے جبکہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے 5سالہ دور اقتدار میں اوسطاً سالانہ 5.414ارب ڈالر سود اور قرضے کی مد میں ادا کئے۔ تحریک انصاف کی مرکزی حکومت نے اگست 2018 سے گزشتہ برس اکتوبر تک...
  13. Muhammad Awais Malik

    جہانگیر ترین کا جہاز کس طرف رخ کرے گا؟شاہ محمود قریشی کا دلچسپ ردعمل

    جہانگیر ترین کی مسلم لیگ ن میں شمولیت اور جہاز کے سوال پر شاہ محمود قریشی نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ جس کا جہاز ہے وہی جواب دے گا۔ پریس کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایک کپتان صرف عمران خان ہے۔ جہانگیر ترین کے جہاز سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ...
  14. S

    تحریک انصاف پارٹی فنڈ کے نام پر بھتہ وصول کرتی رہی،مولا بخش چانڈیو

    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی انفارمیشن سیکریٹری مولا بخش چانڈیو نے پاکستان تحریک انصاف پر ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی سمیت کاروباری شخصیات سے بھتہ لینے کا الزام عائد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام 'ندیم ملک لائیو' میں بات کرتے ہوئے پی پی پی کے رہنما بخش چانڈیو...
  15. Muhammad Awais Malik

    پنجاب سے پی ٹی آئی کے کتنے ارکان ن لیگ میں جانا چاہتے ہیں؟راناثنا کابڑادعوی

    پنجاب سے پی ٹی آئی کے 23 لوگ مسلم لیگ ن سے رابطے میں ہیں۔ اگر نواز شریف واپس نہ آئے تو مریم نواز خود شہباز شریف کو وزیراعظم کیلئے نامزد کریں گی۔ سما نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا حکومتی جماعت کے 23 لوگوں کے نام میرے پاس موجود ہیں جو ٹکٹ کے بدلے ہمارے ساتھ آنا چاہتے ہیں۔ ان لوگوں نے...
  16. Muhammad Awais Malik

    پی ٹی آئی نے ڈرائیوروں کے نام پر خفیہ اکاؤنٹ بناکرمنی لانڈرنگ کی،احسن اقبال

    مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 53 اکاؤنٹس کو خفیہ رکھا جن کے ذریعے یہ جماعت منی لانڈرنگ کرتی رہی ہے۔ نجی خبررساں ادارے 92 نیوز کے پروگرام"ہو کیا رہا ہے" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس اب کوئی اخلاقی...
  17. Muhammad Awais Malik

    خیبرپختونخوا : مجموعی طور پر تحریک انصاف سب سے زیادہ ووٹ لینے والی جماعت؟

    خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مجموعی ووٹوں کی تعداد میں پاکستان تحریک انصاف نے ساری جماعتوں کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔ پلڈاٹ کے سربراہ احمدبلال محبوب نے دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ جے یو آئی ف ان بلدیاتی انتخابات میں سب سے زیادہ سیٹیں...
  18. Muhammad Awais Malik

    تبدیلی آ نہیں رہی،تبدیلی جارہی ہے،مریم نواز کا پی ٹی آئی پرطنز

    خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے اپ سیٹ نتائج پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے تحریک انصاف پر طنز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کے پی کے میں 17 اضلاع کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے مطابق وفاق اور صوبے میں حکمران جماعت کو متعدد اضلاع میں اپ سیٹ شکست کا سامنا ہے، پاکستان تحریک انصاف...
  19. Muhammad Awais Malik

    ڈپٹی اسپیکر کےپی اسمبلی کا اپنے ارکان اسمبلی پر پیسے لینے کا الزام

    خیبر پختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر محمود جان بلدیاتی انتخابات میں اپنے سگے بھائی کی شکست پر اپنی ہی جماعت پر برس پڑے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما آپس میں ہی الجھنا شروع ہوگئے ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر صوبائی...
  20. Rana Asim

    تلاشی لینے پر پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے والے پی ٹی آئی رہنما کیخلاف مقدمہ

    جیو نیوز کے مطابق میانوالی کی جلسہ گاہ میں داخلے کے دوران پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما امیر خان سوانسی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کا واقعہ میانوالی میں ہفتے کے روز ہونے والے عمران خان کے جلسہ میں پیش آیا تھا جہاں مقامی رہنما امیر خان...