اگلے 2 روز اہم، مطلوبہ یقین دہانی نہ ملی تو قومی اسمبلی تحلیل ،انصارعباسی

ansai1i1h1h21.jpg


معروف صحافی انصار عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر شہبازشریف کو متعلقہ حکام سے اگست 2023 تک برسراقتدار رہنے کی یقین دہانی نہ ملی تو قومی اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔

انصار عباسی کے مطابق اگلے 2 روز انتہائی اہم ہیں ، ان 2 دنوں میں یا تو آپکو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبر ملے گی یا قومی اسمبلی تحلیل ہونے کی خبرملے گی۔

سینئر صحافی کے ذرائع کے مطابق حکومت مطلوبہ یقین دہانی کے بغیر تیل کی قیمتیں بڑھانے اور عمران حکومت کی جانب سے دی گئی سبسڈی کے خاتمے کا خطرہ مول نہیں لے سکتی کیونکہ اسے اسکی بھاری سیاسی قیمت چکانا پڑے گی۔ اگر شہبازحکومت اگست 2023 تک رہتی ہے تو اسے معیشت کو درست کرنے اور عوام کی خدمت کا موقع نہیں ملے گا۔

شہبازشریف نے اس ضمن میں حکومتی اتحادیوں مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری سے بھی مشاورت کی ہے ۔نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان تیل کی قیمتیں بڑھانے کے حق میں نہیں، ان کی رائے ہے کہ اس سے مہنگائی آئے گی اور عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

انصار عباسی کے مطابق حکومتی اتحادیوں کی مشاورت شہبازشریف کو تجویز دی گئی ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے اور تمام اسٹیکٹ ہولڈرز جن میں سروسز چیف، آئی ایس آئی سربراہ اور دیگر عہدیدار ہیں، مدعو کیا جائے اور مطلوبہ یقین دہانی مانگی جائے۔

اسی اجلاس میں اس بات پر بھی بحث ہوئی کہ تیل کی قیمتوں پر سبسڈی اسی صورت ختم کی جائے گی جب قومی سلامتی کمیٹی متفقہ طور پر حکومت کی اگست 2023 تک کی مدت کے حوالے سے یقین دہانی کرائے۔ اکتوبر 2022 میں الیکشن ہوئے تو موجودہ حکومت صرف جولائی تک ہی برقرار رہ پائے گی کیونکہ قومی اسمبلی کو تحلیل کرنا ہوگا۔

ایسی صورت میں شہباز شریف حکومت کے پاس صرف یہی آپشن باقی رہ جائے گا کہ کارکردگی دکھانے کا موقع ملے بغیر ہی مشکل فیصلہ کر لیا جائے۔

انصار عباسی کے مطابق آئی ایم ایف اصرار کررہی ہے کہ تیل پر سبسڈی ختم کی جائے تاکہ آئی ایم ایف پروگرام بحال کیا جائے، شہباز شریف نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کیا لیکن یہ دوست ممالک اسی صورت میں پاکستان کی مدد کرسکتے ہیں جب آئی ایم ایف پاکستان کے لیے اپنا پروگرام بحال کرے۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انصار عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو شدید خطرات کا سامنا ہے۔ اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے میری حکومت و اپوزیشن، فوج اور عدلیہ سے درخواست ہے فوری مل بیٹھیں اور معیشت، الیکشن اور نگراں حکومت متعلق مل کر فیصلہ کریں۔
https://twitter.com/x/status/1527083722461552640
انہوں نے مزید کہا کہ میں کہتا رہا کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک مت لاؤ، لوٹوں کو ہیرو مت بناؤ، حکومت کو پانچ سال پورے کرنے دو۔ عدم اعتماد کر دیا تو جلد الیکشن کرواو ورنہ ملک میں سیاسی عدم استحکام مزید ہو گا، پاکستان مشکل میں ہو گا لیکن مجھے پر سوشل میڈیا کے ذریعے حملے کروائے گئے۔
https://twitter.com/x/status/1527009519901249538
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Bakwas kar raha ha ye Ansar..
Showbaz ko cases khtam karnay ki guarante chahay sirf..Showbaz par fard e juram aiad hotey hi wo as PM disqualify ho jaya ga..Ye choor Neutral ko blackmail kar rehay hain.wo abhi khali.. Showbaz ki kuch G aj hi SC me Sou Moto m phat jani ha..Aik do MNAs ka Showbaz ko L dikhana bohat asaan ha.Then Showbaz will lose majority..Peechay Ghanta bachay ga jis ko Bakao mall sahafi mil kar bajain gein..
 
Last edited:

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Beggars are not choosers. Whoever will try to prolong the beggars govt will only see more destructions in Pakistan at the hands of the already tested failed politicians of mixed achar PDM.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
insar abbasi tu aglay 10 saal tak sach bol takeh sabit ho ke tu ne toba ker li hai.. verna tere jaisa nooni tattoo sirf ppp or pti per bhonkta hai.. noon ki dafa to kisi mori main ghus ker khud ko neutral sabit kerta hai... teri dramay bazian qaum or ye youth bohat achi trah janti hai... for sale munafiq
 

Phoebusrex

Senator (1k+ posts)
Abhi Khan ko siasat nahin aati. Yeh saalay tajarbakaar mil ker bhi uski eik chaal ka jawab nahin day sakay...
Ronday siasat karan nu...

For those who will say that IK did it with wrong intention. I would say that he replied these goons in their language. They were the same who planted landmines when IK was coming into power in 2018. Human memory is short lived for these thugs ...