آئی سی سی ٹی20 اور ون ڈے رینکنگ،ٹاپ پوزیشنز پر پاکستانی بلے بازوں کا قبضہ

16iccrankingbabaimam.jpg

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تازہ ترین ون ڈے رینکنگز جاری کردی ہیں جس کے مطابق بیٹنگ رینکنگ کی پہلی 2 پوزیشنز پر پاکستانی بلے بازوں نے قبضہ کررکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور اسٹار بیٹسمین امام الحق نےبھارتی بلے بازوں ویرات کوہلی اور روہت شرما کو تیسری اور چوتھی پوزیشن پر دھکیل دیا ہے۔
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق کپتان بابراعظم بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ امام الحق نے بہتری دکھاتے ہوئے دوسرے پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے۔

FVSJluOX0AE8GxI


آئی سی سی کے مطابق بابراعظم ون ڈے اور ٹی 20 جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ ٹیسٹ فارمیٹ کے بہترین بیٹسمین رہے، ون ڈے رینکنگ میں امام الحق دوسرے، ویرات کوہلی تیسرے جبکہ روہت شرما چوتھی پوزیشن پر رہے۔

ٹی 20 بیٹنگ رینکنگ کی پہلی2 پوزیشنز پر بھی پاکستانی بلے بازوں کا قبضہ ہے، پہلے نمبر پر بابراعظم دوسرے پرمحمد رضوان براجمان ہیں، ساؤتھ افریقہ کے ایڈن مرکرم اور ڈیوڈ ملان چوتھے نمبر پر رہے۔

FVSX2PlaAAApRG8


ٹیسٹ فارمیٹ کی بیٹنگ رینکنگ میں جو روٹ نے آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین کو پچھاڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ، آسٹریلوی بلے باز تیسرے نمبر پر رہے جبکہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم چوتھی پوزیشن پر رہے، طویل عرصے تک اس رینکنگ میں پہلے نمبر پر رہنے والے ویرات کوہلی بدستور 10ویں پوزیشن پر رہے۔

FVR_xvAXsAAhlbj


آئی سی سی ون ڈے باؤلنگ رینکنگ میں آسٹریلوی باؤلرز نے پہلی تین پوزیشنز سنبھال رکھ ہیں، ٹرینٹ بولٹ پہلے، جوش ہیزل ووڈ دوسرے، میٹ ہنری تیسرے نمبر پر رہے جبکہ پاکستانی باؤلر شاہین آفریدی چوتھے نمبر پرر ہے۔

FVSJl9AXoAAhpjN