گورنر پنجاب کامران ٹیسوری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ کراچی کے رہنے والو! اگر آپکو میرا ہئیر کٹ اچھا لگ رہا ہے تو پھر آپ یہ ضرور جاننا چاہیں گے کہ میں نے یہ بال کہاں سے کٹوائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ نے بھی ایسے بال کٹوانے ہیں تو آپ چلے جائیے شعیب سیلون پہ اور شعیب وہاں موجود ہوگا جس کی بہت ساری برانچز ہیں۔
گورنرسندھ کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے کسی نے اسے اپنے کسی نائی دوست کی پروموشن قراردیا توکسی نے کہا کہ شاید یہ نائی گورنرسندھ کابزنس پارٹنر ہے، کسی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے کیسے کیسے نمونے ہمارے سروں پر بٹھادئیے ہیں۔
کسی نے کہا کہ عوام بجلی کے بلز جلارہے ہیں اور ایک صوبے کا گورنر مہنگی ہئیرکٹنگ کی پروموشن کرنے پر لگا ہوا ہے۔
صدیق جان نے سوال کیا کہ کراچی میں شعیب سیلون کہاں پر ہے؟ جہاں سے کامران ٹیسوری صاحب نے کٹنگ کرائی ہے؟
صدیق جان کی ٹویٹ پر وسیم نے جواب دیا کہ صدیق بھائی ۔۔ میرا نائی بھی بہت زبردست کاریگر ہے ۔۔ پیسے بھی مناسب لیتا ہے ۔۔ اس غریب کی بھی مشہوری کروانی ہے۔۔ گورنر صاحب کتنے پیسوں میں ایک پروموشن کر دیں گے؟
نادربلوچ نے تبصرہ کیا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی کے عوام کو غربت کا خاتمہ، زائد بلوں سے چھٹکارہ اور ترقی کا اصل راز بتا دیا یے، اہلیان کراچی فوری ان برانچز سے رجوع کریں
عمر ظفر کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو کوئی بتائے کہ گورنر کے عہدے اور ایک انفلوئنسر میں فرق ہوتا ہے۔ حجام کی مشہوری کرنے والے صاحب کو لگانے والوں نے قوم کی حجامت کا کیا خوب انتظام کیا ہے۔
شاہد نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کے بال نوچ ڈالے۔۔ بجلی کے بل کے پیسے کہاں سے آئیں؟ سوچتے سوچتے۔۔۔عوام گنجی ہوگئی ۔۔لیکن یہ گورنر سندھ کہتا ہے کہ "میرا ہیئر اسٹائل اچھا لگا ہے تو شعیب سیلون جاؤ"
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے اس پر طنزیہ تبصرے کئے اور گورنر سندھ کو تنقید کا نشانہ بنایا