خبریں

معاشرتی مسائل

Threads
0
Messages
0
Threads
0
Messages
0
None

طنز و مزاح

Threads
0
Messages
0
Threads
0
Messages
0
None
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زندگی کو درپیش خطرات کی خبروں کے بعد اب سعودی عرب کے ایک اعلیٰ سابق عہدیدار کی طرف سے ولی عہد محمد سلمان پر جعلی شاہی فرمان جاری کرنے کا الزام عائد کر دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر حکومت کے ایک سابق اعلیٰ عہدیدار کی طرف سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے یمن میں حوثی ملیشیا ودیگر مخالف گروہوں کیخلاف جنگ کیلئے اپنے والد کی طرف سے جعلی شاہین فرمان جاری کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق جنگ کے لیے جاری کیے گئے شاہین فرمان پر محمد بن سلمان نے اپنے والدکی طرف سے دستخط کیے اور یہ الزام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب محمد بن سلمان سعودی عرب کے حکمران کے طور پر سامنے آ گئے ہیں۔ محمد بن سلمان کے 88 سالہ والد شاہ سلمان بن عبدالعزیز بہت حد تک اب صاحب فراش ہیں اور امور مملکت کی نگرانی کرنے سے قاصر ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں سابق حکومتی عہدیدار سعد الجابری نے کا کہنا تھا کہ یمن کی حوثی ملیشیا کے خلاف عرصہ دراز تک جاری رہنے والی جنگ کے لیے جاری کیے گئے شاہی فرمان پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شاہ سلمان کی جگہ پر دستخط کیے تھے۔ شاہ سلمان کی طرف سے زیادہ معاملات محمد بن سلمان ہی نپٹاتے ہیں، اس حوالے سے سعودی حکومت نے اب تک کوئی فوری ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ سعودی حکومت سعید الجابری کو اپنا ایک سابق برطرف افسر قرار دیتے ہے جو انٹیلی جنس کمیونٹی کا حصہ تھا اور اب کینیڈا میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہا ہے۔ سعید الجابری کے سعودی حکومت سے دیرینہ اختلافات چل رہے ہیں اور ان کے 2 بیٹے بھی سعودی عرب میں قید ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف جنگ محمد بن سلمان نے اس وعدے کے ساتھ شروع کی تھی کہ بہت جلد ختم ہو جائے گی تاہم یہ کم وبیش ایک عشرے تک جاری رہی جس میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ سعد الجابری نے بتایا کہ ہم یہ دیکھ کر حیران تھے کہ سعودی فورسز کو کسی اور ملک میں داخل ہونے کا حکم دینے والا شاہین فرمان جاری ہو رہا ہے حالانکہ سعودی عرب ایسی کسی بھی عسکری مہم جوئی سے گریز کرتا ہے۔ سعد الجابری کا کہنا تھا کہ وہ نائن الیون واقعہ کے بعد القاعدہ سے نپٹنے کے لیے سابق ولی عہد محمد بن نائف کے ساتھ مل کر کام کر چکے ہیں۔
شادی کے صرف پانچ دن بعد ہی ایک دلہن نے سسرال میں بڑی واردات کرڈالی، لاکھوں روپے کے زیورات ، ملبوسات اور نقدی اڑا کر فرار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں نیازی ٹاؤن کے علاقے میں پانچ روز قبل شادی کرکے سسرال آنے والی ایک خاتون نے سسرال میں واردات کرڈالی، ملزمہ کے شوہر حسن کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق شادی کے پانچ دن بعد ہی بیوی نے لوٹ مار کرکے زیورات، ملبوسات اور نقدی لوٹ لی اور فرار ہوگئی۔ ملزمہ کے شوہر نے بتایا کہ شادی کو پانچ دن ہوئے تھے کہ بیوی نے والد سے ملاقات کیلئے کہا، جس شخص نے ہماری شادی کروائی تھی اس کے ہمراہ نیازی ٹاؤن پہنچے جہاں میرے سسر نے ہمیں ایک ہوٹل پر بٹھا یا اور بیٹی کے ہمراہ راجا بازار سے کچھ کپڑے تبدیل کروانے کا بہانہ بنایا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق میرے سسر اور میری بیوی وہاں سے چلے گئے، کچھ دیر بعد جب رابطہ کرنے کی کوشش کی تو دونوں کے موبائل نمبرز بند تھے، لڑکی جاتے ہوئے ایک لاکھ روپے نقدی بھی لے گئی۔ درخواست گزار نے کہا کہ ملزمہ مجموعی طور پر ڈھائی لاکھ نقدی، 3 تولے کے زیوارت اور 1 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے ملبوسات لے گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہے پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن ایک قابل صحافی ہیں اور ان کے جو بھی رابطے تھے وہ قانونی طور پر درست تھے، انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافی صحافیوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں، رؤف حسن نے بھی جو رابطے کیے وہ قانونی طور پر درست ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے 500 یونٹ تک بجلی کےاستعمال پر ریلیف کو 2 ماہ نہیں بلکہ مستقل بنیادوں پر سب کیلئے کم ہونی چاہیے، حکومت سے قیمتیں کنٹرول نہیں ہورہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص پیسوں سے بجلی کی سبسڈی دی جارہی ہے، ہم اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور کلین سویپ کریں گے۔
کلکتہ ریپ کیس میں ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے، رپورٹ میں ڈاکٹر کو جنسی زیادتی کے بعد شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کلکتہ کے آر جی کا میڈیکل کالج و اسپتال کی ٹرینی فیمیل ڈاکٹر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے، رپورٹ میں مقتولہ کے سر اور جنسی اعضاء سمیت جسم کے کئی حصوں پر 14 سے زائد زخم پائے گئے، رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ خاتون ڈاکٹر کو پہلے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ رپورٹ میں ٹرینی ڈاکٹر کی موت کے طریقہ کار کو قتل بھی قرار دیا گیا ہے اور مقتولہ کے جنسی اعضاء سے ایک مرد کے ڈی این اے سیمپلز کی موجودگی کے ثبوت بھی ملے ہیں، ڈاکٹر پر اس قدر تشدد کیا گیا جس کی وجہ سے ان کے پھیپھڑوں میں خون بہنے اور جسم کے اندر خون کے لوتھڑے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقتولہ کے جسم میں کسی بھی ہڈی کے ٹوٹنے کے کوئی آثار نہیں ملے،مقتولہ کے خون اور جسم سے نکالے گئے دیگر نمونے مزید تجزیے کیلئے لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ کلکتہ میں ٹرینی خاتون ڈاکٹر کے قتل کے واقعہ کو ابتدائی طور پر خودکشی قرار دیا جارہا تھا، تاہم معاملے پر میڈیا اور سوشل میڈیا کے نوٹس لینے کے بعد سپریم کورٹ نے اس معاملے پر از خود نوٹس لیا ہے اور 20 اگست کو اس مقدمے کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔
ملک بھر میں 8 فروری 2024ء کو ہونے والے انتخابات میں نوجوانوں کی شمولیت اور ملکی مسائل بارے نوجوانوں کی رائے کے حوالے سے پلڈاٹ کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) کی طرف سے 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات میں نوجوانوں کی شمولیت کے حوالے سے جاری کی گئی اس رپورٹ کے مطابق نوجوان شہریوں کا ٹرن آئوٹ 48 فیصد تھا جو ملکی انتخابات کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔ پلڈاٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں نوجوان ووٹرز کا ٹرن آئوٹ 2024ء کے مقابلے میں 11 فیصد کم تھا اور نوجوان ووٹرز کا ٹرن آئوٹ مجموعی ووٹر ٹرن آئوٹ سے بھی زیادہ رہا ہے۔ 2018ء کو ہونے والے عام انتخابات میں مجموعی ووٹر ٹرن آئوٹ رواں برس ہونےو الے انتخابات کے مقابلے میں کم تھا لیکن نوجوانوں کا ٹرن آئوٹ بڑھ گیا ہے۔ پلڈاٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2024ء کے عام انتخابات میں 18 سے 35 برس کے رجسٹرد ووٹرز کی تعداد 44.2 فیصد تھی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے 2018ء کے انتخابات میں 18 فیصد اور رواں برس ہونیوالے انتخابات میں 11 فیصد ٹکٹ نوجوانوں کو جاری کیے گئے۔ مسلم لیگ ن کی طرف سے 2018ء میں 13 فیصد اور رواں برس انتخابات میں 11 فیصد ٹکٹ نوجوانوں کو جاری ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے 2018ء کے انتخابات میں 36 فیصد جبکہ رواں برس ہونے والے انتخابات میں 28 فیصد نوجوانوں کو ٹکٹ جاری کیے گئے تھے۔ ملک کے 48 فیصد نوجوانوں نے سب سے بڑا چیلنج مہنگائی کو قرار دیا، 45 فیصد کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ بیروزگاری ہے جبکہ 31 فیصد کا کہنا تھا مذہبی انتہاپسندی ملک کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔
پاکستان میں رقوم کی منتقلی کے بڑے پلیٹ فارم ون لنک لمیٹڈ نے اے ٹی ایم مشینوں پر سائبر حملوں سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر چند روز سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ پاکستان بھر میں تمام اے ٹی ایم مشینوں پر سائبر حملے کیے گئے ہیں جس کے باعث تمام اے ٹی ایم مشینوں کو 2سے 3 روز تک کیلئے بند کردیا جائے گا۔ ون لنک لمیٹڈ کی جانب سے ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بڑے بینکوں کا ایک کنسورشیم ہے جس کا نمائندہ انٹر بینک ایک نیٹ ورک کو چلاتا ہے،آن لائن بینکنگ یا اے ٹی ایم مشینوں کے نظام میں آج تک کسی قسم کے سائبر حملے کا خطرہ سامنے نہیں آیا ہے۔ ون لنک کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں فنانشل سروس انڈسٹری ہر وقت چوکنا رہتی ہے۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے مالیاتی ڈھانچے اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کام شروع کردیا ہے جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیکیورٹی گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل درآمد کو بھی یقینی بنانے کی ہدایات دی جارہی ہیں۔
راولپنڈی کے ایک نجی اسپتال میں لاکھوں روپے کے بل کیلئے ایک انتقال کرگئے مریض کو 3 دن تک وینٹی لیٹر پر رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسانیت سوز واقعہ راولپنڈی کے نجی اسپتال میں پیش آیا جہاں 13 سالہ سید ذوہیب شاہ زیر علاج تھا ، اسپتال میں آپریشن کے بعد لڑکے کا انتقال ہوگیا تاہم اسپتال انتطامیہ نے لڑکے کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا۔ ذوہیب کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اسپتال عملے نے مردہ حالت میں ذوہیب کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا اور آپریشن کی ڈھائی لاکھ روپے فیس ادا ہونے تک بتاتے رہے کہ آپ کا بچہ زندہ ہے۔ لواحقین نے الزام عائد کیا کہ 3 دن تک ڈاکٹر یہ کہتے رہے کہ آپ کا بچہ زندہ ہے، ہم سے ڈھائی لاکھ روپے فیس لی گئی اور فیس کی ادائیگی کے بعد بتایا گیا کہ بچہ انتقا ل کرگیا ہے۔
پاکستان میں آپریٹ کرنے والی متعدد ملٹی نیشنل کمپنیوں نے پاکستان سے اپنے دفاتر دوسرے ممالک میں منتقل کرنے پر غور شروع کردیاہے، اکثریت کمپنیاں ایسا کر بھی چکی ہیں۔ خبررساں ادارے ڈان کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف دبئی چیمبر آف کامرس کی ایک رپورٹ میں کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ جنوری اور جون سے درمیان دبئی میں 3 ہزار 986 پاکستانی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔ دبئی میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی فہرست میں پاکستان دوسرے نمبر پر آنے والا ملک بند گیا ہے، گزشتہ برس اس عرصے میں صرف 3 ہزار 395 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی تھیں اور مجموعی طور پر گزشتہ سال کے دوران دبئی چیمبر آف کامرس نے 8 ہزار 36 نئے پاکستانی بزنسز رجسٹرڈ کیے گئے۔ یہ اعدادوشمار ایسے رجحان کو نمایاں کرتے ہیں کہ پاکستان سے کاروباری کمپنیاں دیگر ممالک میں اپنے ددفاتر قائم کرنے میں دلچسپی لے رہی ہیں اور یہ رجحان پاکستان میں حکومت کی معاشی پالیسی پر عدم اعتماد کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے ہے کہ پاکستان میں موجود بہت سی ملٹی نیشنل کمپنیاں اپنے دفاتر پاکستان سے باہر منتقل کرنے پر غور کررہی ہیں جبکہ بہت سی کمپنیاں ایسی بھی ہیں جو اپنے دفاتر منتقل کربھی چکی ہیں، ہم پہلے ہی بجلی کے شعبے میں غیر استعمال شدہ صلاحیت کے اخراجات کے معاملےمیں جدوجہد کررہے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں برآمدات، بے روزگاری اور ٹیکس ریونیو کے نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کاروباری کمیونٹی پی بی سی اور اوور سیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں سستی ، فائر وال کے نافذ کرنے کو معاشی نقصان کا سبب قرا ر دیا گیا اور خبردار کیا گیا گیا ہے کہ ان رکاوٹوں کی وجہ سے ملک کو 30 کروڑ ڈالر تک کا نقصان ہوسکتا ہے۔
کراچی کے ایک پولیس اسٹیشن میں خواتین کے سامنے شرٹ تبدیل کرنےو الے اسسٹنٹ سب انسپکٹر(اے ایس آئی) کو معطل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے لیاقت آباد تھانے میں پیش آیا جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی ویسٹ عرفان بلوچ نے فوری طور پر اے ایس آئی پرویز کو معطل کردیا ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی بھی پولیس افسر یا اہلکار کو ایسے کسی عمل کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ خیال رہے کہ لیاقت آباد پولیس اسٹیشن میں بطور اے ایس آئی انویسٹی گیشن فرائض سرانجام دینے والے پرویز کی ایک غیر اخلاقی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہوں اپنے کمرے میں دو خواتین کی موجودگی میں پولیس افسر کی شرٹ اتار کر دوسری شرٹ پہنتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس افسر کی اس حرکت پر کمرے میں موجود خواتین پریشان اور شرمسار ہوگئیں اور انہوں نے شرمندگی کے باعث اپنے چہرے دوسرے جانب پھیر لیے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کو ایک کیس کے سلسلے میں تنازعہ پر درج مقدمے کی تفتیش کیلئے پولیس اسٹیشن طلب کیا تھا۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے,پاکستان چھوڑ کر جانے والے افغان باشندوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے, سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 21 جولائی سے 17 اگست تک مزید 32 ہزار 200 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔ افغانستان روانگی کے لیے 674 گاڑیوں میں 732 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ,سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 17 اگست 2024 تک مجموعی طور پر 6 لاکھ 91 ہزار 853 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔ کراچی سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی، قابل اطمینان بات یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلاجاری ہے۔ ستمبر 2023 میں وزارت داخلہ کی طرف سے ایک محکمانہ دستاویز ”غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا منصوبہ“ کے عنوان سے جاری کیا گیا تھا، جس میں افغان مہاجرین کی مرحلہ وار وطن واپسی کی حکومتی پالیسی کو واضح کیا گیا تھا.
بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ نے سابق پاکستانی کپتان عمران خان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو ورلڈ کپ جتوایا ۔ تفصیلات کے مطابق جسپریت بمراہ نے بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو کے دوران کرکٹ میں بیٹسمین اور باؤلرز کے درمیان موازنہ کیا اور باؤلنگ کو بیٹنگ کے بہ نسبت مشکل کام قرار دیتے ہوئے اس کی مثالیں پیش کیں اور اس دوران انہوں نے عمران خان، وسیم اکرم اور وقار یونس سمیت دنیا کے دیگر عظیم کھلاڑیوں کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں باؤلرز کا کام مشکل ہوتا ہے وہ بلے کے پیچھے نہیں چھپتے، باؤلرز ہوشیار ہوتے ہیں کیونکہ ان کو بیٹسمین کو آؤٹ کرنا ہوتا ہے، باؤلرز فلیٹ وکٹ کے پیچھے بھی نہیں چھپتے۔ بھارتی باؤلر نے کہا کہ ہم پر کافی چیزوں کا انحصار ہوتا ہے، اور اگر کسی میچ میں شکست ہوجائے تو الزام بولرز پر آتا ہے، میں نے پیٹ کمنز کو کپتانی کرتے ہوئے دیکھا اور بچپن میں وقار یونس اور وسیم اکرم کی کپتانی دیکھی، ہمارے کپل دیو نے بھارت کو جبکہ عمران خان نے پاکستان کو ورلڈ کپ جتوایا، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ بولرز ہوشیار ہوتے ہیں۔ انہوں نے اس انٹرویو میں روہشت شرما کی کپتانی پر بھی بات کی اور کوچ ایم ایس دھونی کی جانب سے ملنے والی سپورٹ پر بھی اظہار خیال کیا ۔
بھارت میں ایک اسکول کےہیڈ ماسٹر نے کلاس کے دوران طالبات کو فحش مواد دیکھنے پر مجبور کیا اور انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ مکینوں نے اسکول کو آگ لگادی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست آسام میں سامنے آیا جہاں کے ایک اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے طالبات کی کلاس میں نازیبا حرکات کیں اور ان کے سامنے فحش مواد دیکھتا رہا، اسکول کی ایک طالبہ نے اس واقعہ پر والدہ کو آگاہ کیا جس کے بعد والدہ نے کلاس کی طالبات سے اس معاملے کی تصدیق کی۔ بات پھیلنے پر اسکول میں زیر تعلیم طالبات کے والدین مشتعل ہوگئے اور اسکول پہنچ گئے، ہیڈ ماسٹر مشتعل والدین کو دیکھتے ہی موقع سے فرار ہوگیا جس پر مشتعل افراد نے اسکول کی عمارت میں توڑ پھوڑ کی اور بعد میں عمارت کو نظر آتش کردیا۔ والدین نے اس معاملے پر پولیس سے بھی رجوع کیا جس پر پولیس نے ہیڈ ماسٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کرتے ہوئے مفرور ملزم کی تلاش کا آغاز کردیا ہے۔
سابق نگراں وزیرتجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے بجلی کے بلوں کے حوالے سے سوال اٹھادیا,کہا جولائی میں بجلی کی لاگت 9روپے یونٹ رہی، تو بل کیسے 80 روپے فی یونٹ تک پہنچ رہے ہیں؟ڈاکٹر گوہر اعجاز نے ٹوئٹ میں لکھاجولائی میں بجلی کی کل اوسط پیداوار 20000 میگاواٹ تھی جس میں سے 35 فیصد بجلی یعنی 7000 میگاواٹ ہائیڈل ذرائع سے حاصل کی گئی۔ انہوں نے بتایا جولائی میں بجلی کی پیداواری لاگت 9روپے تین پیسے فی یونٹ رہی، جب ایندھن کی قیمت 9.03 روپے فی یونٹ ہے تو بل کیسے 40، 60، یا 80 روپے فی یونٹ تک پہنچ رہے ہیں؟سابق نگراں وزیرتجارت نے کہا کہ پاکستان کے پاس 43,000 میگاواٹ سے زیادہ بجلی کی پیداوارکی صلاحیت ہے، لیکن بنیادی مسئلہ مجموعی بدانتظامی کے ساتھ پیدا نہ ہونے والی بجلی کے استعدادی چارجز کی ادائیگی ہے، کیپسٹی چارجز سے رہائشی، تجارتی، صنعتی، اور زرعی تمام صارفین متاثر ہو رہے ہیں، پاکستان صرف اس بجلی کی ادائیگی کر سکتا ہے جوحقیقت میں پیدا ہوتی ہے۔ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے مزید کہا وفاقی حکومت کو تمام صارفین رہائشی، کمرشل، صنعتی اور زرعی کو انصاف دینا ہے،اب سب دم توڑ رہے ہیں، پنجاب حکومت کا 500 یونٹس کے صارفین کو 2 ماہ کے لیے 14 روپے فی یونٹ ریلیف دینا قابل تعریف ہے۔ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا تھا کہ پنجاب میں 500 تک یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو فی یونٹ 14 روپے ریلیف دیا جائے گا,جس پر مصطفی کمال نے کہا تھا کہ صرف پنجاب نہیں پورے پاکستان کو ریلیف ملنا چاہئے.
پاکستان تحریکِ انصاف خیبر پختونخوا میں اختلافات سامنے آنے پر بانی پی ٹی آئی شدید برہم ہوگئے,ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ارکینِ قومی اسمبلی عاطف خان اور جنید اکبر کو طلب کر لیا, اراکینِ اسمبلی کی آئندہ ہفتے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات متوقع ہے۔ کے پی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو عاطف خان اور جنید اکبر سے متعلق شکایت کیں,عاطف خان اور جنید اکبر نے برطرف وزیر شکیل خان کے حق میں بیان دیا تھا,دونوں اراکینِ اسمبلی نے شکیل خان کے برطرفی کے فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔ مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے بانی پی ٹی آئی کے برہم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا بانیٔ پی ٹی آئی نے پارٹی میں گروپ بندی کا تاثر دینے پر تشویش کا اظہار کیا, عاطف خان اور جنید اکبر کو اڈیالہ جیل بلایا ہے۔ چند روز قبل خیبر پختونخوا کے وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل خان نے اپنی ہی جماعت کی خیبر پختونخوا حکومت پر کرپشن کے الزامات لگا کر عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا, وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ شکیل خان نے استعفیٰ نہیں دیا بلکہ انہیں برطرف کیا گیا ہے۔ شکیل خان کی برطرفی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے اندر سے بھی آوازیں اٹھیں اور متعدد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے شکیل خان کی حمایت میں بیان بھی دیے جبکہ علی امین گنڈا پور اور شکیل خان کے درمیان واٹس ایپ گروپ پر تلخ کلامی بھی ہوئی جس میں دونوں نے ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات عائد کیے
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے عوام کو ریلیف کئ دعوے دھرے رہ گئے,پنجاب میں ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی صارفین کو 14روپے فی یونٹ کا ریلیف نہیں ملے گا,ذرائع کے مطابق ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی مہنگی نہیں کی گئی تھی، 200 یونٹ تک کے گھریلو صارفین میں دونوں پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین شامل ہوں گے,فی یونٹ 14 روپے کا ریلیف ماہانہ 201 سے 500 یونٹ تک کے صارفین کو ملے گا۔ بجلی کے ٹیرف میں ریلیف کا اطلاق اگست اور ستمبر 2024ء کے بلوں میں ہو گا۔ پنجاب کی طرف سے بجلی بلوں میں ریلیف سےمتعلق درخواست نیپرامیں جائے گی,کوئی بھی صوبہ اپنے بجٹ سے صارفین کو بجلی پر ریلیف دے سکتا ہے، نیپرا کی منظوری کے بعد پنجاب کی طرف سے بجلی کے ریلیف پر عملدرآمد ہو سکے گا۔ 2 روز قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے پنجاب میں 500 یونٹ تک کے بجلی صارفین کے لیے 14 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ صوبائی حکومت یہ بوجھ اٹھائے گی,لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا تھا پنجاب حکومت کے مختلف شعبوں سے 45 ارب روپے نکال کر عوام کو ریلیف دیں گے، شہباز شریف بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کریں۔ انہوں نے مریم نواز کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ آئندہ لوگوں کو مزید ریلیف دینے کے لیے سولر پینلز کی اسکیم لے کر آرہی ہیں اور لوگوں کو سولر پینلز فراہم کیے جائیں گے، تاکہ بجلی کا بل مزید کم ہوجائے اور اس کے لیے 700 ارب روپے خرچ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے اقدامات کی بدولت ڈینش دنیا بھر میں مربوط نقل و حمل اور لاجسٹکس خدمات فراہم کرنے والی بڑی کمپنی اے پی مولر-میرسک کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈنمارک کی معروف شپنگ و لاجسٹکس کمپنی اے پی مولر - میرسک کی طرف سے پاکستان میں 2 بلین ڈالر کی لاگت سے سرمایہ کاری منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کی بدولت ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے معروف شپنگ ولاجسٹک کمپنی میرسک آئندہ 2 سالوںکے دوران پاکستان کی بندرگاہ اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر میں 2 بلین ڈالر ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ سرمایہ کاری منصوبے سے پاکستان کی بندرگاہ اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر میں بہتری آنے کے ساتھ پاکستان کے بنیادی ڈھانچے اور ملکی اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر برائے بحری امورقیصر احمد شیخ نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری بجٹ میں پروسیسنگ پلانٹس، فشریز سیڈز اور فیڈ پر عائد سیلز ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے اور ہم سمندری برآمدات کیلئے پروسیسنگ پلانٹس قائم کرنے کیلئے زمین فراہم کریں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا مرکز ہے اور برآمدات میں اضافے کی بڑی صلاحیت کا حامل شہر ہے، وزارت بحری امور اس کیلئے سازگار ماحول بنا رہی ہے تاہم کاروبار برادری کو بھی اس کیلئے اپنا فعال کردار ادا کرنا ہو گا۔ ایس آئی ایف سی کے اقدام سے پاکستان کے بحری اور ٹرانسپورٹ شعبے میں نمایاں پیشرفت ہو گی، مضبوط، مستحکم اور محفوظ پاکستان ان شعبوں میں ترقی اور ملکی معاشی استحکام میں مددگار ہوگا۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ رواں مہینے میرسک شپنگ ولاجسٹکس کمپنی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے لیے ڈنمارک کا دورہ کریں گے۔واضح رہے کہ ڈنمارک کی میرسک کمپنی کی بنیاد 1904ء میں رکھی گئی تھی جو دنیا بھر میں شپنگ ولاجسٹکس کی خدمات کے حوالے سے مشہور ہے اور یہ عالمی تجارت کو مربوط کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
لاہور میں قتل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کے بیٹے نے والد کو قتل کرنے کی وجہ بتادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں مرکزی ملزم مقتول کے بیٹے نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تفصیلات بتائیں اور کہا کہ مقتول کے بیٹے محمد قیوم نے معمولی رنجش پر باپ کو قتل کروانے کا اعتراف کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محمد قیوم نے چھوٹے سے اختلاف پر والد کو قتل کروانے کا پلان بنایا اور اس مقصد کیلئے پرائیویٹ شوٹرز سے 4 کروڑ روپے میں ڈیل کی، پولیس نے تفتیش کے دوران پرائیویٹ شوٹرز سمیت قتل کے تمام سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ عمران کشور نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں محمد قیوم، نوازش علی،محمد شاہد، محمد سجاداورثقلین اسلم شامل ہیں۔ خیال رہے کہ لاہور میں دو اگست کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کردیا تھا، ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کا مقدمہ ان کے بیٹے قیوم کے خلاف دوسرے بیٹے تیمور کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، پولیس کے مطابق جس وقت ڈاکٹر شاہد کو قتل کیا گیا ان کا بیٹا قیوم سامنے کار میں بیٹھ کر اس پورے منظر کو دیکھ رہا تھا، پولیس نے واردات میں استعمال گاڑی برآمد کرکے مرکزی ملزمان شہریار، شہریار کے والد سجاد و چچا شاہد کو گرفتار کرلیا ہے۔
ملک بھر میں حوا کی بیٹیوں کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ایسا ہی ایک واقعہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع شنگھائی پل پیش آیا جہاں ایک شخص برقعہ پہن کر خواتین کو ہراساں کر رہا تھا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں واقع شنگھائی پل کے قریب ایک شخص برقعہ پہن کر خواتین کو ہراساں کر رہا تھا کہ دوران پٹرولنگ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی جس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ کوٹ لکھپت پولیسکا کہنا ہے کہ دوران پٹرولنگ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص برقعہ پہن کر بازار میں خریداری کے لیے آئی ہوئی خواتین کو ہراساں کر رہا ہے جس پر فوری طور پر کارروائی کی گئی۔ شنگھائی پل کے قریب واقع بازار میں خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم کا نام علی رضا بتایا گیا ہے جو وہاں پر خریداری کیلئے آئی ہوئی خواتین کو ہراساں کر رہا تھا، پولیس کی طرف سے ملزم کی تصویر بھی جاری کر دی گئی ہے۔ پولیس کی طرف سے جاری کی گئی تصویر میں علی رضا نامی ملزم کو برقعہ پہنے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اسے حراست میں لے کر انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑکا کہنا تھا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی شخص کو رعایت نہیں دی جا سکتی، ملزم کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔ قبل ازیں بھی ایسے ہی ایک اور واقعے میں جناح باغ میں بھی برقعہ پہن کر خواتین کر ہراساں کرنے والے 4 اوباش نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کیا تھا جہاں وہ ایک فیملی فیسٹیول کے دوران خواتین کو ہراساں کر رہے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ سلمان نامی ملزم نے برقعہ پہن رکھا تھا اور دیگر اس کے ساتھ تھے اور جنسی ہراسگی اور فحش اشارے کرنے کے جرم کے مرتکب ہوئے تھے۔
بنگلہ دیش میں حکومت کے خلاف کامیاب تحریک چلانے والے طلبہ نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف تحریک چلانے والے سیاسی حکومت کا تختہ الےن والے طلبہ نے ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے فوری انتخابات کا مطالبہ مسترد کردیا ہے اور کہا کہ اپنی اصلاحات کو برقرار رکھنے کیلئے سیاسی جماعت بنانے پر غور کررہے ہیں۔ بنگلہ دیشی طلبہ کا کہنا تھا کہ پچھلے 15 سالوں سے ملک میں جو حکمرانی کا طرز عمل ہے اس کو دوبارہ نہیں دہرانا۔ اس حوالے سے بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ توحید حسین کا کہنا تھا کہ ہمیں ملک کے سیاسی منظر نامے کو بدلنا ہوگا کیوں کہ ہم نے نوجوان نسل کو بنیادی طور پر سیاست سے بالکل باہر کردیا ہے، تاہم طلبہ کی جانب سے ابھی تک ٹیکنوکریٹس کی حکومت سے اپنے سیاسی منصوبوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی۔ خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں طلبہ تنظیموں نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کےخلاف تحریک چلائی تھی جس کا دباؤ بڑھنے پر حسینہ واجد نے عہدے سے استعفیٰ دے کر بھارت فرارہونے کا راستہ اختیار کیا تھا۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پر اعتراضات پر مبنی متفرق درخواستوں کو اعتراض لگا کر واپس کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواستوں پر اعتراض لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ذاتی حیثیت میں کوئی بھی ایسی درخواستیں دائر نہیں کرسکتا۔ یہ درخواستیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا سمیت دیگر افراد کی جانب سے دائر کی گئی تھیں جن میں موقف اپنایا گیا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی الیکشن ٹریبونلز کیس کے بینچ میں شمولیت پر اعتراض ہے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض پر مبنی تمام درخواستوں کو اعتراض لگاکر واپس کردیا ہے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں الیکشن ٹریبونلز کیس کی سماعت 19 اگست کو مقرر کی گئی ہے، کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا، کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے التواء کی درخواست دائر کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ حامد خان بیرون ملک ہیں، عدالت ان کی واپسی تک سماعت ملتوی کردے

Back
Top