Hunain Khalid
Chief Minister (5k+ posts)
اسلام علیکم، ظہیر بھائی کے ایک تھریڈ پر میرے کمنٹ جس میں ان کی تحریر کی تعریف کی گئی تھی پر فورم کے دو ن لیگی ممبرز نے میرے خلاف اگلے ہی کمنٹس میں حسب معمول گالی گلوچ اور نازیبا الفاظ کا استعمال شروع کر دیا_ ان کی گالیوں کے سکرین شوٹس پہلے بھی ہمارے دوست آئی آئی پی ٹی آئی کی طرف سے پوسٹ کیے جا چکے ہیں_ اس پر میرے ان کو ان کی ہی زبان میں جواب دینے پر مجھے بین کر دیا گیا تھا_
ن لیگی سوشل میڈیا پر مخالفین کے خلاف گالی گلوچ اور کردارکشی کرنے آتے ہیں اس میں اب کوئی دو رائے نہیں ہے_ مجھے اس فورم پر آٹھ ماہ ہو گئے ہمیشہ میری کوشش رہی کہ اچھے تھریڈز سٹارٹ کیے جائیں اور اس دوران میں نے کبھی کسی کو گالی دینے میں پہل نہیں کی_ ن لیگیوں کی گالی گلوچ کو رپورٹ کیا اور دوسرے ساتھیوں کو بھی ایسا ہی کرنے کو کہا_ بارہا ایڈمنز کی توجہ اس طرف دلائی گئی کہ ہم یہاں گالی گلوچ برداشت کرنے یا ن لیگیوں کی گالیاں رپورٹ کرنے نہیں آتے_
اس دن کچھ ایسا ہی ہوا، ن لیگیوں نے گالی گلوچ کی اور ان کو ان کی ہی زبان میں جواب دینے پر مجھے بین کر دیا گیا_ اس کے بعد تھریڈ سٹارٹ کر کے متنازعہ موڈیریٹر وسیم کی جانبداری دکھائی گئی_ جس نے بجائے پہلے گندی گالی دینے والے اور مجھے گالی پر اکسانے والے ن لیگی پر ایکشن لینے کی بجائے اس تھریڈ کو ہی ڈیلیٹ کر دیا_
اس کے بعد تحریک انصاف کے سب نئے پرانے ساتھیوں نے مل کر فورم کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا جس پر ہم تمام دوستوں کے شکر گزار ہیں_ آپ لوگوں کے بے انتہا پیار اور سپورٹ کا بہت بہت شکریہ_
بائیکاٹ کے اعلان کے بعد موڈیریٹر کی جانب سے بین اٹھا لیا گیا اور آئندہ ن لیگیوں کی گالی گلوچ پر سخت چیک رکھنے اور بروقت ایکشن لینے کی یقین دہائی کے ساتھ تمام تحریک انصاف کے سپورٹران کو واپس آنے کی درخواست کی گئی ہے_ ٹھیک ہے ہم واپس آ سکتے ہیں لیکن یہ یاد رکھا جائے کہ ہمارے کسی بھی ساتھی کے خلاف ن لیگی کی طرف سے ایسی زبان برداشت نہیں کی جائے گی_
جن نام نہاد غیر جانبدران کا یہ اعتراض تھا کہ میں نے ن لیگیوں کی گالی کو برداشت یا نظر انداز کرنے کی بجائے ان کو ان کی زبان میں کیوں جواب دیا تو ان کے لیے یہ گزارش ہے کہ جب اس فورم ہر ن لیگی لگاتار گالی گلوچ کریں گے، ایڈمنز کو پرائیویٹ میسجز بھیجنے اور تھریڈ اوپن کرنے کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیں گے تو میں نہیں بلکہ کوئی بھی ایسا ہی کرے گا_