Zia Hydari
Chief Minister (5k+ posts)
Vote of Thanks to All
راحیل شریف ، شکریہ
آپ کی جرات کو سلام، آپ پہلے حاضر سروس جنرل ہو، جس کی مقبولیت کا گراف آسمان کو چھوا چاہتا ہے، ملک کے عوام کی زندگی کا تحفظ کا فرض آپ بہت عمدگی سے نباہ رہے ہیں، کھربوں روپے کے اخراجات اور دس لاکھ عوام کو پناہ گزین کیمپوں میں رکھکر آپ نے ایک ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ آپ کے بہادری کو سلام،
ملک کوامن وامان دینے کےلئے، مذاکرات کی بجائے آپ نے بندوق کا سہارا لیا ہے، آپ کی سیاست کو سلام پاکستان سے باہر، افغانستان میں تو مذاکرات کے ذریعے امن قائم کرنا چاہتے ہو، لیکن پاکستان میں بذریعہ جنگ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ امن پھر بھی قائم نہیں ہورہا ہے۔ روز لوگ مررہے ہیں، دھماکوں سے، پاچا خان یونیورسٹی میں بھی کئی ماؤں کے لال مر گئے ہیں، وہ مائیں آپ کو سلام پیش کرتی ہیں، یہ سلام جلد ہی ٹی وی چینل کے ذریئے پہنچ جائے گا۔
صرف تین دن کا سوگ ہوتا ہے ، ذرا صبر کرلیں ، خیر ابھی تو جنازے اٹھنے باقی ہیں ، دشمن کو اپنی ہمت بھی بتلانی ہے ، بڑا کام باقی ہے، فوری طور پر وزیرستان میں بمباری کرنا ہوگی، ورنہ لوگ اس کا الزام انڈیا کو دیدیں گے،
آپ کے تدبر کو سلام، قوم متحد ہے، خان صاحب کا شکریہ،وہ سیاست نہیں کھیل رہے ہیں، دھرنہ تو اب ہے نہیں، ورنہ فورا اٹھا لیتے، میاںصاحب کا شکریہ، مودی بھی شریک غم ہے، پولیس ، فوج ، ایدھی ، مقامی افراد اور میڈیا ، آپ سب کا شکریہ ، آپ سب متحد ہیں، دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں عام آدمی کی جان جارہی ہے، کسی بڑے جان جائے،
اب اس کا ڈر نہیں رہتا، آپ کی حب وطن پر اب کوئی شک نہیں رہتا، شکریہ شکریہ شکریہ شکریہ شکریہ شکریہ، زبان سوکھ گئی میری، ووٹ آف تھینکس دیتے دیتے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ytimg.com/vi/74Nn9ei_3Q0/hqdefault.jpg
Last edited by a moderator: