US has its eyes set on Balochistan's Gold Deposites

fido82

Senator (1k+ posts)
Re: USA Eyes Baluchistan's Minerals & MQM wants Jungle's Law in Karachi

Admin for God sake please do not post any ummat news paper post . It is full of bullshitsx. It is totally waste of time.
 
Fawad Digital Outreach Team US State Department

يہ کوئ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ امت اخبار نے بلوچستان ميں مبينہ امريکی سازشوں کے حوالے سے بلند وبانگ دعوے کيے ہيں۔ پہلے کی طرح اخبار نے يک طرفہ کہانی شائع کی ہے جس ميں نہ تو کوئ شواہد پيش کيے گۓ ہيں اور نہ ہی کوئ ايسے حوالے ديے گۓ ہيں جن کی جانچ پڑتال کر کے حقائق واضح کيے جا سکيں۔


دلچسپ بات يہ ہے کہ لکھاری نے خود تسليم کيا ہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے اس ضمن ميں کوئ سرکاری دعوی يا بلوچستان ميں امريکی مداخلت کے حوالے سے شکايت تک ريکارڈ پر موجود نہیں ہے۔ اس کے بعد رپورٹ ميں کيے گۓ دعوؤں پر کتنا يقين کيا جا سکتا ہے؟


کوئ بھی شخص جسے سفارتی اداروں ميں کام کرنے کا تجربہ ہے، وہ آپ پر يہ واضح کر دے گا کہ کسی بھی ملک ميں کونسل خانے کے قيام کے لیے اس ملک کی جانب سے سرکاری اجازت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس طرح کے معاہدوں ميں عام طور پر دونوں ملکوں ميں مساوی بنيادوں پر دفاتر کا قيام عمل ميں لايا جاتا ہے۔ ريکارڈ کے ليے يہ واضح کر دوں کہ امريکہ کے مختلف شہروں ميں 5 پاکستانی قونصل خانے موجود ہیں۔


يہ بالکل درست ہے کہ ہر ملک اپنے مفادات کا تحفظ کرتا ہے۔ يہ اصول امريکہ پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ ليکن يہ بھی ايک حقیقت ہے کہ اپنے مفادات کے تحفظ کا بہترين طريقہ يہ ہوتا ہے کہ آپ باہمی احترام اور مفادات کی بنياد پر دوستی، وسعت پسندی اور بہتر سفارتی تعلقات کو فروغ ديں۔



اس تناظر ميں امريکی حکومت اور پاليسی ساز اداروں کے ليے کيا حقيقت زيادہ فائدہ مند ہے؟ ايک غير مستحکم پاکستان جس ميں دہشت گردی اور آزادی کی تحريکيں عروج پر ہوں يا ايک مضبوط، مستحکم اور خوشحال پاکستان جو نہ صرف خطے کی استحکام کو يقينی بناۓ گا بلکہ امريکی مفادات کو بھی يقينی بناۓ گا جن ميں خطے سے ہماری افواج کی کامياب اور بحفاظت واپسی بھی شامل ہے؟



خطے ميں موجودہ صورت حال کا عقلی اور تعميری تجزيہ اسی نتيجے کی نشاندہی کرتا ہے کہ عدم استحکام اور اتحاد کا فقدان پاکستان کو انتشار کی جانب لے جاۓ گا جو سارے خطے پر اثرانداز ہو گا اور نہ صرف امريکی اور عالمی مفادات کو نقصان پہنچاۓ گا بلکہ امريکی شہريوں کی زندگيوں کو بھی خطرے ميں ڈال دے گا۔


يہ بات خود امريکہ کے بہترين مفاد ميں ہے کہ پاکستان ميں ايک فعال، جمہوری اور مستحکم حکومت ہو جو پورے ملک پر اپنی رٹ قائم کر سکے۔


امريکہ پاکستان کو ايک آزاد اور خود مختار ملک کی حيثيت سے احترام کی نگاہ سے ديکھتا ہے اور اس ضمن ميں ايسی کسی کاروائ کی حمايت نہيں کی جاۓ گی جس سے پاکستان کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوں۔ حقیقت يہ ہے کہ امريکہ ايک بڑی بھاری قيمت ادا کر کے اس بات کو يقينی بنا رہا ہے کہ پاکستان اقتصادی اور دفاعی اعتبار سے مستحکم ہو۔



ان دوستوں کی تسلی کے لیے يہ واضح کر دوں جو بلوچستان کے حوالے سے امريکی کی مبينہ سازشوں پر مبنی کہانيوں پر يقين رکھتے ہيں کہ امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کی ديواروں پر لگے ہوۓ درجنوں نقشوں ميں بلوچستان واضح طور پر پاکستان کا حصہ ہے۔



فواد ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
[email protected]
www.state.gov
http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall
 

WatanDost

Chief Minister (5k+ posts)
SHAITAAN ka kissi jagah MOUJOOD hona hi es baat per DALALAT karta hai
Kai shaitaan us JAGA FASAD FIL ARZ CHAHTA HAI.
Umeed hai kai Tamam AYEN BAYEN SHAYEN karney waloon ko ishara kafi hai.
Bilkhasoos TRUE FRIENDS of USA, MQM waloon ko.
 

Back
Top