Natashamughal

New Member
Beshak Al Quran

548451_482522501845877_218797186_n.jpg
 
"Leave them alone, to enjoy (the good things of this life) and to please themselves: let (false) hope amuse them: soon will knowledge (undeceive them)." (The Holy Quran 15:3)
 
Re: Surah Mulk سورة الملك with Urdu Translation - Mishary Rashid Al-A

"The life of this world is nothing but play and amusement, but the life of the Hereafter will be better for those who are righteous. Will you not use your common sense?" (The Holy Quran 6:32)
 
Re: Surah Mulk سورة الملك with Urdu Translation - Mishary Rashid Al-A

"Did you think that We had created you in play (without any purpose), and that you would not be brought back to Us?" (The Holy Quran 23:115)
 
"So leave them (alone) to speak nonsense (blunder) and play until they meet the Day of theirs, which they have been promised." (The Holy Quran 43:83)
 

WatanDost

Chief Minister (5k+ posts)
" We Gave WISDOM to LUQMAN to be Thankfull to ALLAH Swt " : Pearls of Wisdom



10334386_637766066302616_1967904998344596582_n.jpg














حضرت لقمان علیہ السلام اللہ رب العزت کے برگزیدہ بندے اور مشھور حکیم گزرے ھیں_

قرآن پاک میں بھی انکی نصائح کا ذکر فرمایا گیا.... یہ ایک حبشی غلام تھے، اللہ جل شانہ نے نوازا کہ حکیم لقمان بن گۓ_
بعض روایات میں ھے کہ حق تعالی شانہ نے ان کو اختیار دیا تھا کہ حکمت اور بادشاہت میں سے جس کو چاھے پسند کرلیں..... تو انھوں نے حکمت کو پسند فرمایا_




حضرت لقمان علیہ السلام نے اپنے بیٹے کو جو نصیحتیں کیں، بڑی عجیب ھیں اور کثرت سے روایات میں آئ ھیں منجملہ ان کے یہ بھی ھے کہ




بیٹا.
.... رب اغفرلی" کثرت سے پڑھا کرو،
اللہ تعالی کے الطاف میں بعض اوقات ایسے ھوتے ھیں کہ ان میں جو کچھ آدمی مانگتا ھے وہ مل جاتا ہے_

ان کا ارشاد ھے کہ بیٹا....جو شخص جھوٹ بولتا ھے اس کے منہ سے رونق جاتی رھتی ھے اور جس شخص کی عادتیں خراب ھوں گی اس پر غم سوار ھوگا_


ان کا ارشاد ھے کہ بیٹا.... جنازہ میں اھتمام سے شرکت کیاکرو اور تقریبات میں شرکت سے گریز کیا کرو، اس لۓ کہ کہ جنازہ آخرت کی یاد تازہ کرتا ھے اور شادیاں، تقریبات دنیا کی طرف مشغول کرتی ھیں_


بیٹا.... جب پیٹ بھرا ھوا ھو، اس وقت نہ کھاؤ!
بھرے پیٹ پر کھانے سے کتے کو ڈال دینا بہتر ھے_


بیٹا.... تم مرغے سے زیادہ عاجز نہ بنو کہ
وہ تو سحر کے وقت جاگ کر چلانا شروع کردے اور تم اپنے بستر پر پڑے سوتے رھو _


بیٹا.... توبہ میں دیر نہ کرنا کہ موت کا کوئ وقت مقرر نھیں، وہ دفعۃ آجاتی ھے_


بیٹا.... جاھل سے دوستی نہ کرو کہ اس کی جہالت کی باتیں تمھیں اچھی معلوم ھونے لگیں_


ان کا ارشاد ھے کہ بیٹا.... نیک لوگوں کے پاس اپنی نشست کثرت سے رکھا کرو کہ ان کے پاس بیٹھنے سے نیکی حاصل کرسکوگے_ اگر ان پر کسی وقت اللہ تعالی کی رحمت خاصہ نازل ھوئ تو اس میں سے تم کو بھی کچھ نہ کچھ ضرور ملے گا اور اپنے آپ کو برے لوگوں کی صحبت سے دور رکھو کہ ان کے پاس بیٹھنے سے کسی خیر کی تو امید نھیں.... ان پر کسی وقت عذاب ھوا تو اس کا اثر تم تک پھنچ جاۓ گا_


ان کا ارشاد ھے کہ بیٹا.... قرض سے اپنے کو محفوظ رکھو کہ یہ دن کی ذلت اور رات کا غم ھے( یعنی قرض خواہ کے تقاضے سے دن میں ذلت اٹھانا پڑتی ھے، اور رات بھر قرض کے فکر میں گزرتی ھے)


بیٹا.... جب تم سے کوئ شخص آکر کسی شخص کی شکایت کرے کہ فلاں نے میری دونوں آنکھیں نکال دیں اور واقعی اس کی دونوں آنکھیں نکلی ھوئ ھوں، تو اس وقت تک اس کے متعلق کوئ راۓ قائم نہ کرو، جب تک دوسرے فریق کی بات نہ سن لو.... کیا خبر کہ پہل خود اسی نے کی ھو، اور اس نے اس سے پھلے چار آنکھیں نکال دیں ھوں_


بیٹا.... اللہ کی رحمت کی ایسی امید رکھو کہ گناھوں پر جرات نہ ھونے پاۓ .... اور اس کے خوف سے ایسا ڈرو کہ اس کی رحمت سے ناامیدی نہ ھوجاۓ_


ان کا ارشاد ھے کہ بیٹا.... تم جس دن سے دنیا میں آۓ ھو، ھر دن آخرت کے قریب ھوتے جارھے ھو (اس لۓ اس آخرت کی تیاری کرتے رھو)











 

qasi

MPA (400+ posts)
Re: " We Gave WISDOM to LUQMAN to be Thankfull to ALLAH Swt " : Pearls of Wisdom

:jazak::jazak::jazak:
 

Back
Top