fahid_asif
Senator (1k+ posts)
اسپاٹ فکسنگ کیس میں تینوں پاکستانی کھلاڑیوں کی طرف سے مقدمہ ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی گئیلندن کی ساوتھ ورک کورٹ میں سلمان بٹ، محمد عامر اور محمد آصف کے مقدمہ کی دوسرے روز بھی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تینوں کھلاڑیوں کے کیس کو ختم کرنے کی اپیل مسترد کر کے مقدمہ کی اگلی سماعت چار اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ دو روزہ سماعت منگل کو شروع ہوئی تھی۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ان پر اسپاٹ فکسنگ کے الزام لگانے والا برطانوی جریدہ نیوز آف دی ورلڈ بند ہو چکا ، لہذا ان کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ بھی ختم کیا جائے۔ ادھر ذرائع کے مطابق عدالت نے پاکستانی کرکٹرز کے کیس کو کمزور قرار دے دیا ہے۔