Remdesivir corona virus drug trial shows ‘quite good news’: Dr. Fauci

Geek

Chief Minister (5k+ posts)


امریکہ میں سرکاری سطح پر کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اینٹی وائرل دوا ریمڈیسیوئیر سے کرونا وائرس کے مریض جلد صحت یاب ہوجاتے ہیں۔

امکان ہے کہ امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن جلد کرونا وائرس کے علاج کے لیے ریمڈیسیوئیر کے استعمال کی منظوری دے گی۔ اگرچہ اس بارے میں مزید تحقیق کی جائے گی لیکن ابتدائی نتائج حوصلہ افزا ہونے کی وجہ سے صحت عامہ کے ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ اس دوا سے بہت سے مریضوں کی جان بچائی جاسکے گی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیشنل ایجنسی آف الرجی اینڈ انفیکشس ڈیزز کے سربراہ ڈاکٹر فاؤچی نے وائٹ ہاؤس میں نیوز بریفنگ کے دوران اس دوا کے بارے میں اچھی امیدوں کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر فاؤچی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ان کے ادارے نے ابھی اس دوا کا باقاعدہ جائزہ لینا ہے لیکن انھوں نے توقع ظاہر کی کہ یہ مریضوں کی جلد صحت یابی میں کردار ادا کرسکتی ہے۔

ڈاکٹر فاؤچی نے بتایا کہ وفاقی تجربات سے معلوم ہوا کہ ریمڈیسیوئیر کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے کا عرصہ ایک تہائی کم کرسکتی ہے۔ اسپتال میں داخل مریضوں کو صحت یاب ہونے میں 15 دن لگتے ہیں لیکن جن مریضوں کو ریمڈیسیوئیر دی گئی، وہ 11 دن میں صحت یاب ہوگئے۔

ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا تھا کہ اگرچہ 31 فیصد کا تناسب 100 فیصد کے مقابلے میں خاصا کم ہے لیکن یہ ثابت ہونا بہت زیادہ اہم ہے کہ کوئی دوا اس وائرس کو روک سکتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایک اچھی علامت ہے۔ یقینی طور پر مثبت۔ یہ ایک بہت اچھا واقعہ ہے۔

دوا کے تجرباتی استعمال کا آغاز فروری میں کیا گیا تھا اور پہلے مریض کا تعلق تفریحی بحری جہاز ڈائمنڈ پرنسس سے تھا جس نے جاپان سے وطن واپسی کے بعد اس ٹرائل میں شرکت کی تھی۔ ماہرین نے یہ دوا صرف اسپتال میں داخل مریضوں کو دی ہے اور جو مریض اسپتال میں داخل نہیں، وہ یہ استعمال نہیں کرسکتے۔

ریمڈیسیوئیر بنانے والی کمپنی گلیئیڈ سائنسز نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ڈاکٹر فاؤچی کے انسٹی ٹیوٹ میں اس تحقیق سے سامنے آںے والے مثبت نتائج سے آگاہ ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ تجربے نے ابتدائی نتائج حاصل کیے ہیں اور ڈاکٹر فاؤچی کا ادارہ جلد اس بارے میں تفصیل بیان کرے گا۔
کمپنی کے ایک نمائندے نے واشنگٹن پوسٹ کو ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وبا کے آغاز سے ہم انتظامیہ، حکام اور عوام کو شفاف اور بروقت معلومات سے مطلع کررہے ہیں۔ اس کے مطابق ریمڈیسیوئیر ابھی تک امریکہ یا دنیا میں کہیں بھی علاج کے لیے منظور شدہ نہیں اور اس کے کرونا وائرس کے لیے محفوظ یا موثر ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی۔ کمپنی کے ترجمان کے مطابق وہ کوئی قیاس آرائی نہیں کرنا چاہتے کہ وفاقی حکومت اس بارے میں کیا فیصلہ کرنے والی ہے۔

ایف ڈی اے سے منظوری کی صورت میں دوا کی طلب بڑھنے سے اس کی قلت پیدا ہوسکتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ دوا کی پیداوار بڑھارہی ہے اور مئی کے آخر تک 15 لاکھ خوراکیں دستیاب ہوں گی جو ایک لاکھ 40 ہزار مریضوں کے لیے کافی ہوں گی۔

گلیئیڈ سائنسز نے ریمڈیسیوئیر کو ایبولا وائرس کے علاج کے لیے بنایا گیا تھا لیکن افریقہ میں اس کے کلینکل تجربات کے نتائج حوصلہ شکن تھے۔

اس سے پہلے چین میں ہوئی ایک تحقیق لانسیٹ میں شائع ہوئی تھی جس میں شدید بیمار افراد کے لیے اس دوا کے مفید ہونے پر سوال اٹھائے گئے تھے لیکن دیگر مریضوں کے لیے فائدہ مند ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا گیا تھا۔ یہ تحقیق ادھوری تھی کیونکہ اس میں زیادہ مریض شامل نہیں ہوئے تھے۔

نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہوئی دو رپورٹس کے مطابق اس دوا کو کرونا وائرس کے چند مریضوں پر آزمایا گیا اور وہ جلد صحت یاب ہوگئے جس کے بعد اس کے بارے میں امیدیں پیدا ہوئیں۔ لیکن بعد میں ان ڈاکٹروں نے کہا کہ نتائج غیر یقینی رہے تھے۔


 
Last edited by a moderator:

kakamuna420

Chief Minister (5k+ posts)
first they killed thousands with malaria drug..now they will kill another million with this useless drug.
This is is azaab from Allah..and these miscreants will not run away
 

HIDDEN

Minister (2k+ posts)
This drug failed the first trial terribly. Don't believe US administration which is doing drama everyday to support its stock markets. Just because of this news, the shares of Gilead will touch new heights only to fail in the second or third trial.

By the way, someone accidently uploaded the first trial results on WHO site. Anyone can search that news on Google that gives the correct information on the first trial results that show that remidisivir actually increased the mortality rate in comparison to placebo.
 

kakamuna420

Chief Minister (5k+ posts)
Kia dunya main kuch b Allah ki marzi kay baghair ho sakta hai agar nahi to yeah azab hi hai aur fake manufacturing is azab as well so pray and stay away
if it was fake drama then Israel would not be crying. They would have go the antidote.
 

kakamuna420

Chief Minister (5k+ posts)
This drug failed the first trial terribly. Don't believe US administration which is doing drama everyday to support its stock markets. Just because of this news, the shares of Gilead will touch new heights only to fail in the second or third trial.

By the way, someone accidently uploaded the first trial results on WHO site. Anyone can search that news on Google that gives the correct information on the first trial results that show that remidisivir actually increased the mortality rate in comparison to placebo.
this azaab is because of corrupt leadership and greedy corporate executives. I think it is is going to be long till these two parties go down.
 

Back
Top