Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
لاہور( 24نیوز ) حکومت نےغریب پر مہنگائی کا ایک اور وار کردیا، وزیراعظم عمران خان نے میٹروبس کے کرائے بڑھانے کی منظوری دےد ی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے دورہ لاہور کے دوران میٹرو بس سروس کیلئے دی جانے والی سبسڈی میں کمی کی تجویز کی حمایت کردی،ان کاکہناتھاکہ ہر ترقیاتی منصوبہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہونا چاہیے اور اسکی مدت تکمیل اور فعالیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا جائے، حکومت نے میٹروبس منصوبوں کی12ارب روپے کی سبسڈی ختم کرنے کافیصلہ کیا، وزیراعظم نے سبسڈی کی رقم تعلیم اور صحت پر خرچ کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے عمل پیرا ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کا کہناتھاکہ پنجاب حکومت 3 میٹروبس منصوبوں سالانہ12ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہیں، جو کہ اب نہیں دی جائے گی، سبسڈی لاہور، ملتان اور راولپنڈی کی میٹروبس منصوبے کو دی جارہی تھی،میٹرو بس پر سفر کیلئے مسافروں کوصرف 20 روپے کا کرایہ ادا کرنا ہوتا ہے،میٹرو بس کا کرایہ 20 سے بڑھا کر 30 روپے کردیا جائے گا۔
https://www.24newshd.tv/12-May-2019/26117
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/tZDrEMQ.jpg