Daily Pakistan
Voter (50+ posts)
تحریک انصاف نے انعام اللہ نیازی کو پھر ”فارغ“ کر دیا، امجد نیازی کا ٹکٹ برقرار
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک+ جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے پارٹی کے سربراہ عمران خان کے کزن انعام اللہ خان نیازی کو ایک بار پھر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 72 میانوالی سے الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار نہیں دیا بلکہ اس حلقے سے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیر افگن نیازی کے صاحبزادے امجد نیازی کا ٹکٹ برقرار رکھا ہے۔ پارلیمانی بورڈ کی طرف سے انعام اللہ نیازی کو ٹکٹ نہ ملنے پر دونوں بھائیوں انعام اللہ نیازی اور سعید اللہ نیازی نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ وہ بورڈ کے اس فیصلے کے خلاف ہر فورم پر دستک دیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ پارلیمانی بورڈ کا اپلیٹ فورم جو بھی فیصلہ کرے گا انہیں قبول ہوگا تاہم انہوں نے شرط رکھی تھی کہ عمران خان پارلیمانی بورڈ میں ان کی اپیل کے موقع پر شامل نہ ہوں۔ آج پارلیمانی بورڈ نے انعام اللہ نیازی کی اپیل کی سماعت شروع کی تو عمران خان اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے جس کے بعد پارلیمانی بورڈ نے انعام اللہ نیازی کی درخواست کا جائزہ لیا اور اپیل خارج کر دی۔ اس فیصلے کے بعد انعام اللہ نیازی نے دو دن میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا ہے۔
http://www.dailypakistan.com.pk/national/02-Apr-2013/39490

Last edited by a moderator: