چئیرمین تحریک انصاف کی سربراہی میں بننے والے پارلیمانی بورڈ نے بہت ہی زیادہ غور و خوض اور طویل مشاورت کے بعد ملک بھر کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے زیادہ تر حتمی امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے
خان صاحب نے ہر حلقے کے لئے تمام درخواستوں کی خود چھان بین کی ہے تا کہ وہاں کے لئے موزوں ترین امیدوار سامنے لایا جا سکے
ہو سکتا ہے آپ بعض ناموں سے متفق نہ ہوں اور یہ بھی ہو سکتا ہے بعض تحریک انصاف کے نظریاتی وورکز ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہوں پر یقین جانئے خان صاحب نے ہر حلقے کے زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوۓ تمام پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد ہی یہ لسٹ جاری کی گئی ہے
اگر آپ نے ٹکٹ کے حصول کی درخواست دی تھی اور آپ کو ٹکٹ نہیں ملا تو برائے مہربانی اس پر غم و غصہ یا ناراضگی کا اظہار کرنے کی بجاۓ اس امیدوار کی حمایت کریں جسے آپ کے قائد نے ملک اور قوم کے لئے بہتر سمجھا ہے
میں پاکستان بھر اور بیرون ملک بسنے والے تحریک انصاف کے سپورٹرز سے درخواست کرتا ہوں آپ خان صاحب اور ان کے نامزد کردہ امیدواروں کی بھر پور حمایت کریں ، یہ الیکشن نہ صرف پاکستان کی بقاء کے لئے ضروری ہے بلکہ سٹیٹس کو کی قوتوں کو اسی الیکشن میں شکست دی جا سکتی ہے ، اگر اب ہم نے کسی سستی کا مظاہرہ کیا تو یاد رہے پھر عمر بھر انہیں ہرا نہیں پائیں گے
آپ عمران خان کے ساتھ بائیس سالوں سے یہ جنگ لڑ رہے ہیں اور اب منزل کے قریب پہنچ چکے ہیں ، خدارا اس جنگ کو محض اس وجہ سے مت ہارنا کہ آپ کے پسندیدہ امیدوار کو ٹکٹ نہیں ملا یا جس کو ٹکٹ ملا ہے آپ اسے پسند نہیں کرتے
نئے پاکستان کی تعمیر میں حصہ لینے والے تمام پاکستانیوں کو میرا سلام خصوصاً ہماری خواتین اور بچوں کو
عمران خان زندہ باد
پاکستان پائندہ باد
پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے امیدوار
خیبر پختونخواہ اسمبلی کے امیدوار
بلوچستان اسمبلی کے امیدوار
سندھ اسمبلی کے امیدوار
پنجاب اسمبلی کے امیدوار