وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عظاء نے ن لیگی رہنماء ارباب خضر حیات کے جھوٹ بے نقاب کر دئیے۔ یہ لوگ سیاسی مخالفت میںاس قدر نیچے گر سکتے ہیں کہ پولیو جیسے مہلک مرض میں مبتلاء لوگوں کی زندگیاں خطرے میں بھی ڈال دی جائیں۔
میڈیا کو پولیو ویکسنین بارے جھوٹی خبریں دینے اور اس کے بعد بڑی ڈھٹائی کے ساتھ میڈیا پر آ کر دفاع کرنے والے یہ وہی ارباب خضرحیات ہیں جنہوں نے خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی پر دھاوا بول کر بلڈنگ پر ن لیگی جھنڈا لگا دیا تھا اور اعلان کیا تھا۔
عمران خان اور ان کی ٹیم پولیو کے خاتمہ کے لیے کس قدر مخلصانہ کوششوں میںمصروف ہیں، یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ حتی کہ بل گیٹس نے عمران خان کی جدوجہد کو سراہا۔ مگر ن لیگ کے رہنماء محض سیاست بازی میں اوچھی حرکتوںپہ اتر آئے ہیں؟ کچھ شرم ہونی چاہیے !