NASA debunks Mayan doomsday

Jugnu786

MPA (400+ posts)



150057_57472777.jpg


ناسا ماہرین نے مایاتہذیب کی دنیاکےاختتام کی پیش گوئی کو غلط قرار دے دیا، ناسا کا کہنا ہے کہ مایا تہذیب کےکیلنڈر کی غلط تشریح کی گئی۔


ناسا ڈائریکٹر جان کارلسن کے مطابق مایا تہذیب کے کیلنڈر کی غلط تشریح کی گئی۔ یہ کیلنڈر اکیس دسمبر کو ختم ہوتا ہے اور نہ ہی دنیا کے اختتام کی بات کرتا ہے، حقیقت یہ ہے کہ ایک نئے دور کے ابتدا کی خبر دیتا ہے۔ ناسا ماہرین کے مطابق مایا کیلنڈر انسانی تاریخ کا پیچیدہ ترین کلینڈر ہے۔ اس کیلنڈر کے مطابق دنیا کی ابتدا 13 اعشاریہ صفر پر ہوئی۔ 13 کا ہندسہ ہر بار ختم ہونے کے بعد دوبارہ شروع ہوا۔ مایا تاریخ کی 13 دہائیاں ایک لاکھ 44 ہزار دنوں پر مشتمل ہے جو ہر بار دہرائی جاتی ہے۔ ناسا کے مطابق اب نہ تو ہمیں کوئی سیارہ تباہ کرنے آ رہا ہے اور نہ ہی سورج سے کوئی تابکاری زمین کی طرف بڑھ رہی ہے۔ یہ تاریخ ان کے مذہبی عقائد کے مطابق اہم ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس تاریخ پر ان کے

دیوتا واپس زمین پر آئیں گے

http://dunyanews.tv/index.php/ur/Technology/150057
 

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)


دنیا میں ایک مخصوس طبقہ ، واہمات ، داستانوں اور انجانے خوف کا شکار رہتا ہے
اس مزاج کے لوگ ہر قومیت اور مذھب کے ماننے والوں میں ہوتے ہیں
اسی وجہ سے جب بھی کوئی ایسی االٹی گھڑی چلتی ہے ، تو ایک نفسیات کے لوگ مشترکہ واویلہ شروع کر دیتے ہیں ،
دنیا کا اختتام ہمارے اعداد و شمار کا محتاج نہیں ،
اور نا ہی ہماری محدود عقل ایسے ثقیل موضوعات کی متحمل ہو سکتی ہے
 

Back
Top