Muhammad S.A.W is Super Power! we have to get Mumtaz Qadri released

Status
Not open for further replies.

Pak Falcon

Minister (2k+ posts)
Why released..........I thk he dont want as well...........

But all Lover of Muhammad (SAW) want Gazi to be release and tell Justice system they cann't have footing in place otherwise Gazi would not require to do this..........

Gazi Love to Muhammad (SAW)....otherwise Quiad-e-Azam asked him only say once I didn;t done it ......and he will make Judge to play with his argument and get him released?

No we dont want him to get released and we dont need it to prove that we love Muhammad (s.a.w) by demanding his release he should get what he deserve.
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)

بھائی !سلمان تاثیر نے ایک قانون کو برا بھلا کہا تھا
کسی شخصیت کو نہیں
یہ بات سمجھنا کتنا مشکل ہے؟

تو قانون کیا کسی "انسان " کے بارے میں نہیں تھا ، وہ کائنات کا افضل ترین انسان
pbuh ہے جس کے بارے میں یہ قانون سازی اسمبلی میں ہوئی ؟؟ یہ تسلیم کریں کہ عدالتی فیصلے کے بعد سلمان تاثیر کو اپنی پھرتیاں دکھانے کی اتنی ضرورت نہیں تھی ، ممتاز قادری کو قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہئے تھا ، لیکن سلمان تاثیر کی غلطی بھی تسلیم کی جائے ، اس کے خیالات سے تو پوری قوم آگاہ تھی اور پی پی پی جو کچھ اس ملک میں چاہتی تھی یا ہے ،وہ اسی کی نمائندگی کر رہا تھا ، پھر دیکھئے کیسے اس بل کی منسوخی کے خلاف شرین رحمان اسمبلی میں بل لاتی ہے ، اس سے کیا ثابت ہوتا ہے کہ پی پی پی خود اس قانون کو ختم کرنا چاہتی تھی اور اس کی ابتداء انھوں نے اس کیس سے کی اور سلمان تاثیر کو آگے کر دیا
 
Last edited:

akmal1

Chief Minister (5k+ posts)

تو قانون کیا کسی "انسان " کے بارے میں نہیں تھا ، وہ کائنات کا افضل ترین انسان ہے جس کے بارے میں یہ قانون سازی اسمبلی میں ہوئی ؟؟ یہ تسلیم کریں کہ عدالتی فیصلے کے بعد سلمان تاثیر کو اپنی پھرتیاں دکھانے کی اتنی ضرورت نہیں تھی ، ممتاز قادری کو قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہئے تھا ، لیکن سلمان تاثیر کی غلطی بھی تسلیم کی جائے ، اس کے خیالات سے تو پوری قوم آگاہ تھی اور پی پی پی جو کچھ اس ملک میں چاہتی تھی یا ہے ،وہ اسی کی نمائندگی کر رہا تھا ، پھر دیکھئے کیسے اس بل کی منسوخی کے خلاف شرین رحمان اسمبلی میں بل لاتی ہے ، اس سے کیا ثابت ہوتا ہے کہ پی پی پی خود اس قانون کو ختم کرنا چاہتی تھی اور اس کی ابتداء انھوں نے اس کیس سے کی اور سلمان تاثیر کو آگے کر دیا

واہ جی واہ
اس منطق سے تو آپ کسی بھی قانون کے بارے میں نہیں بول سکتے کیوں کہ قوانین انسانوں کے بارے میں ہی ہوتے ہیں
دوسری بات یہ ہے جناب کہ قانون کا اصول اور اسکا نفاذ دو الگ باتیں ہیں
اصول یہ ہے کہ گستاخ رسول کو سزا دینی ہے
بات سمجھ میں آ گئی
اب نفاذ کیسے کرنا ہے؟
تو قانون یہ بنا دیتے ہیں کہ جب ایسا ملزم لایا جائیگا تو ہم لڈو کا دانہ ٣ دفعہ پھینکیں گے اگر تینوں مرتبہ ٦ کا ہندسہ آ گیا تو چھوڑ دیا جائیگا ورنہ سزا نافذ کر دی جائیگی
اور اگر میں کہوں کہ بھائی یہ کالا قانون ہے تو اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں گستاخ رسول کی حمایت کر رہا ہوں بلکہ اسکا مطلب یہ ہے کہ قانون میں سقم ہے
قانون عقل کے تقاضوں کے مطابق نہیں ہے
خدا کیلئے فرق سمجھو

kkkkk

Minister (2k+ posts)
Apparently such people are agents of enemies of Islam and want to destroy Pakistan, that we become Syria. India is one country funding them. These people are enemies of Islam and Pakistan.
The essence of Islam is Justice and progress in every field. Humans should continue to become more human. We must not continue such debate. We should ignore it. Let the law take its course and the man be hanged. God will do justice to give Heaven or Hell to him. We should not even comment on such issues. Our enemies want Pakistan to remain bogged down in such affairs.
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
واہ جی واہ
اس منطق سے تو آپ کسی بھی قانون کے بارے میں نہیں بول سکتے کیوں کہ قوانین انسانوں کے بارے میں ہی ہوتے ہیں
دوسری بات یہ ہے جناب کہ قانون کا اصول اور اسکا نفاذ دو الگ باتیں ہیں
اصول یہ ہے کہ گستاخ رسول کو سزا دینی ہے
بات سمجھ میں آ گئی
اب نفاذ کیسے کرنا ہے؟
تو قانون یہ بنا دیتے ہیں کہ جب ایسا ملزم لایا جائیگا تو ہم لڈو کا دانہ ٣ دفعہ پھینکیں گے اگر تینوں مرتبہ ٦ کا ہندسہ آ گیا تو چھوڑ دیا جائیگا ورنہ سزا نافذ کر دی جائیگی
اور اگر میں کہوں کہ بھائی یہ کالا قانون ہے تو اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں گستاخ رسول کی حمایت کر رہا ہوں بلکہ اسکا مطلب یہ ہے کہ قانون میں سقم ہے
قانون عقل کے تقاضوں کے مطابق نہیں ہے
خدا کیلئے فرق سمجھو

آپ کی منطق کے مطابق قانون تو پھر ان پڑھ لوگوں نے بنایا تھا ، بعد میں سلمان تاثیر اور پی پی پی کو پتا چلا کہ یہ غلط ہوا ہے ، قادیانیوں کو کافر قرار دیا گیا ، یہ بھی ان کے دور میں ہوا ، اب یہاں یہ دلیل اگر کوئی دے کہ یہ غلط ہے تو پھر آپ کے پاس کیا جواز ہے ؟؟؟ کیا غلام احمد قادیانی نبی بن جائے گا ؟؟؟ پی پی پی کو یہ قانون ختم کرنے کے لئے بھی پھر کچھ کرنا چاہئے تھا لیکن اس کی ابتداء انھوں نے آسیہ کے مقدمے سے کی جس کے بارے میں عدالت شواہد کے ساتھ فیصلہ دے چکی تھی ، اگر قانون میں سقم ہے تو سلمان تاثیر کو کیا کرنا چاہئے تھا ؟؟؟؟ قانونی طریقہ یا آسیہ کے پاس جا کر عدالت میں پریس کانفرنس کرنا ؟؟؟؟؟اور اس کو کالا قانون کہنا ؟

escalations

MPA (400+ posts)
I have asked you all one question....why cann't these Judges & Govt. taken stand against Raymond Davis....................

Moreover, I cann't say you guys anything..............Mumtaz Qadri only re-instated words..............that Muhammad (PBUH)(S.A.W) is above all........Govt. didn't taken any step once the bad person Salman Taseer given wrong word abt my Muhammad (S.AW) (PBUH)........

Hazrat Abbu Bakar Sadique (R.T) Slap is father as he stated bad words abt Muhammad (PBUH)(S.A.W) you can find many more examples of like this...........

Gazi Ilm DIN Shaheed R.T.A...........even Quiad-e-Azam was in his support to save him....think why? he did the same what Mumtaz Qadri did.......Quiad-e-Azam fought his case in court why? Quiad-e-Azam funded the organization to make it settle through money with other party................................before commenting get this read I can give more example and reason and even law & saying .....

Can you give one example, any interview, press conference, anything where Salman Taseer said anything bad about Prophet Mohammad pbuh.......... uss kee yeh juraat, I would like to see kia kaha uss nay.
 
akmal1

Chief Minister (5k+ posts)
آپ کی منطق کے مطابق قانون تو پھر ان پڑھ لوگوں نے بنایا تھا ، بعد میں سلمان تاثیر اور پی پی پی کو پتا چلا کہ یہ غلط ہوا ہے ، قادیانیوں کو کافر قرار دیا گیا ، یہ بھی ان کے دور میں ہوا ، اب یہاں یہ دلیل اگر کوئی دے کہ یہ غلط ہے تو پھر آپ کے پاس کیا جواز ہے ؟؟؟ کیا غلام احمد قادیانی نبی بن جائے گا ؟؟؟ پی پی پی کو یہ قانون ختم کرنے کے لئے بھی پھر کچھ کرنا چاہئے تھا لیکن اس کی ابتداء انھوں نے آسیہ کے مقدمے سے کی جس کے بارے میں عدالت شواہد کے ساتھ فیصلہ دے چکی تھی ، اگر قانون میں سقم ہے تو سلمان تاثیر کو کیا کرنا چاہئے تھا ؟؟؟؟ قانونی طریقہ یا آسیہ کے پاس جا کر عدالت میں پریس کانفرنس کرنا ؟؟؟؟؟اور اس کو کالا قانون کہنا ؟

قانون ان پڑھ لوگوں نے نہیں بنایا تھا بلکہ پڑھے لکھے لوگوں سے غلطی ہو گئی تھی اور ہو بھی سکتی ہے کیوں کہ نہ تو وہ خدا ہیں اور نہ نبی
سلمان تاثیر نے صرف یہ واضح کرنے کی کوشش کی تھی کہ اسکے نزدیک اس قانون میں سقم ہے لہٰذا یہ کالا قانون ہے
تمام قانون انسان بناتا ہے اور وہ اسکے نفاذ کا طریقہ بھی وضع کرتا ہے اور انسان سے غلطی ہو سکتی ہے
آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ بس ایک دفعہ قانون بن گیا تو بن گیا اب اس میں بہتری کی کوئی گنجائش نہیں
سلمان تاثیر نے اسی ہٹ دھرمی سے اختلاف کیا تھا کہ قانون بنانے والے نہ نبی ہیں نہ خدا لہٰذا وہ غلطی کر سکتے ہیں
اس اختلاف پہ اسے پھڑکا دیا
 
آپ اس سوال کا جواب دیں کہ اس کام کے لئے جب شیریں رحمان بل جو پیش کر رہی تھی تو اس کو یہ کہنے کی کیا ضرورت تھی ، کیا یہ عدالتی فیصلے کی بھی توہین نہیں تھی ؟؟؟کیا سلمان تاثیر کا عدالتیی بیان کے بعد اس طرح کا بیان دینے کا حق بنتا ہے ، جب کہ وہ خود سرکاری عہدے پر فائز ہو ؟؟؟ قادری نے جو کچھ کیا ہے ،وہ الله جانتا ہے کے کیا ہونا ہے، اگر لکھی ہے تو ہونا ہی ہونا ہے ،آپ میرے سوال کا جواب دیں
 
Saleemraza

Councller (250+ posts)

آپ لوگ ایک ختم نہ ہونے والی باعث میں پز گیے ہیں۔۔۔ساری باتیں جتنے للے تللے قانون

میں سقم ۔۔وغیرہ وغیرہ۔۔

قادری کو سلمان تاثر کی حفاظت پر مامور کیا گیا تھا۔۔اور جب یہ ڈیوٹی لگائی جاتی ہے

کہہ آپ ہر حال میں اس بندے کی حفاظت کرو گے ۔اور میری نظر میں یہ ایک حلف نامہ بھی

ہوتا ہے ۔جو کام میرے ذمہ لگایا گیا ہے میں اس کو پوری ایمان داری سے سر انجام دوُں

گا۔۔۔ اگر عام پبلک سے کوئی اُٹھ کے یہ قتل کرتا ۔تو بات الگ تھی ۔۔۔لیکن ممتاز قادری

کا یہ جرم ۔نا قابل معافی ہے ۔۔اس کو ہر حال میں پھنساسی لگنی چاہیے۔۔

تاکہ آنئدہ کوئی قادری ایسی حرکت کرنے سے باز رہے ۔۔۔اور یاد رہے وہ خود بھی

اس رتبے پر فاہز ہونا چاہتا ہے
 
پہلی بات یہ کہ عدالتی فیصلے کے بعد اس پہ تبصرہ کیا جا سکتا ہے
اور اگر کسی انتہائی خصوصی صورتحال کے تحت مان بھی لیا جائے کہ عدالت کی توہین ہو گئی تھی تو اب کیا عدالتی توہین پہ قتل ہوا کریں گے؟
اور یہ بات کہ کر آپ خود نہیں پھنس گئے؟
آپ بھی تو عدالت کے قادری کو پھانسی دینے کے فیصلے پر تبصرہ کر رہے ہیں
آپ کو گولیوں سے بھون دیا جائے؟؟؟
لو آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا
 
جناب میں جانتا ہوں کہ بحث لمبی ہو گئی ہے لیکن یہ بہت ضروری ہے کیوں کہ میں حیران ہوں کہ معاشرے میں اب بھی ایسے عناصر موجود ہیں جو کہ کسی قانون کی غلطی واضح کرنے پہ قتل کی سزا سنا دیتے ہیں
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)

پہلی بات یہ کہ عدالتی فیصلے کے بعد اس پہ تبصرہ کیا جا سکتا ہے
اور اگر کسی انتہائی خصوصی صورتحال کے تحت مان بھی لیا جائے کہ عدالت کی توہین ہو گئی تھی تو اب کیا عدالتی توہین پہ قتل ہوا کریں گے؟
اور یہ بات کہ کر آپ خود نہیں پھنس گئے؟
آپ بھی تو عدالت کے قادری کو پھانسی دینے کے فیصلے پر تبصرہ کر رہے ہیں
آپ کو گولیوں سے بھون دیا جائے؟؟؟
لو آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا

آپ تو پہلے ہی "دام" میں آئے ہوئے ہیں اور غیر عقلی دلائل سے ہر بات ثابت کرنا چاہتے ہیں ، میں تو کہ رہا ہوں کہ دے دیں پھانسی وہ تو انکار نہیں کر رہا ، لیکن اس بات کو مانیں یا معقول دلیل دیں جس کا آپ دفاع کر رہے ہیں ، آپ یہ مانیں کے قانون کا طریقہ کار اور ہوتا ہے ، پھر سلمان تاثیر کی حمایت کریں ، آپ نے اپنے کسی تبصرے میں سلمان تاثیر کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتے ، جو سوال میں پوچھتا ہوں پہلے اس کا جواب تو دیں
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
آپ لوگ ایک ختم نہ ہونے والی باعث میں پز گیے ہیں۔۔۔ساری باتیں جتنے للے تللے قانون
میں سقم ۔۔وغیرہ وغیرہ۔۔
قادری کو سلمان تاثر کی حفاظت پر مامور کیا گیا تھا۔۔اور جب یہ ڈیوٹی لگائی جاتی ہے
کہہ آپ ہر حال میں اس بندے کی حفاظت کرو گے ۔اور میری نظر میں یہ ایک حلف نامہ بھ
ہوتا ہے ۔جو کام میرے ذمہ لگایا گیا ہے میں اس کو پوری ایمان داری سے سر انجام دوُں
گا۔۔۔ اگر عام پبلک سے کوئی اُٹھ کے یہ قتل کرتا ۔تو بات الگ تھی ۔۔۔لیکن ممتاز قادری
کا یہ جرم ۔نا قابل معافی ہے ۔۔اس کو ہر حال میں پھنساسی لگنی چاہیے۔۔
تاکہ آنئدہ کوئی قادری ایسی حرکت کرنے سے باز رہے ۔۔۔اور یاد رہے وہ خود بھی
اس رتبے پر فاہز ہونا چاہتا ہے
آپ کی بات درست ہے ، ایک حلف ہوتا ہے ، لیکن ایک گورنر کا حلف نہیں ہوتا ؟؟؟ کیا ایک حکومتی نمائندہ ،اپنے ملک کے عدالتی فیصلے پر تنقید کر سکتا ہے ؟؟ ہاں کر سکتا ہے جب وہ حکومتی عہدے دار نہ ہو ، لیکن یہ حق کہاں سے ہے کہ وہ جیل جا کر اس فیصلے کے خلاف اس قانون کو کالا کہے ؟؟ دیکھئے تالی دونوں ہاتھوں سے بجائے گے تو پتا چلے گا ، ممتاز قادری سے اگر یہ برداشت نہیں ہوا تو اس کا موقعہ بھی ایک حکومتی ذمہ دار نے دیا ، اس لئے جتنا سچ ہے اس سچ کو بولا اور تسلیم کرنا چاہئے
 
Saleemraza

Councller (250+ posts)
چوہدری صاحب اپ جس نکتے کی طرف اشارہ کر رہے ہیں ۔۔۔میں آپکی بات سے اتفاق

کرتا ہوں ۔۔کہہ گورنر کا حلف بھی ہوتا ہے ۔اور جب کوئی بندہ انتے بڑے عہدے پر ہو

اُس کو ہر سوچ سمجھ کے کرنی چاہئے تاکہ کیسی کے جزبات مجروع نہ ہوں۔۔لیکن

بد قسمتی سے ہمارے ارض پاک کا بابا آدم ہی نرالہ ہے ۔۔جس کو پاور مل جاتی ہے ۔۔

وہ بھول جاتا ہے ۔۔کہہ آپ کے جتنی بڑی پاور ہوگی ۔اُتنی ہی بڑی ذمہ داری بھی ہوگی۔۔

لیکن پہلے نہ تولنے اور پھر بولنے کا نتجہ بھی سلمان تاثر کو مل گیا۔۔۔ لیکن کیا اچھا نہ

ہوتا جس عدالت کی توہین میں قتل کیا گیا ہے اُسی عدالت میں ایک رٹ داہر کی جاتی کہہ
جناب یہ بندہ گورنر اف پاکستان کے عہدے پر رہنے کے قابل نہیں ہے ۔اور پھر اُس کے تیل اور

تیل کی دھار دیکھی جاتی ۔۔
 
akmal1

Chief Minister (5k+ posts)

آپ تو پہلے ہی "دام" میں آئے ہوئے ہیں اور غیر عقلی دلائل سے ہر بات ثابت کرنا چاہتے ہیں ، میں تو کہ رہا ہوں کہ دے دیں پھانسی وہ تو انکار نہیں کر رہا ، لیکن اس بات کو مانیں یا معقول دلیل دیں جس کا آپ دفاع کر رہے ہیں ، آپ یہ مانیں کے قانون کا طریقہ کار اور ہوتا ہے ، پھر سلمان تاثیر کی حمایت کریں ، آپ نے اپنے کسی تبصرے میں سلمان تاثیر کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتے ، جو سوال میں پوچھتا ہوں پہلے اس کا جواب تو دیں

بھائی سلمان تاثیر ہی کی بات کر رہا ہوں

اس نے کالا قانون کہ دیا قانون کو غلط کہ دیا
عدالتی فیصلہ پہ تبصرہ کر دیا

یہ عقلی دلائل ہی ہیں کہ قانون کو غلط کہنے اس میں موجود سقم کو واضح کرنے یا عدالتی فیصلے پہ تبصرہ کرنے کی سزا قتل ہرگز ہرگز نہیں ہے
اور جناب یہ سب کام کرنے کیلئے بھی عقل ہونا ضروری ہے
بندوق تو کوئی بھی قادری چلا لیتا ہے
مزہ تو تب ہوتا کہ قادری سلمان تاثیر کے قانون پہ اعتراضات کا دلائل سے جواب دیتا ہے اور پوری دنیا پہ واضح کرتا کہ قانون میں کوئی سقم نہیں ہے
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
چوہدری صاحب اپ جس نکتے کی طرف اشارہ کر رہے ہیں ۔۔۔میں آپکی بات سے اتفاق

کرتا ہوں ۔۔کہہ گورنر کا حلف بھی ہوتا ہے ۔اور جب کوئی بندہ انتے بڑے عہدے پر ہو

اُس کو ہر سوچ سمجھ کے کرنی چاہئے تاکہ کیسی کے جزبات مجروع نہ ہوں۔۔لیکن

بد قسمتی سے ہمارے ارض پاک کا بابا آدم ہی نرالہ ہے ۔۔جس کو پاور مل جاتی ہے ۔۔

وہ بھول جاتا ہے ۔۔کہہ آپ کے جتنی بڑی پاور ہوگی ۔اُتنی ہی بڑی ذمہ داری بھی ہوگی۔۔

لیکن پہلے نہ تولنے اور پھر بولنے کا نتجہ بھی سلمان تاثر کو مل گیا۔۔۔ لیکن کیا اچھا نہ

ہوتا جس عدالت کی توہین میں قتل کیا گیا ہے اُسی عدالت میں ایک رٹ داہر کی جاتی کہہ
جناب یہ بندہ گورنر اف پاکستان کے عہدے پر رہنے کے قابل نہیں ہے ۔اور پھر اُس کے تیل اور

تیل کی دھار دیکھی جاتی ۔۔

ہونا تو یہ چاہئے تھا نہ ، لاتے اسی اسمبلی میں ایک بل ، ایک حکومتی ممبر بھی اس کے خلاف بل پیش کرنے میں پیش پیش تھی ، میرے خیال میں تو یہ آخری واقعہ ثابت ہوا ، شائد یہ ایک تسلسل تھا سلمان تاثیر کی طرف سے ، اس سے پہلے بھی وہ کئی دفعہ اس طرح کی تنقید کر چکے تھے جو نہیں کرنا چاہئے تھی اور پی پی پی حکومت مسلسل اس کا دفاع بھی کر رہی تھی ، جو حکومت ریمونڈ ڈیوس جیسے دہشت گردوں سے قوم کا سودا کر لے وہ کچھ بھی کر سکتی ہے ، اس کا قصاص بھی تو حکومت نے دلوایا تھا یا نہیں ؟؟
میری ساری گفتگو کے مقصد یہ تھا کہ جتنا کسی کا سچ ہے اس کو سچ کہیں اور جتنا غلط ہے اس کو سب غلط کہیں ، تھریڈ سٹارٹر نے بھی تو ایک رائے دی ہے ، طریقے سے بحث کی جا سکتی ہے ، یہاں کسی جیت ہار کا مسئلہ تو نہیں ، سلمان تاثیر نے واپس آ جانا ہے یا قادری نے معافی مانگ لینی ہے ، الله جانتا ہے ہم نہیں جانتے اس کی مصلحت
آپ کو یاد ہوگا ، غازی علم دین کا واقعہ ، جب ان کی میت کوئٹہ کی جیل سے لاہور لائی گئی تو سلمان تاثیر کے والد ڈاکٹر محمد تاثیر کے گھر سے چارپائی لائی گئی جس پر ان کا جنازہ ہوا ، اگر میں غلط نہیں کہ رہا ، جو بھی ہوا افسوس ناک ہے ، لیکن اس ملک میں مسئلہ یہ ہے کہ قانون کو کوئی پاؤں کی نوک پر نہیں رکھتا ، تبصرہ ایسے ہوتا ہے جیسے اصل قانون کے رکھوالے یہ سب لوگ ہیں
 
Last edited:

akmal1

Chief Minister (5k+ posts)

لیکن اس ملک میں مسئلہ یہ ہے کہ قانون کو کوئی پاؤں کی نوک پر نہیں رکھتا ، تبصرہ ایسے ہوتا ہے جیسے اصل قانون کے رکھوالے یہ سب لوگ ہیں

چودھری صاحب بار بار اپنے ہی جال میں پھنس جاتے ہیں
یعنی قانون پہ تبصرہ کرنا تو غلط ٹھہرا
تو قانون پہ تبصرہ کرنے والے کو
قانون کو توڑ کر دنیا سے ہی روانہ کر دینا کتنا بڑا گناہ ٹھہرے گا؟
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)

بھائی سلمان تاثیر ہی کی بات کر رہا ہوں

اس نے کالا قانون کہ دیا قانون کو غلط کہ دیا
عدالتی فیصلہ پہ تبصرہ کر دیا

یہ عقلی دلائل ہی ہیں کہ قانون کو غلط کہنے اس میں موجود سقم کو واضح کرنے یا عدالتی فیصلے پہ تبصرہ کرنے کی سزا قتل ہرگز ہرگز نہیں ہے
اور جناب یہ سب کام کرنے کیلئے بھی عقل ہونا ضروری ہے
بندوق تو کوئی بھی قادری چلا لیتا ہے
مزہ تو تب ہوتا کہ قادری سلمان تاثیر کے قانون پہ اعتراضات کا دلائل سے جواب دیتا ہے اور پوری دنیا پہ واضح کرتا کہ قانون میں کوئی سقم نہیں ہے

چودھری صاحب بار بار اپنے ہی جال میں پھنس جاتے ہیں
یعنی قانون پہ تبصرہ کرنا تو غلط ٹھہرا
تو قانون پہ تبصرہ کرنے والے کو
قانون کو توڑ کر دنیا سے ہی روانہ کر دینا کتنا بڑا گناہ ٹھہرے گا؟
یہ ہی بات آپ کو سمجھ نہیں آ رہی ، قانون کا اتنا وقار ہوتا تو سلمان تاثیر پہل کرتا ، ممتاز قادری تو ان پڑھ ٹھرا ، پڑھے لکھ قانون توڑیں تو درست ؟؟؟؟ یہ تو میں نے کہیں نہیں کہا کہ قتل کر دیا جائے ، آپ پہلے جتنی جس کی غلطی ہے اس کو تو تسلیم کریں
 
akmal1

Chief Minister (5k+ posts)
یہ ہی بات آپ کو سمجھ نہیں آ رہی ، قانون کا اتنا وقار ہوتا تو سلمان تاثیر پہل کرتا ، ممتاز قادری تو ان پڑھ ٹھرا ، پڑھے لکھ قانون توڑیں تو درست ؟؟؟؟ یہ تو میں نے کہیں نہیں کہا کہ قتل کر دیا جائے ، آپ پہلے جتنی جس کی غلطی ہے اس کو تو تسلیم کریں

جناب بڑی مہربانی یہ قبول کرنے کیلئے قتل نہیں کرنا چاہیے تھا
اب رہی قانون توڑنے کی بات
تو کسی قانون کو غلط کہنا قانون توڑنا نہیں ہوتا
قوانین مقدس الہامی کتاب نہیں ہوتے
یہ انسان کے بنائےگئے اصول ہیں جن میں انسان خطا کھا سکتا ہے
اور کوئی بھی انسان چاہے کسی بھی سرکاری نیم سرکاری یا غیر سرکاری عھدے پہ فائز ہو اسکے ذھن میں اس قانون کے خلاف یہ دلیل آ سکتی ہے
اور وہ اسے کہنے کا حق ہے
ہو سکتا ہے کہ اس سقم کو واضح کرنے کیلئے سلمان تاثیر نے صحیح پلیٹ فارم استعمال نہ کیا ہو مگر اسکو غلطی کہتے ہیں
قانون توڑنا نہیں
 
Fatima Batoul

MPA (400+ posts)
میں کہتی ہوں کہ ممتاز قادری کو شہادت کے مرتبے پر فی الفور فائز کر کے یہ ٹنٹا ختم کیا جائے ورنہ ایک مذہبی مریض اور وحشی انتہا پسند کے لیے چند لوگ اپنا اور دوسروں کے دماغ کا دہی کرتے رہیں گے۔
 
Status
Not open for further replies.

Back
Top