Night_Hawk
Siasat.pk - Blogger
Re: Poetry Sharing, Mehfile Shier-o-Adab محفل شعر و ادب (Poetry Sharing Point)
بنجارا
ٹک حرص وھوا کو چھوڑ میاں، مت دیس بدیس پھرے مارا
قذًاق اجل کا لوٹے ہے دن رات بجا کر نقًارا
یہ دھوم دھڑکًا ساتھ لیے کیوں پھرتا ہے جنگل جنگل
ا ک تنکا ساتھ نہ جاے گا، موقوف ہوا جب ان اور جل
سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاے گا جب لاد چلے گا بنجارا
مغرور نہ ہو تلواروں پر، مت پھول بھروسے ڈھالوں کے
سب پٹاً توڑ کے بھاگیں گے، منہ دیکھ اجل کے بھالوں کے
ہو ڈھیر اکیلا جنگل میں تو خاک لحد کی پھانکے گا
اس جنگل میں پھر آہ نظیر اک بھنگا آن نہ جھانکے گا