کسی پنڈ میں پنڈ کے کمہاروں نے چودھری کی بیٹی کا ہاتھ مانگ لیا ، چودھری نے انکی خوب درگت بنوایی ، مار پڑ چکی تو ایک کمہار نے اٹھ کر کہا "چودھری صاحب ہن اسی نا ہی سمجھاں ؟"
ادھر بھی کچھ ایسا ہی حال ہے ، خدا کے بندوں یہ ایک سیاسی فورم ہے ، کوئی اکھاڑہ نہیں ہے کہ غول بناو اور دوستیاں پالوں ، عجیب پاکستانی سوچ کا مظاہرہ- ہوا کیا ہے ؟ ایک گالی باز کو بین کر دیا گیا ہے اور اسکے کچھ نیکس اور ایک دو فرقہ پرستوں نے بائیکاٹ کر دیا ہے. اب چند عناصر ایڈمن کو بلیک میل کرنے کی سعی کر رہے ہیں ، جس نے جہاں جانا ہے جا کر دیکھ لے ، پہلے بھی کافی لوگ فورم چھوڑنے کے دھاگے بنا کر ، سلام خدا حافظ سمیٹ کر چند دن بعد واپس آے ہیں.
یہ بھی اس فورم کے ایڈمنز کا حوصلہ ہے ورنہ ایسے گالی باز کو کوئی اور فورم چند دن بھی برداشت نہ کرے اور ویسے بھی یہی ایک سنجیدہ سیاسی فورم ہے ، جہاں وہ گئے ہیں وہ سیاسی فورم کم ، بھانڈوں کا باڑہ زیادہ ہے