Kahin aysa to nahin k........

ustadjejanab

Chief Minister (5k+ posts)
کچھ فرہاد علی تیمور کے مشہور ناول دیوتا سے
متاثر
ھو کر اور کچھ بی بی سی پر ڈیرن براون کے
چند پروگرام دیکھ کر ڈرتے ڈرتے یہ
لائنیں لکھ رہا ھوں ،،،،،میرے بند ذھن کے چند کھلے دریچوں میں یہ خیال اکثر ابھرتا ھے کہ کیا ایسا بھی ممکن ھے کہ ھم کسی بہت بڑی عالمی سازش کا شکار ھو رھے ھوں.....پاکستان کے چپے چپے پر امریکی جاسوسوں کی موجودگی میرے اس خیال کو مہمیز دیتی ھے کہ اصل حقائق کچھ اور ہیں .....پاکستان کا تباہی و بربادی کے آخری دھانے تک کا یہ سفر عالمی سامراج کی بے حسی،،ھمارے بھکاری حکمرانوں کی بے کسی اور ہماری قوم کی بے بسی کی ایک لرزہ خیز داستان ھے ......کوئی شک نہیں ، کچھ ابہام نہیں کہ بھڑکتی ھوئی اس آگ کو جلانے میں حصّہ دار ھم بھی ہیں ،،،خود کش حملہ کرنے والے بھی ھم میں سے ہی ہیں لیکن یہ بھی تو سوچیے کہ ان کچی عمروں اور نا پختہ ذہنوں کو اپنی جان قربان کرنے پر آمادہ کرنے والے عوامل کون ہیں .....وہ کون ہیں جو ان چھوٹے چھوٹے بچوں کو استعمال کر کے اپنے مذموم مقاصد کی آبیاری کر رھے ہیں ....مان لیجیے کے ان بچوں کو صرف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ھے ،،،وہ کون ہیں جو ان کے ذھن کو اس طرح کنٹرول میں لے لیتے ہیں کہ یہ اپنی جان قربان کرتے وقت ایک لمحے کے لئے بھی نہیں سوچتے ......کہیں ایسا تو نہیں کہ یہ سب کچھ کسی انتہائی سائنٹفک اور مربوط نظام کے تحت ھو رها ھو ،،،شائد ڈیرن براون جیسے کچھ ماینڈ کنڑولر .....ہپنا ٹزم کے کچھ ماہرین ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہماری جڑیں کھوکھلی کر رھے ھوں....یہ ٹھیک ھے کہ اپنوں کی موت آپ کو کسی انتہائی اقدام پر مجبور کر سکتی ھے لیکن اس طرح بازاروں میں جا کر معصوم انسانوں کے درمیان اپنے آپ کو اڑا دینا ....دل نہیں مانتا کہ کسی مولوی کی باتوں میں آ کر کوئی اتنا سفّاک بھی بن سکتا ھے ...............مجھے اکثر پشاور پریس کلب
میں ہونے والے بم دھماکے کی وہ ویڈیو نہیں بھولتی جس میں حملہ آور سڑک پر چلتے چلتے اچانک مڑتا ھے اور اندر داخل ہوتا ھے ،،،،آپ غور سے اس ویڈیو کو دیکھیں تو آپ کو محسوس ھو گا کہ وہ شخص ٹرانس میں ھے .......ذرا سوچیں کہیں ایسا تو نہیں کہ خیبر سے لے کر کراچی تک کچھ نادیدہ طاقتیں، چند پرسرار ذھن اس تمام کھیل کے تانے بانے بن رھے ھوں ...........................................
 

اجل کنول

MPA (400+ posts)
[FONT=&quot]اس [/FONT][FONT=&quot]میں کوئی شک نہیں کہ خود کش حملہ آور 'ماینڈ کنٹرول' کا ہی شکار ہیں۔ اور اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ بیشتر خود کش حملے 'جہاد' کے ہی نام پر کیے جاتے ہیں۔ جنّت کی امید پر ہی کیے جاتے ہیں۔ چاہے آپ انہيں 'ماینڈ کنٹرول' کہہ لیں یا پھر 'برین واشڈ' لیکن جالی ملاء ہی مذہب کو لوگوں کی زندگی سے نکال کر صرف ایک جنگی ہتھیار بنا دیا ہے۔ [/FONT]