M.Sami.R
Minister (2k+ posts)
.
بھائی صاحب ،آپ سے یہ امید ہرگز نہیں کہ ایک سوال بار بار پوچھوں
یہ ایسے ہی ہے جیسےانڈیا میں ہارنے والے جیتنے والوں کے بارے کہیں کے چونکا انکا شعور بیدار نہیں اس لئے انڈیا میں مودی کی حکومت آ گئی
چلیے خیر پتا چل گیا شعور بیدار نہیں اب اسکو کونسا نظام بیدار کرے گا
تینو میں سے صرف ایک کا نام لکھ کر شکریہ کا موقعہ فراہم کریں
باقی طنزیہ الفاظ اس فورم پر آنے سے قبل اسکی چوکھٹ پر چھوڑ دیا کیجیے ،ہم تو آپ سے کچھ سیکھنے کے تمنائے ہیں
سب سے پہلی بات تو آپ اپنے ذہن سے یہ غلط فہمی خارج کردیجئے کہ میں جمہوریت کی بجائے کسی اور نظام کی حمایت کروں گا۔ لیکن موجودہ موروثی غلاظت کو جمہوریت کہنے کو بھی گناہ سمجھتا ہوں، نظام اوپر سے آکر کسی فرشتے نے نافذ نہیں کرنا، اسی ملک کے عوام نے تشکیل دینا ہے، میرا زور عوامی شعور کی بیداری پر ہے، موجودہ نظام کو اصلی جمہوریت میں کنورٹ کرنے پر ہے، حکمران اسی عوام میں سے ہوتے ہیں۔اور جہاں تک بات ہے کہ کون اس عوام کے شعور کو بیدار کرے گا، تو یہ کام بھی کسی فرشتے نے نہیں کرنا، عوام نے خود ہی کرنا ہے، اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہے، لیکن جس عوام کو حکمرانوں کے ہاتھوں چھتر کھانے میں سواد آنے لگے، اس سے کوئی امید کرنا ، بے وقوفی ہے۔