Jamhooriyat!

saadmahhmood83

Minister (2k+ posts)
12105814_538482366316121_5421615057743642762_n.jpg
 
Muqadas

Chief Minister (5k+ posts)
میں بھی یہی کہتی ہوں
دیکھیں نا ۔۔ این اے 56 میں عمران خان کے 80000 ووٹ تھے اور حنیف عباسی کے 70000
اسی طرح این اے 55 میں شیخ رشید کے 85000 ووٹ تھے اور ن لیگ کے 78000
این اے 48 میں اسد عمر کے 48000 اور ن لیگ کے 42000

پھر کس طرح نیازی صاب ، اسد عمر اور شیخ رشید عوامی نمائیندہ ہونے کا دعوی کئے بیٹھے ہیں
انہیں آج ہی استعفی دے کر گھر جانا چاہئے
 
Last edited:

Muqadas

Chief Minister (5k+ posts)
تحریک انصاف کے بچوں کو اب جمہوریت بری لگنی شروع ہو گئی ہے
دھاندلی کی ٹرک کی لال بتی پیچھے کتنا بھاگیں
تھک ہو گیا ہے
 
karella

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستانی جمہوریت کو آسان لفظوں میں بیان کیا جائے تو
یہ سیاستدانوں کیلئے سگی اور عوام کیلئے سوتیلی ماں ثابت ہورہی ہے
 
Jack Sparrow

Minister (2k+ posts)
تحریک انصاف کے بچوں کو اب جمہوریت بری لگنی شروع ہو گئی ہے
دھاندلی کی ٹرک کی لال بتی پیچھے کتنا بھاگیں
تھک ہو گیا ہے

اب تو بچونگڑوں کو راحیل شریف بھی برا لگنے لگا ہے
 
saadmahhmood83

Minister (2k+ posts)
میں بھی یہی کہتی ہوں
پھر کس طرح نیازی صاب اور شیخ رشید عوامی نمائیندہ ہونے کا دعوی کئے بیٹھے ہیں
انہیں آج ہی استعفی دے کر گھر جانا چاہئے

broader picture main baat ki thi......tum dil pr ly gai
 
Last edited:

BrotherKantu

Chief Minister (5k+ posts)
جمہوریت کیا ہے؟

دو بھیڑیے اور ایک بکری فیصلہ کریں گے کہ آج کیا کھائیں
 
پرفیکٹ ڈنگر

MPA (400+ posts)
بچوں والی دلیل بچوں اور جاہلوں کے لئے بہت اچھی رہتی ہے
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی سلیکشن کے ٹایم چھ امید وار سامنےآئے تھے ، جو وقت کے ساتھ ساتھ اپنے نام واپس لیتے گئے اور آخر میں دو رہ گئے

اب یہ تو بات ہے آپکی قوم کے اتحاد کی
امریکہ میں بھی دو پارٹیاں ہوتی ہیں ، کیوں کہ اس قوم میں اتحاد زیادہ ہے نفاق کم ہے
اسی لئے دنیا پر حکومت کر رہے ہیں
 
M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
جمہوریت بری چیز نہیں، جمہوریت اپلائی کہاں ہورہی ہے، یہ چیز زیادہ معنے رکھتی ہی، جمہوریت بارش کی طرح ہے، بارش جب صاف ستھری جگہ پر برستی ہے تو پھل پھول پیدا کرتی ہے، وہی بارش جب کوڑے کے ڈھیر اور غلاظت پر برستی ہے تو جھاڑ پھونس پیدا کرتی ہے، پاکستان کی عوام کا شعور بیدار ہونے میں ابھی بہت وقت ہے، جب تک عوام کا شعور بیدار نہیں ہوتا، یہاں جمہوریت کے ثمرات نہیں ملیں گے، یہاں شریفوں جیسے ڈنگر بار بار منتخب ہوتے رہیں گے۔
 
Last edited:

پرفیکٹ ڈنگر

MPA (400+ posts)
جمہوریت بری چیز نہیں، جمہوریت اپلائی کہاں ہورہی ہے، یہ چیز زیادہ معنے رکھتی ہی، جمہوریت بارش کی طرح ہے، ایک ہی بارش جب صاف ستھری جگہ پر برستی ہے تو پھل پھول پیدا کرتی ہے، وہی بارش جب کوڑے کے ڈھیر اور غلاظت پر برستی ہے تو جھاڑ پھونس پیدا کرتی ہے، پاکستان کی عوام کا شعور بیدار ہونے میں ابھی بہت وقت ہے، جب تک عوام کا شعور بیدار نہیں ہوتا، یہاں جمہوریت کے ثمرات نہیں ملیں گے، یہاں شریفوں جیسے ڈنگر بار بار منتخب ہوتے رہیں گے۔

اگر ذاتی پارٹیاں سیاست کریں گی تو قوم تقسیم ہوتی جاۓ گی مذھب اور فرقوں کی طرح
اگر پارٹی کسی عوام کے اصولوں کے مطابق ہو گی تو صرف دو پارٹیاں کافی ہیں
کیوں کہ کسی بات پر راۓ صرف دوسورتوں میں ہی ہوتی ہے ، ہان یا نہ

اب دیکھو کہ پی ٹی آئی عمران خان کی ذاتی پارٹی ہے اور نواز لیگ نواز کی
حتی کہ جماعت اسلامی بھی سراج کی پڑتی ہے کوئی بھی سراج کے خلاف بات نہی کر سکتا
ہماری قوم جدید دنیا کے لحاظ سے پانچ سو یا ہزار سال پیچھے ہے
 
Democrate

Chief Minister (5k+ posts)
جمہوریت بری چیز نہیں، جمہوریت اپلائی کہاں ہورہی ہے، یہ چیز زیادہ معنے رکھتی ہی، جمہوریت بارش کی طرح ہے، ایک ہی بارش جب صاف ستھری جگہ پر برستی ہے تو پھل پھول پیدا کرتی ہے، وہی بارش جب کوڑے کے ڈھیر اور غلاظت پر برستی ہے تو جھاڑ پھونس پیدا کرتی ہے، پاکستان کی عوام کا شعور بیدار ہونے میں ابھی بہت وقت ہے، جب تک عوام کا شعور بیدار نہیں ہوتا، یہاں جمہوریت کے ثمرات نہیں ملیں گے، یہاں شریفوں جیسے ڈنگر بار بار منتخب ہوتے رہیں گے۔

جناب والا ،بہت خوب
اچھا یہ فرمایے کے کس پیمانے سے پتا چلے گا کے قوم کا شعور بیدارہو چکا ہے اور جب تک یہ شعور بیدار نہیں ہوتا اس وقت تک کونسا نظام حکومت بہتر رہے گا ،خلافت یا پھر آمریت
 
M.Sami.R

Minister (2k+ posts)

جناب والا ،بہت خوب
اچھا یہ فرمایے کے کس پیمانے سے پتا چلے گا کے قوم کا شعور بیدارہو چکا ہے اور جب تک یہ شعور بیدار نہیں ہوتا اس وقت تک کونسا نظام حکومت بہتر رہے گا ،خلافت یا پھر آمریت

یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں، جس کو سمجھنے سمجھانے کی ضرورت پڑے، جب تک لوگ آزمائے ہوئے ناکام لوگوں کو بار بار آزماتے رہیں گے، تب تک ان کے شعور پر سوالیہ نشان پڑا رہے گا، ضروری نہیں کہ عمران خان کو ووٹ دیا جائے ، ضروری یہ ہے کہ جو ایک بار ناکام ہوجائے اسے دوسری بار ووٹ نہ دیا جائے،۔ایک جائے گا تو دوسرا آئے گا، خلا خود بخود پر ہوتا جائےگا، جمہوریت تب پروان چڑھے گی، لیکن جب عوام شریفوں، زرداریوں، مداریوں ، لٹو تے پھٹو کی اولادوں ، پوتوں پڑپوتوں کو چمٹ جاتی ہے اور اس کو جمہوریت کا نام دیتی ہے، تب وہ جمہوریت کا راستہ روکتی ہے، اپنے عقل بند ہونے کا ثبوت دیتی ہے۔

آپ کے آخری سوال کا جواب ہے، ضرورت نظام بدلنے کی نہیں، عوامی شعور کو بیدار کرنے کی ہے، جس کو موجودہ نام نہاد "جمہوری" چیلے چمانٹے اور ان کے لونڈے لپاٹے کبھی بھی نہ ہونے دیں گے، کیونکہ یہی ان کے اقتدار میں رہنے کی اصل ضمانت ہے۔

Democrate

Chief Minister (5k+ posts)
بچوں والی دلیل بچوں اور جاہلوں کے لئے بہت اچھی رہتی ہے
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی سلیکشن کے ٹایم چھ امید وار سامنےآئے تھے ، جو وقت کے ساتھ ساتھ اپنے نام واپس لیتے گئے اور آخر میں دو رہ گئے

اب یہ تو بات ہے آپکی قوم کے اتحاد کی
امریکہ میں بھی دو پارٹیاں ہوتی ہیں ، کیوں کہ اس قوم میں اتحاد زیادہ ہے نفاق کم ہے
اسی لئے دنیا پر حکومت کر رہے ہیں

تھوڑی تصیح کر لو یا میری کر دو
امید وار دو ہی تھے
باقی چار لوگ لوگوں کے نمایندہ تھے جن کا مقصد کسی امید وار کی سیاسی اہلیت کو جانچ کر فیصلہ کرنا تھا
یعنی آسان الفاظ میں تم اسکو مسلم دنیا میں بنیادی جمہوریت کی اول ترین مثال سمجھ سکتے ہو
 
Democrate

Chief Minister (5k+ posts)

یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں، جس کو سمجھنے سمجھانے کی ضرورت پڑے، جب تک لوگ آزمائے ہوئے ناکام لوگوں کو بار بار آزماتے رہیں گے، تب تک ان کے شعور پر سوالیہ نشان پڑا رہے گا، ضروری نہیں کہ عمران خان کو ووٹ دیا جائے ، ضروری یہ ہے کہ جو ایک بار ناکام ہوجائے اسے دوسری بار ووٹ نہ دیا جائے،۔ایک جائے گا تو دوسرا آئے گا، خلا خود بخود پر ہوتا جائےگا، جمہوریت تب پروان چڑھے گی، لیکن جب عوام شریفوں، زرداریوں، مداریوں ، لٹو تے پھٹو کی اولادوں ، پوتوں پڑپوتوں کو چمٹ جاتی ہے اور اس کو جمہوریت کا نام دیتی ہے، تب وہ جمہوریت کا راستہ روکتی ہے، اپنے عقل بند ہونے کا ثبوت دیتی ہے۔

آپ کے آخری سوال کا جواب ہے، ضرورت نظام بدلنے کی نہیں، عوامی شعور کو بیدار کرنے کی ہے، جس کو موجودہ نام نہاد "جمہوری" چیلے چمانٹے اور ان کے لونڈے لپاٹے کبھی بھی نہ ہونے دیں گے، کیونکہ یہی ان کے اقتدار میں رہنے کی اصل ضمانت ہے۔

مینے آپ سے کسی بھی پارٹی پر ہدیہ تبرک بھجنے کو نہیں ،ایک آسان سوال پوچھا تھا
دوبارہ دوہراتا ہوں
کس پیمانے سے پتا چلے گا کے قوم کا شعور بیدارہو چکا ہے اور جب تک یہ شعور بیدار نہیں ہوتا اس وقت تک کونسا نظام حکومت بہتر رہے گا ،خلافت یا پھر آمریت
ایک نظام جو بہتر ہو آپ کی نظر میں اسکی نشاندہی بھی کر دیجئے
اور کونسا نظام عوامی شعور بدل ڈالے گا
 
پرفیکٹ ڈنگر

MPA (400+ posts)

تھوڑی تصیح کر لو یا میری کر دو
امید وار دو ہی تھے
باقی چار لوگ لوگوں کے نمایندہ تھے جن کا مقصد کسی امید وار کی سیاسی اہلیت کو جانچ کر فیصلہ کرنا تھا
یعنی آسان الفاظ میں تم اسکو مسلم دنیا میں بنیادی جمہوریت کی اول ترین مثال سمجھ سکتے ہو

کچھ بھی کہہ لو لیکن شروع میں چھ تھے جو حضرت عمر کی کنسیڈریشن میں تھے

اب یہ خلافت کے دکاندار مولبیوں کو کیا پتہ ، یہ تو لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے بیٹھے ہیں
حکمرانوں سے پیسہ لے کر فتوے دینے والے خود کو علما دین کہتے ہیں
 
M.Sami.R

Minister (2k+ posts)

مینے آپ سے کسی بھی پارٹی پر ہدیہ تبرک بھجنے کو نہیں ،ایک آسان سوال پوچھا تھا
دوبارہ دوہراتا ہوں
کس پیمانے سے پتا چلے گا کے قوم کا شعور بیدارہو چکا ہے اور جب تک یہ شعور بیدار نہیں ہوتا اس وقت تک کونسا نظام حکومت بہتر رہے گا ،خلافت یا پھر آمریت
ایک نظام جو بہتر ہو آپ کی نظر میں اسکی نشاندہی بھی کر دیجئے
اور کونسا نظام عوامی شعور بدل ڈالے گا

کمال ہے، کیا میں نے فارسی میں کمنٹ لکھا ہے جو آپ کو سمجھ نہیں آیا، مزید سہولت کے لئے اسی کمنٹس کو دوبارہ یہاں کاپی کرتا ہوں، اور آپ کی سہولت کے لئے جوابی حصے کو ہائی لائیٹ کردیتا ہوں۔

یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں، جس کو سمجھنے سمجھانے کی ضرورت پڑے،
جب تک لوگ آزمائے ہوئے ناکام لوگوں کو بار بار آزماتے رہیں گے، تب تک ان کے شعور پر سوالیہ نشان پڑا رہے گا ، ضروری نہیں کہ عمران خان کو ووٹ دیا جائے ، ضروری یہ ہے کہ جو ایک بار ناکام ہوجائے اسے دوسری بار ووٹ نہ دیا جائے،۔ایک جائے گا تو دوسرا آئے گا، خلا خود بخود پر ہوتا جائےگا، جمہوریت تب پروان چڑھے گی، لیکن جب عوام شریفوں، زرداریوں، مداریوں ، لٹو تے پھٹو کی اولادوں ، پوتوں پڑپوتوں کو چمٹ جاتی ہے اور اس کو جمہوریت کا نام دیتی ہے، تب وہ جمہوریت کا راستہ روکتی ہے، اپنے عقل بند ہونے کا ثبوت دیتی ہے۔

آپ کے آخری سوال کا جواب ہے، ضرورت نظام بدلنے کی نہیں، عوامی شعور کو بیدار کرنے کی ہے، جس کو موجودہ نام نہاد "جمہوری" چیلے چمانٹے اور ان کے لونڈے لپاٹے کبھی بھی نہ ہونے دیں گے، کیونکہ یہی ان کے اقتدار میں رہنے کی اصل ضمانت ہے۔

اب بھی اگر سمجھ نہ آئے تو بتایئے گا، میں اردو کو مزید سلیس اردو میں ٹرانسلیٹ کرنے والا کوئی خدمتگار تلاش کرکے آپ کی خدمت میں ارسال کرتا ہوں۔
 
بھائی صاحب ،آپ سے یہ امید ہرگز نہیں کہ ایک سوال بار بار پوچھوں
یہ ایسے ہی ہے جیسےانڈیا میں ہارنے والے جیتنے والوں کے بارے کہیں کے چونکا انکا شیور بیدار نہیں اس لئے انڈیا میں مودی کی حکومت آ گئی
چلیے خیر پتا چل گیا شعور بیدار نہیں اب اسکو کونسا نظام بیدار کرے گا
تینو میں سے
صرف ایک کا نام لکھ کر شکریہ کا موقعہ فراہم کریں
باقی طنزیہ الفاظ اس فورم پر آنے سے قبل اسکی چوکھٹ پر چھوڑ دیا کیجیے ،ہم تو آپ سے کچھ سیکھنے کے تمنائے ہیں
.
 
M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
سمی بھائی یہ بتائیں خیبر پختون خواہ میں جمہوریت ہے یا نہیں ؟

جمہور بھائی، پہلے تو میں ایک بات کلیئر کردوں، اس تھریڈ پر میرے پہلے کمنٹ کو ڈیموکریٹ (اور شاید آپ بھی) جمہوریت پر تنقید سمجھے ہیں، جبکہ میری تنقید جمہوریت پر نہیں، عوامی شعور پر تھی۔

خیبرپختونخواہ کی عوام کو میں اس لئے داد دوں گا کہ ان کی اکثریت نے ایک ہی پارٹی سے چمٹے رہنے کی بجائے ، نئی پارٹی کو کام کرنے کا موقع دیا۔ اب اگر پی ٹی آئی وہاں ناکام رہتی ہے تو وہ اسے اٹھا کر باہر پھینک دیں گے، یہی جمہوریت کا اصل تقاضا ہے۔ جبکہ پنجاب کی عوام ن لیگ کی تمام تر ناکامیوں کے باوجود اسی سے چمٹی ہوئی ہے، پھر ان کی اولادوں کو بھی اپنے سروں پر بٹھاتی ہے، جبکہ کے پی کے کی عوام نے موروثی سیاست کو بری طرح مسترد کردیا ہے۔ حاصل کلام، کے پی کے میں پاکستان کے دوسروں صوبوں کی نسبت جمہوریت کی بہتر شکل ہے، جبکہ پنجاب میں رائج "جمہوریت" حقیقت میں بادشاہت ہے۔
 
Back
Top