Iran approved co-operation with the US

mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)
پھر اگر امریکا عراق کی مرضی کے بغیر قدم جما رہا ہے تو اس کے خلاف اب تک کیا اقدامات کئے ہیں؟کیا منافقت ہے کہ ساری عمر روتے رہے کہ عراق نے مبینہ طور پر امریکی مدد کے ساتھ ایران پر حملہ کیا۔ اب وہی عراق ،ایران اور شام امریکا کے ساتھ مل کر مسلمانوں کا قتل عام کرہے ہیں تو یہ جائز ہو گیا۔

امریکا نے پہلے بھی عراق میں القاعدہ تکفیری کے خود کش حملوں کو بہانہ بنا کر عراق پر کئی سال قبضہ جاری رکھا۔ ۔۔۔۔ اور اب بھی اپنی ناجائز اولاد داعش کو استعمال کر کے پھر سے عراق میں اپنے پنجے جما رہا ہے اور بے چاری کمزور سی عراقی حکومت کوئی مدافعت نہیں کر پا رہی۔

مگر یہ سب چیزیں الٹ رہی ہیں اور عوام مین شعور آ رہا ہے اور وہ امریکہ کی یہ چالیں سمجھتے جا رہے ہیں، اور ان میں امریکا کے لیے بھی غم و غصے میں اضافہ ہو رہا ہے اور وہ ایران اور روس و چین کے بلاک کی طرف جھکتے جا رہے ہیں۔ شکر الحمد للہ۔
 
muntazir

Chief Minister (5k+ posts)
جمعہ کو ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے بی بی سی کی اس رپورٹ کی تردید کی جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے قائد آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے سینئر کمانڈر کو امریکہ کے ساتھ فوجی تعاون کی اجازت دے دی ہے۔

http://urdu.sahartv.ir/news/ایران،-داعش-کے-خلاف-لڑائی-میں-امریکہ-کے-ساتھ-تعاون-کی-تردید-21968
 
Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)

امریکا نے پہلے بھی عراق میں القاعدہ تکفیری کے خود کش حملوں کو بہانہ بنا کر عراق پر کئی سال قبضہ جاری رکھا۔ ۔۔۔۔ اور اب بھی اپنی ناجائز اولاد داعش کو استعمال کر کے پھر سے عراق میں اپنے پنجے جما رہا ہے اور بے چاری کمزور سی عراقی حکومت کوئی مدافعت نہیں کر پا رہی۔

مگر یہ سب چیزیں الٹ رہی ہیں اور عوام مین شعور آ رہا ہے اور وہ امریکہ کی یہ چالیں سمجھتے جا رہے ہیں، اور ان میں امریکا کے لیے بھی غم و غصے میں اضافہ ہو رہا ہے اور وہ ایران اور روس و چین کے بلاک کی طرف جھکتے جا رہے ہیں۔ شکر الحمد للہ۔
یہ عذر لنگ ہے۔ امریکا اپنے پالتوءون کو بچانے آیا ہے۔
 
homeopathy

Politcal Worker (100+ posts)
ایران نے اپنے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوے ماضی میں بھی امریکا اور ناٹو سے تعاون کیا ہے...جب امریکا اور ناٹو نے ٢٠٠١ میں افغانستان پر حملہ کیا تو یہ ایران ہی تھا جس نے امریکا اور شمالی اتحاد کے درمیان تعاون کے لئے پل کا کردار ادا کیا ....پھر جب امریکا نے عراق پر حملہ کیا تو ایران نے ایک دفعہ پھر امریکا کے ساتھ تعاون کیا اور امریکا نے ایران کی مدد سے عراق کے شیعہ ملیٹنٹ گروہوں کو سپورٹ کیا