There is only 1
Chief Minister (5k+ posts)
کمپیوٹر ویژن کا تعارف
کمپیوٹر ویژن ایک تکنیک ہے جس میں ہم کمپیوٹر کو انسان کی طرح دیکھ کر فیصلہ کرنا سکھاتے ہیں . مثلا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے گیراج میں جیسے ہی کوئی داخل ہو تو کیمرہ اس کی ایچ ڈی تصویر بنا لے ، یا پھر آپ چاہتے ہیں کہ اگر کوئی باہر گلی میں کھڑی آپ کی گاڑی کو ہاتھ لگائے تو کیمرہ مشکوک حرکت پہچان کر الارم بجا دے وغیرہ وغیرہ
کمپیوٹر ویژن اس لحاظ سے انتہائی سادہ اور آسان ہے کہ اس کے لئے آپ کو صرف ایک کیمرہ اور ایک کمپیوٹر درکار ہوتا ہے . آپ اپنے ویب کیم سے کو بھی پروگرام کر کے مختلف کام لے سکتے ہیں
جیسا کہ پہلے بیان کیا گیا ہے کہ کمپیوٹر ویژن سے آپ سیکورٹی سے متعلقہ کام لے سکتے ہیں ، پاکستان میں بہت سے لوگوں نے سیکورٹی کیمرے لگائے ہوئے ہیں اور اکثر و بیشتر ان میں چوری چکاری کی وارداتیں ریکارڈ ہو جاتی ہیں لیکن وقت پر پتہ نہ لگنے پر چور اچکے بچ نکلتے ہیں . لیکن کمپیوٹر ویژن سے آپ اپنے سیکورٹی سیٹ اپ کو بہتر بنا سکتے ہیں
مثلا گیراج میں مقررہ اوقات کے علاوہ کسی کا داخل ہونا ، دروازے کی بجائے دیوار پھلانگ کے گھر میں داخل ہونا ، یا گھر کے لوگوں کی بجائے کسی اجنبی کا چہرہ ڈھانپے ہوئے ا داخل ہونا ، یہ سب کام کمپیوٹر ویژن سے ہو سکتا ہے . آپ کو بس کیمرے کو پروگرام کرنا ہے اور پھر آپ کا سیکورٹی سسٹم کہیں بہتر ہو جائے گا
صنعت میں استعمال
صنعتوں میں اس کی بے شمار ایپلیکیشن ہیں
مثلا ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کوئی پرزہ مقرر سائز کے مطابق بنا ہے یا نہیں ، کوئی چیز اپنی مقررہ جگہ پر انسٹال ہو گئی یا نہیں ، پرزہ جات کی سطح پر کوئی نقص تو نہیں وغیرہ وغیرہ .در حقیقت موجودہ زمانے میں کوالٹی کنٹرول کے زیادہ تر کام انسانوں کی بجائے کمپیوٹر ویژن سے ہی کیے جا رہے ہیں
سیمی کنڈکٹر انڈسٹری تو ساری کی ساری کمپیوٹر سے ہی چلتی ہے ، کمپیوٹر فیصلہ کرتا ہے کہ موجودہ پارٹ کس طرح کا بنا ہے اور اسے آگے کس طرح سے پروسس کرنا ہے
کمپیوٹر ویژن پروگرامنگ کیسے کی جائے ؟
کمپیوٹر ویژن کے لئے ایک کمپیوٹر اور ایک کیمرہ چاہیے ، یہ تو ایک سادہ سے لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور ویب کیم سے بھی کیا جا سکتا ہے . یا پھر آپ چھوٹے سنگل بورڈ کمپیوٹر یعنی رس بیری پائی کے ساتھ کیمرہ لگا کر ، یا پھر سیکورٹی کیمرے بنانے والی کمپنیوں میں بھی کیمرے کا آوٹ پٹ کمپیوٹر میں لانے کا آپشن موجود ہوتا ہے ، قصہ مختصر یہ کہ کمپیوٹر ویژن کے لئے ہارڈویئر بہت ہی آسانی سے حاصل کی جا سکتی ہے
سافٹ ویئر میں بھی آپ کو صرف دو چیزیں حاصل کرنے کی ضرورت ہے
1- Python
2- OpenCV
پائتھن ایک پروگرامنگ لینگویج ہے اور بلکل فری میں دستیاب ہے
اوپن سی وی پائتھن کی ایک لائبرری ہے اور یہ بھی بلکل مفت دستیاب ہے
پاکستان میں بہترین سافٹ ویئر انجنیئر موجود ہیں لیکن کمپیوٹر ویژن کے ایکسپرٹ بہت کم ہیں کیونکہ یہ ایک نسبتا نیا میدان ہے . تو اگر کوئی چاہے تو اس میں مہارت حاصل کر سکتا ہے . مستقبل میں اس میں بہت زیادہ مواقے پیدا ہونے کی امید ہے
اس کے علاوہ صنعت کاروں کو چاہیے کہ جتنا ہو سکے کمپیوٹر ویژن کو استعمال کریں کہ اس سے پروڈکٹیوٹی بہتر ہو گی اور ہم دنیا کا مقابلہ کر سکیں گے
حکومت کو چاہیے کہ قابل لوگوں کو بھرتی کرے جو بتا سکیں کہ سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کیسے لگے گی ، ریلوے انجن کی دیکھ بھال کیسے ہو سکتی ہے وغیرہ وغیرہ

- Featured Thumbs
- https://lifelong-robotic-vision.github.io/about/Relation.png
Last edited: