پرویز خٹک پر اعتماد کرنا بہت مشکل ہے اور بہت ممکن ہے کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے۔
آج پرویز خٹک کہہ رہا ہے کہ طالبان سے نپٹنے کی پوری تیاریاں کی گئیں تھیں، 3 مورچے بنائے گئے تھے، سب کمانڈ اکھٹی ہوئی تھیں وغیرہ وغیرہ۔
مگر یہی پرویز خٹک تھا جو کل کو کہہ رہا تھا کہ یہ انٹیلیجنس کی ناکامی ہے اور ایک بھی انٹیلیجنس رپورٹ حملے کے متعلق نہیں دی گئی۔
اور آخر میں مسئلہ یہ آیا کہ چلیں آرمی تو انکے انڈر نہیں، مگر جیل میں موجود پولیس والوں نے کیوں 4 گھنٹے تک طالبان کا راستہ نہیں روکا؟ یہ پولیس والے تو براہ راست صوبائی حکومت کے تحت وہاں کام کر رہے تھے اور پورا جیل انکے انڈر تھا۔
اس پر خٹک صاحب کہتے ہیں کہ پولیس والوں نے انکے احکامات نہیں مانے اور طالبان کے خلاف فائرنگ کی اور نہ مقابلہ کیا۔
خٹک صاحب کی خدمت میں گذارش ہے کہ:۔
آپ پولیس والوں کو برا بھلا کہنے سے قبل ذرا اپنے گریبان میں جھانکیں۔ پولیس والے کم بزدل ہیں، اور آپ ان پولیس والوں سے کہیں زیادہ بزدل۔
خٹک صاحب، جب آپ ایسے بیانات دے رہے ہوں گے کہ : "ہم طالبان کو عزت دیں گے"۔۔۔۔ تو اسکے بعد پولیس والوں کا مورال کہاں جائے گا؟ کیا آپ کی یہ بات سن کر ان میں طالبانی فتنے کے خلاف جہاد کے جذبات موجزن ہو جائیں گے؟
حقیقت یہ ہے کہ خٹک صاحب، آپ اپنے اس طرز عمل سے بذات خود پاکستانی فورسز کا مورال ختم کر رہے ہیں، انکو بزدل بنا رہے ہیں، انکے لڑنے کا تمام تر جذبہ ختم کر رہے ہیں۔
اور چھوٹے میاں تو چھوٹے میاں، بڑے میاں سبحان اللہ۔
خٹک صاحب، آپ کے بڑے میاں "عمران خان صاحب" تو آپ سے بھی دس ہاتھ آگے ہیں۔ وہ طلعت حسین کے ٹی وی شو میں بیٹھ کر فرماتے ہیں کہ: "ہم طالبان کے خلاف ایک لفظ نہیں بول سکتے، وگرنہ طالبان پھر پی ٹی آئی والوں کو بھی مارنا شروع کر دیں گے"۔ ۔۔۔۔ تو خان صاحب، کیا صرف پی ٹی آئی والوں کی خون کی اہمیت ہےِ، اور وہ جو ہزاروں دیگر غیر پی ٹی آئی والے معصوم طالبان کے ہاتھوں ذبح ہو رہے ہیں انکے خون کی کوئی قدر و قیمت نہیں؟ کیا یہ ہزاروں معصوم پاکستانی نہیں؟
خٹک صاحب، جب آپ اور آپ کے بڑے میاں ایسا بزدلانہ رویہ رکھیں گے، تو کیا اسکے بعد آپ سب سے بڑے مجرم ہیں جنہوں نے سیکورٹی فورسز کے طالبانی فتنے کے خلاف لڑنے کے جذبے کو بالکل ٹھنڈا کر دیا، انہیں بزدل بنا دیا، اور وہ آپ سے قبل طالبان کو عزت دینے کے لیے تیار ہو گئے اور جیل انکے حوالے کر دی۔
نیز حملہ کرنے والے طالبان 200 سے زائد تھے، مگر سیکورٹی پر آپ نے جیل کے اندر فقط 30 پولیس والے تعینات کیے۔ کیا یہ آپ کا سیکورٹی پلان ہے؟ صرف ایک آپ کی طالبان کے مقابلے میں بزدلی ہی نہیں، بلکہ آپ کی پلان بنانے کی نااہلیت بھی کافی ہے کہ پولیس والے اپنی ڈیوٹی وغیرہ بھول بھال کر ان 200 طالبان کے سامنے سے ہٹ جائیں۔
yes you are right gen, zanani ke baad ho sakta hai koi mardd saalaar bann jaiyJab tak General Kyani America ka palto ***** zainda hy ye attack hote raheen gay.
Pakistan Army was not given order to intervene, not their fault, they r just there to watch show or take the flood water out of the cities
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|