Imran Khan’s Pakistan stands up to USA like a sovereign nation: Analyst

Res1Pect

Minister (2k+ posts)
This 'thing' has been posted more than 10 times on this forum, but Patwariz are not getting 'any cool or comfort' on the backsides as nobody is giving any weight to this 'PoSh'. mhafeez, go and dig deep into the heaps of dirt in in order to get some reeking stuff against IK/PTI so that you earn another dirty 'bone' from your Mafia Master.
 

Shanzeh

Minister (2k+ posts)

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امريکہ نے ہميشہ خطے ميں پاکستان کی حيثيت ايک مضبوط اتحادی کے طور پر تسليم بھی کی ہے اور اس کا اظہار بھی کيا ہے۔ يہی نہيں بلکہ گزشتہ ايک دہائ کے دوران کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے ميں پاکستان کو سب سے زيادہ وسائل اور مدد فراہم کی گئ ہے۔ جو راۓ دہندگان يہ سوچ رکھتے ہيں کہ دہشت گردی کے سدباب کے ضمن ميں امريکہ پاکستان پر اپنے مطالبے مسلط کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے، انھيں حقائق کو غير جانب داری سے پرکھنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان کو ايک اتحادی کے طور پر خاطر خواہ عسکری اور لاجسٹک سپورٹ کے ساتھ اينٹيلی جنس، تربيت اور تکنيکی معاونت بھی فراہم کی گئ ہے تا کہ ان عناصر کا تعاقب کاميابی سے کيا جا سکے جنھيں موجودہ اور گزشتہ پاکستانی حکومتيں مشترکہ دشمن تسليم کر چکی ہيں۔

يہ سوچ کہ پاکستان کو ايسے فيصلوں کے ليے مجبور کيا جاتا رہا ہے جو کسی بھی طور قومی سلامتی سے متصادم تھے، نا قابل فہم ہے کيونکہ امريکہ اور پاکستان کی اجتماعی کاوشوں کے نتيجے ميں ايسے کئ اہم دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچے جو بے شمار پاکستانی شہريوں اور فوجيوں کی ہلاکت کے ليے ذمہ دار تھے۔

پاکستان کی آنے والی نسلوں کو اس امريکی مدد سے کوئ خطرہ درپيش نہيں ہے جو گزشتہ کئ دہائيوں سے عام عوام کے ليے قابل قدر مواقعوں اور بہتری کا سبب بنی ہے۔ يہ دہشت گردی کا عفريت ہے جس نے نا صرف يہ کہ پورے ملک کی بقا کو داؤ پر لگا ديا ہے بلکہ معاشرے کی بنيادوں کو بھی ہلا کر رکھ ديا ہے۔


شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ